• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ارکان صوم

Mohammad Ameen

مبتدی
شمولیت
دسمبر 18، 2020
پیغامات
19
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
20
ارکان صوم

سوال: علماء کرام بتاتے ہیں کہ ہر چیز کے ارکان ہوتے ہیں، جن کے بغیر وہ چیز صحیح نہیں ہوتی، براہ کرم بتائیں کہ روزے کے ارکان کیا ہیں؟
جواب: علماء کرام نےروزے کے دو اہم رکن بتائے ہیں:
(1) سچی نیت اور اخلاص، اس واسطے کہ یہ ایک اہم دینی عمل اور بہت عظیم عبادت ہے، اور ہر عبادت کے لئے اخلاص اور سچی نیت ضروری ہے، اللہ تعالی کا فرمان ہے:
﴿وَمَآ اُمِرُوْٓا اِلَّا لِيَعْبُدُوا اللّٰهَ مُخْلِصِيْنَ لَهُ الدِّيْنَ﴾ (البينة: 5.)
اور انہیں خلوص نیت سے اللہ تعالی کی عبادت کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:”إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ، وَإِنَّمَا لِكُلِّ امْرِئٍ مَا نَوَى“(صحيح البخاري:1/ 9[1]کتاب بدء الوحي،باب کيف کان بدء الوحي الی رسول اللهﷺ )
تمام اعمال کا دار و مدار نیتوں پر ہے ، اور آدمی کو وہی ملے گا جس کی اس نے نیت کی ۔
اور فرض روزوں میں رات کو ( صبح صادق سے پہلے ) ہی نیت کرنا ضروری ہے ، جب کہ نفلی روزوں میں زوال سے پہلے نیت کرلینا بھی کافی ہے۔
روزہ کا دوسرا رکن یہ ہے کہ صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے اور روزہ کو توڑنے والی تمام چیزوں سے احتراز کیا جائے ، ارشاد باری ہے :
﴿وَكُلُوْا وَاشْرَبُوْا حَتّٰى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْاَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْاَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ ۠ ثُمَّ اَتِمُّوا الصِّيَامَ اِلَى الَّيْلِ﴾(البقرة: 187.)
اور کھاؤ پیو یہاں تک کہ صبح کاذب سے صبح صادق اچھی طرح واضح ہوجائے ، پھر رات ( غروب آفتاب) تک اپنے روزوں کو پورا کرو۔
☘☘☘☘☘

نعمة المنان مجموع فتاوى فضيلة الدكتور فضل الرحمن: جلد سوم، صفحہ: 151- 152.

••• ═༻✿༺═ •••

دکتور فضل الرحمن المدنی چینل.
(علمی٬ عقدی٬ تربوی٬ دعوی)

 
Top