• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلامی تاریخ کا اہم ترین واقعہ صحیح احادیث کی روشنی میں

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
اس عنوان میں اہم ترین سانحہ سے کیا مراد ہے؟؟؟؟؟؟
کیا سانحہ کربلا مراد ہے کیا سانحہ کربلا ہی مراد ہے یا کچھ اور ؟؟؟؟؟؟؟؟
ذرا مضمون نگار سے وضاحت طلب کرلیں تاکہ تبصرہ کیا جاسکے۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
٢ نمبر پر ترمذی کے حوالے سے جوروایت پیش کی گئی ہے جس میں بنوامیہ کے بارے میں یہ اضافہ بھی ہے کہ سفینہ رضی اللہ عنہ نے کہا : بنوزرقاء جھوٹ بولتے ہیں ان کی بادشاہت تو بدترین بادشاہت میں سے ایک بادشاہت ہے۔

اس اضافہ کے ساتھ یہ روایت پیش کرنے کے بعد عوام کو یہ بتلانا کہ علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو صحیح قرار دیا یہ علامہ البانی رحمہ اللہ پر کالا جھوٹ ہے ، جس کا جواب ان مغالطہ بازوں کو اللہ کے سامنے ضرور دینا پڑے گا۔
حقیقت یہ ہے کہ علامہ البانی رحمہ اللہ نے مذکورہ حدیث کے ابتدائی ٹکڑے کو تو صحیح قرار دیا مگر اس کے جس طریق میں مذکورہ اضافہ ہے اسے ضعیف قراردیاہے۔
علامہ البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
زاد الترمذي: " قال سعيد: فقلت له: إن بنى أمية يزعمون أن الخلافة فيهم، قال: كذبوا بنو الزرقاء، بل هم ملوك من شر الملوك ". قلت: وهذه الزيادة تفرد بها حشرج بن نباتة عن سعيد بن جمهان، فهي ضعيفة لأن حشرجا هذا فيه ضعف، أورده الذهبي في " الضعفاء " وقال:" قال النسائي: ليس بالقوي ". وقال الحافظ في " التقريب ": " صدوق يهم ". قلت: وأما أصل الحديث فثابت.[سلسلة الأحاديث الصحيحة وشيء من فقهها وفوائدها 1/ 821]۔

عرض ہے کہ علامہ البانی رحمہ اللہ کا اس اضافہ کو ضعیف قراردینا مبنی بر انصاف اوراصول جرح وتعدیل کے عین موافق ہے ، جزاہ اللہ خیرا ، ان شاء اللہ اس روایت کے سند و متن پر تفصیلی بحث کسی الگ تھریڈ میں پیش کروں گا۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
پلیز کفایت اللہ بھائی میں نے اوپر کربلا والی احادیث لگائی ہیں ۔ پلیز ایک بار دوبارہ پڑھ لیں
محترم بھائی !
اگرآپ نے کربلا والی احادیث لگائی ہیں تو یہاں ان احادیث کو پیش کرنے کا کیا موقع و محل ہے جو امیر معاویہ اورعلی رضی اللہ عنہما سے متعلق ہیں ۔
کیا روافض کی طرح آپ بھی اسی بات کے قائل ہیں کہ شہید کربلا حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کے ذمہ دار امیرمعاویہ اورعثمان بلکہ عمرفاروق اورابوبکررضی اللہ عنہ ہیں ، کیونکہ ان لوگوں نے خلافت پر غاصبانہ قبضہ کیا اوراہل بیت اس سے محروم رہ گئے اگر اہل بیت نے شروع ہی سے یہ منصب سنھبالا ہوتا تو شہادت حسین کا المناک سانحہ پیش نہ آتا۔

محترم !
اگرکربلا کا سانحہ پیش کرنا ہے تو صرف وہ روایات نقل کریں جن کا تعلق اس سانحہ سے ہو ۔

بہرحال یہ تحریراس پوسٹر سے ملتی جلتی ہے جس کا حوالہ آپ نے جگہ جگہ دیا ہے۔
اور میں بہت جلد ان شاء اللہ اس پوسٹر کی حقیقت واضح کروں گا ، اس میں نہ صرف یہ کہ بالکل اسی طرح عنوانات قائم کئے گئے جس طرح رضاخانیوں نے’’کنزالایمان‘‘ میں قائم کیا ہے ۔
بلکہ اس میں بعض ایسی روایات بھی پیش کی گئی ہیں جو علامہ البانی رحمہ اللہ اورحافظ زبیرعلی حفظہ اللہ دونوں کے اصول کی روشنی میں ضعیف و مردود ہیں۔
بس تھوڑا انتظارکرلیں۔
 
شمولیت
مئی 20، 2012
پیغامات
128
ری ایکشن اسکور
257
پوائنٹ
90
السلام علیکم شیخ صاحب اوپر جو احادیث بیان ہوئی اس پر آپ کا تبصرہ ہوچکا ہے؟ اگر نہیں تو آپ کا تبصرہ اگر مل جائے تو بہت خوب ہونگا ھمارے لئے ۔ ایک ساتھی نے مجھ کو یہ پوصٹر کی روایت سنڈ کی خیر میں نے تمام اعتراضات کے جوابات علماء کی کتب سے دے دیے پر آپ کا تبصرہ بھی مل جائے تو کیا کہنے کیونکہ اس میں تو مسلمانوں ہی کی طرف سے معاویہ رضی اللہ عنہ پر تبراء ہے۔ افصوص کیسے مسلمان ہے یہ،،،،، کوئی بھائی شیخ صاحب کو ٹیگ کر دیں جزاک اللہ خیرا،،،
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
السلام علیکم شیخ صاحب اوپر جو احادیث بیان ہوئی اس پر آپ کا تبصرہ ہوچکا ہے؟ اگر نہیں تو آپ کا تبصرہ اگر مل جائے تو بہت خوب ہونگا ھمارے لئے ۔ ایک ساتھی نے مجھ کو یہ پوصٹر کی روایت سنڈ کی خیر میں نے تمام اعتراضات کے جوابات علماء کی کتب سے دے دیے پر آپ کا تبصرہ بھی مل جائے تو کیا کہنے کیونکہ اس میں تو مسلمانوں ہی کی طرف سے معاویہ رضی اللہ عنہ پر تبراء ہے۔ افصوص کیسے مسلمان ہے یہ،،،،، کوئی بھائی شیخ صاحب کو ٹیگ کر دیں جزاک اللہ خیرا،،،
@کفایت اللہ
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
جانی اعوان بھائی ٹیگ کرنے کا بہت ہی آسان طریقہ ہے۔
پہلے @ لکھیں پھر جس ممبر کو ٹیگ کرنا ہو اس کا وہ بالکل ویسے ہی نام لکھیں جیسا کہ سائٹ پر ہے۔اس کے بعد رپلائی کردیں(یعنی جواب بھیجیں)پر کلک کردیں ان شاء اللہ ٹیگ ہوجائے گا۔اُمید ہے آپ کو سمجھ آگئی ہوگی۔ان شاء اللہ۔جزاک اللہ خیرا
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top