• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسامہ کی موت گردے فیل ہونے سے 2001ء میں ہوئی: سابق امریکی عہدیدار

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
اسامہ کی موت گردے فیل ہونے سے 2001ء میں ہوئی: سابق امریکی عہدیدار​

09 نومبر 2014 (17:23)

اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے امریکی محکمہ خزانہ کے سابق عہدیدار پال کریگ رابرٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کی موت دسمبر 2001ء میں گردے فیل ہونے سے ہوئی۔

امریکی محکمہ خزانہ کے سابق اسسٹنٹ سیکرٹری پال رابرٹس ، جو ریٹائرمنٹ کے بعد امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے ایڈیٹر بھی رہے ہیں، نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک آرٹیکل میں امریکی نیوی سیلز ٹیم کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ کی مبینہ طور پر نیوی سیلز کی ٹیم کے ہاتھوں ہلاکت ایک جھوٹا پراپیگنڈا تھا جسکا مقصد اس فتح کے سہارے اوباما کو ہیرو بنانا اور دوسری مدت صدارت کیلئے ڈیمو کریٹ پارٹی کے امیدوار کے طور پر برقرار رہنا تھا۔

’اسامہ کے بارے میں ایک اور جھوٹی کہانی‘ کے عنوان سے لکھے گئے آرٹیکل میں رابرٹس کا مزید کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بارے میں نیوی سیلز ٹیم کے ایک مبینہ اہلکار کی جانب سے اس جھوٹی کہانی، جھوٹی فلم اور جھوٹی کتاب کا مقصد القاعدہ کے سابق سربراہ کی موت کی جھوٹی کہانی گھڑنا تھا،

اسامہ بن لادن کی موت دسمبر 2001ء میں گردے فیل ہونے اور صحت کے دیگر مسائل کے باعث ہو گئی تھی۔

ح
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
ان لوگوں کا کام کنفیوز کرنا ہی ہے یہی حال انکا ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے بارے بھی افواہوں کا ہے کبھی تو شیخ اسامہ رحمہ اللہ کا نام لگاتے ہین کبھی یہودیوں کا کبھی بش وغیرہ کا
ہمارے لئے اللہ نے اصول بیان کر دیا ہے کہ ان جاءکم فاسق بنباٗ فتبینوا
ان کے اپنے ساتھیوں کی گواہیوں اور انکی ویڈیوز وغیرہ سے جو بات روز روشن کی طرح عیاں ہے اسکو غیروں سے سمجھنے کی کیا ضرورت ہے واللہ اعلم
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
جزاک اللہ خیر عبدہ بھائی۔
خبر
نقل کرنےوالے بھائیوں کو بھی چاہیئے کہ
اس کی تصدیق یا تکذیب
اس ‘‘خبر’’ کے ساتھ ہی لکھ کر
اللہ کے ہاں بری الذمہ ہو جایا کریں
اور مسلمانوں میں مایوسی کے بجائے عزم و حوصلہ مندی کا باعث بن سکیں۔
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
مجاہدین اسلام میں تذبذب پھیلانا قادیانی ،روافض، بریلویوں وغیرہ کا پسندید مشغلہ ہے ۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
مجاہدین اسلام میں تذبذب پھیلانا قادیانی ،روافض، بریلویوں وغیرہ کا پسندید مشغلہ ہے ۔

علامہ الفوزان کا کہنا تھا کہ "داعش" میڈیا پروپیگنڈے اور اپنے مذہبی نعروں کے ذریعے مخلص اور شریف النفس مسلمانوں کو اپنے چنگل میں پھنسانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس تنظیم میں ایسے لوگ پھنس جاتے ہیں جنہیں اس کی اصلیت کا علم نہیں ہے۔ حقیقت میں یہ دین اور جہاد دونوں کو بدنام کرنے کے لیے دشمن کا ایک ایجنٹ گروپ ہے۔

الشیخ الفوزان نے کہا کہ عرب اور اسلامی دنیا میں دین اور وطن کے لیے جہاد کرنے کا جذبہ رکھنے والے نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔ یہ تنظیم ان نوجوانوں کو شام میں اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ شامی باغیوں کے زیرانتظام علاقوں میں بیرونی امداد کے ذریعے شورش پھیلا کر صدر بشارلاسد کی حامی فوج اور ملیشیا کو تقویت پہنچائی جا رہی ہے۔

سعودی عالم دین نے مسلمان نوجوانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ "داعش" جیسے مفاد پرست اور قاتل گروپوں کے چنگل میں نہ آئیں، کیونکہ یہ لوگ دین اور مذہب کی آڑ میں دشمن کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں۔
 
Top