• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ارسلان بھائی کے لئے دعا

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ :


میں نے ابھی اس پوسٹ کو دیکھا ہے بھائی -

اللہ سے دعا ہے کہ اللہ سبحان و تعالیٰ آپ کو جلد شفاء یاب کر دے
- آمین یا رب العالمین -
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,592
پوائنٹ
791
أسأل الله العظيم رب العرش العظيم أن يشفيه شفاء تاما لا يغادر سقما
أسأل الله العظيم رب العرش العظيم أن يشفيه شفاء تاما لا يغادر سقما
أسأل الله العظيم رب العرش العظيم أن يشفيه شفاء تاما لا يغادر سقما
أسأل الله العظيم رب العرش العظيم أن يشفيه شفاء تاما لا يغادر سقما
أسأل الله العظيم رب العرش العظيم أن يشفيه شفاء تاما لا يغادر سقما
أسأل الله العظيم رب العرش العظيم أن يشفيه شفاء تاما لا يغادر سقما
أسأل الله العظيم رب العرش العظيم أن يشفيه شفاء تاما لا يغادر سقما
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم قارئین!
جب کسی کو دعائیہ جملے لکھیں تو الفاظ کا انتخاب دھیان سے کیا کریں۔
أن يشفيه
أن يشفيها
أن يشفيک
وغیرہ۔

مزید وضاحت کے لیے محترم @اسحاق سلفی بھائی کو درخواست کی جاتی ہے۔
جزاک اللہ خیرا
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
اللہ تعالیٰ ارسلان بھائی کو صحت کاملہ وآجلہ عطا فرمائے۔آمین
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,592
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم قارئین!
جب کسی کو دعائیہ جملے لکھیں تو الفاظ کا انتخاب دھیان سے کیا کریں۔
أن يشفيه
أن يشفيها
أن يشفيک
وغیرہ۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ؛
پہلے اس سلسلے میں دو احادیث بغور پڑھیں :

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:‏‏‏‏"مَنْ عَادَ مَرِيضًا، لَمْ يَحْضُرْ أَجَلُهُ فَقَالَ عِنْدَهُ سَبْعَ مِرَارٍ:‏‏‏‏
( أَسْأَلُ اللَّهَ الْعَظِيمَ، رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، أَنْ يَشْفِيَكَ ) ، إِلَّا عَافَاهُ اللَّهُ مِنْ ذَلِكَ الْمَرَضِ".


عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص کسی ایسے شخص کی عیادت کرے جس کی موت کا وقت ابھی قریب نہ آیا ہو اور اس کے پاس سات مرتبہ یہ دعا پڑھے:
«أَسْأَلُ اللَّهَ الْعَظِيمَ، رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، أَنْ يَشْفِيَكَ » ”میں عظمت والے اللہ جو عرش عظیم کا مالک ہے سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تم کو شفاء دے“ تو اللہ اسے اس مرض سے شفاء دے گا“۔
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الطب ۳۲ (۲۰۸۳)، (تحفة الأشراف: ۵۶۲۸)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۱/۲۳۹، ۲۴۳) (صحیح)
قال الشيخ الألباني: صحيح
-----------------------------------------

عَنْ زَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:‏‏‏‏"إِنَّ الرُّقَى وَالتَّمَائِمَ وَالتِّوَلَةَ شِرْكٌ"، قَالَتْ:‏‏‏‏ قُلْتُ:‏‏‏‏ لِمَ تَقُولُ هَذَا، وَاللَّهِ لَقَدْ كَانَتْ عَيْنِي تَقْذِفُ، وَكُنْتُ أَخْتَلِفُ إِلَى فُلَانٍ الْيَهُودِيِّ يَرْقِينِي، فَإِذَا رَقَانِي سَكَنَتْ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ:‏‏‏‏ إِنَّمَا ذَاكَ عَمَلُ الشَّيْطَانِ كَانَ يَنْخُسُهَا بِيَدِهِ فَإِذَا رَقَاهَا كَفَّ عَنْهَا إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكِ أَنْ تَقُولِي كَمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:‏‏‏‏
(أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ، اشْفِ أَنْتَ الشَّافِي، لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ، شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا )".


عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرما رہے تھے: ”جھاڑ پھونک (منتر) ۱؎ گنڈا (تعویذ) اور تولہ ۲؎ شرک ہیں“ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی بیوی زینب رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے کہا: آپ ایسا کیوں کہتے ہیں؟ قسم اللہ کی میری آنکھ درد کی شدت سے نکلی آتی تھی اور میں فلاں یہودی کے پاس دم کرانے آتی تھی تو جب وہ دم کر دیتا تھا تو میرا درد بند ہو جاتا تھا، عبداللہ رضی اللہ عنہ بولے: یہ کام تو شیطان ہی کا تھا وہ اپنے ہاتھ سے آنکھ چھوتا تھا تو جب وہ دم کر دیتا تھا تو وہ اس سے رک جاتا تھا، تیرے لیے تو بس ویسا ہی کہنا کافی تھا جیسا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہتے تھے:
«أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ، اشْفِ أَنْتَ الشَّافِي، لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ، شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا »
”لوگوں کے رب! بیماری کو دور فرما، شفاء دے، تو ہی شفاء دینے والا ہے، ایسی شفاء جو کسی بیماری کو نہ رہنے دے“۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الطب ۳۹ (۳۵۳۰)، (تحفة الأشراف: ۹۶۴۳)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۱/۳۸۱) (الصحیحة: ۲۹۷۲، وتراجع الألباني: ۱۴۲) قال الشيخ الألباني: صحيح
وضاحت: ۱؎ : جھاڑ پھونک اور منتر سے مراد وہ منتر ہے جو عربی میں نہ ہو، اور جس کا معنی و مفہوم بھی واضح نہ ہو، لیکن اگر اس کا مفہوم سمجھ میں آئے، اور وہ اللہ کے ذکر پر مشتمل ہو تو مستحب ہے، جو لوگ عربی زبان نہ جانتے ہوں ان کو دعاؤں کے سلسلے میں بڑی احتیاط کرنی چاہئے، اور اس سلسلے میں اسلامی آداب کا لحاظ ضروری ہے۔ ۲؎ : ایک قسم کا جادو ہے جسے دھاگہ یا کاغذ میں عورت مرد کے درمیان محبت پیدا کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔

محترم قارئین!
جب کسی کو دعائیہ جملے لکھیں تو الفاظ کا انتخاب دھیان سے کیا کریں۔
أن يشفيه ۔اللہ اس کو شفاء عطا فرمائے (اگر غائب مذکر واحد کےلئے دعاء کرنی ہو )
أن يشفيها ۔۔۔اللہ اس کو شفاء عطا فرمائے (اگر غائب مونث ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
أن يشفيک ۔اللہ تجھے شفاء عطا فرمائے (اگر مخاطب واحد کےلئے دعاء کرنی ہو )
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاءیا اسحاق اخی!
اللہ تعالی آپ کے علم وعمل میں اضافہ کرے۔ آمین
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
اللہ تعالٰی ”ارسلان صاحب“کو شفاءِ کاملہ عاجلہ ”عطاء“فرمائے، آمین یا رب العالمین !
 
Top