• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسرائیلوں کا صہیونی حکام کے خلاف مظاہرہ

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
اسرائیلوں کا صہیونی حکام کے خلاف مظاہرہ

سیکڑوں اسرائیلیوں نے مقبوضہ فلسطین میں مظاہرہ کر کے صہیونی ریاست کی ایران مخالف فوجی کارروائي کی دھمکیوں کی مذمت کی ہے۔

اسرائیلوں کا صہیونی حکام کے خلاف مظاہرہ

ابنا: الرسالہ نیٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں اسرائیلیوں نے جلوس نکال کر صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر جنگ ایہود باراک کے خلاف نعرے لگاۓ۔

مظاہرین نے نیتن یاہو ، ایہود باراک کی جنگ پسندانہ پالیسیوں اور ایران پر حملے کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوۓ اسرائیلی کابینہ کی سرنگونی کا مطالبہ کیا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب دو ہزار سے زیادہ صہیونیوں نے فیس بک کے ذریعے اس مظاہرے میں جنگ کے مخالفین کی حیثیت سے شرکت کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

اسرائيل کے بہت سے سیاسی اور سیکورٹی حکام نے صہیونی وزیر اعظم اور وزیر جنگ پر تنقید کی ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اور ایہود باراک خاص سیاسی اور انتخاباتی مفادات حاصل کرنے کے لۓ ایران کے ساتھ جنگ کی بات کر رہے ہیں۔
 
Top