• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

"استغفار کیوجہ سے بیوی میں تبدیلی آگئی"

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
بسم اللہ الرحمن الرحیم !

"استغفار کیوجہ سے بیوی میں تبدیلی آگئی"

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ :

ایک دن میں گھر پہنچتے پہنچتے دیر ھوگئی، تھکن سے چور گھر پہنچا، دروازہ کھولتے ہی پتہ چلا بیوی غصہ کی حالت میں انتظار فرما رہی تھی، چہرہ اترا ھوا تھا، میرے پہنچتے ہی سوالات شروع کردی، اور میری حالت بھی تھکان کیوجہ سے خراب تھی، لہذا ھم دونوں توتو میں میں کرتے کرتے رات کی آخری پہر آن پہنچی، میری تمام کوششیں ناکام ھوگئی، بیوی نے میکے جانے کا فیصلہ کرلیا، پیکنگ شروع کردی، میں کچھ دیر کھڑا رھا پھر گھر سے باھر آگیا مجھے شدید غصہ میں تھا،مجھے میری منزل کا پتہ نھیں تھا کہ میں جاکہاں رہا ھوں۔!!

میرے گھر کے قریب ہی مسجد تھی، فجر کی اذان ھونے والی تھی لہذا میں وضو کرکے مسجد چلاگیا، تھوڑی دیر میں اذان ھوگئی نماز کے بعد تقریبا ایک گھنٹہ میں مسجد میں بیٹھا استغفار کرتا رھا پھر گھر کی راہ لی، گھر میں داخل ھوا تو بیوی مسکرا رہی تھی،، میں نے کہا: گھر جانے کی تیاری کہا چلی گئی، یا ابھی جارہی؟!!!

وہ اپنے کئے پر نادم تھی!!،
مجھ سے معذرت کرنے لگی۔!!

میں اندر ہی اندر اپنے آپ سے سوال کرنے لگا کہ معاملہ عجیب ھے؟؟ کیا ھوگیا اتنے میں ؟؟ پھر میں نے بیوی سے اسکے رویے میں اچانک تبدیلی کی بابت پوچھا تو کہتی ھے واللہ مجھے نھیں معلوم،، ایک گھنٹہ سے مجھے احساس ھورہا تھا کہ میں خود غلطی پر ھوں، اور اللہ نے مجھے ھدایت دی۔!!

مجھے یاد آیا،یہ تو وہی وقت ھے جب میں مسجد میں استغفار کر رہا تھا۔!!

پھر نبی مہرباں ﷺ کا یہ ارشاد گرامی مجھے یاد آگیا (مفھوم):


"(کوئی زیادہ استغفار کرے تو ھر مشکل آسان ھوجاتا ھے،
اور ھر تنگی سے نجات ملتی ھے،
اور اس کو ایسی جگہ سے رزق دے گا جہاں سے (وہم و) گمان بھی نہ ہو۔۔۔۔)


پیارے رسول ﷺ تو سچے ہیں، انکے فرامین کی بنیاد وحی ھوتی ھے۔

میرے مسلمان بہنو بھائیوں استغفار ایک ایسا ہتھیار ھے جسے اپناکر ھم اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں، ایسے بیشمار ناممکن مسائل ہیں جو استغفار کیوجہ سے حل ھوچکے ہیں،، اگر کسی کو کوئی پریشانی لاحق ھو تو کثرت کیساتھ استغفار شروع کردو اللہ تعالی بلا، مصیبتیں دور کرنے والی زات ھے، کسی کی در پے جھکنے اور اپنا ایمان، مال و دولت ضائع کرنے کی ضرورت نھیں ھے۔!

ترجمہ: ‫#‏اڈمنز‬


 
Top