• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز اسلامی رشتہ فورم کی ضرورت؟

مبشر

رکن
شمولیت
جون 05، 2011
پیغامات
58
ری ایکشن اسکور
373
پوائنٹ
57
السلام علیکم!
بھائی کیا اس فورم پر کوئی "رشتہ" کا بلاگ بھی ہے؟ اگر نہیں تو اس کو شروع کرنا کیسا ہو گا؟ مہربانی کر کے اپنی رائے سے مستفیذ کریں۔۔۔
جزاک اللہ
 

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
السلام علیکم!
بھائی کیا اس فورم پر کوئی "رشتہ" کا بلاگ بھی ہے؟ اگر نہیں تو اس کو شروع کرنا کیسا ہو گا؟ مہربانی کر کے اپنی رائے سے مستفیذ کریں۔۔۔
جزاک اللہ
و علیکم السلام
بہت اچھی تجویز ہے جناب
منتظمین کو اس پر غور کرنا چاہئے
جزاک الله خیرا
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
فی الوقت تو رشتہ کے تعلق سے کوئی گوشہ موجود نہیں ہے۔
ویسے کچھ عرصہ قبل اسی قسم کی تجویز ایک اور بھائی نے بھی دی تھی۔ یہ کام کچھ نہایت ہی نازک اور ذمہ داری کا ہے۔ ویسے ذاتی طور پر میں بھی اس تجویز کے حق میں ہوں کہ اس پر کچھ کام تو ہونا چاہئے۔ کسی کے ذہن میں کچھ مزید تفصیلات ہوں تو شیئر کریں۔ شاید اس سے بہتری کی کوئی صورت نکل آئے۔۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
اگر "رشتہ سے مراد شادی کے لئے رشتہ کی تلاش ہے تو میں بھی اس تھریڈ کے حق میں ووٹ دوںگی ۔ آپ سب اپنی آرا سے فورم کو آگاہ کریں اچھی اچھی تجاویز پر ان شاللہ عمل کیا جائیگا ۔
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
صرف اچھی ہی نہیں بلکہ بہت اچھی تجویز ہے ۔اور وقت کی اہم ضرورت بھی ۔ہمیں اس سلسلے میں توجہ ضرور دینی چاہیے۔میں تو حیران ہوں کہ یہ اتنا اہم کام ہے لیکن ہمارے علماء اس سلسلے میں خاموش کیوں ہیں۔؟
بھائی بہت اچھی تجویز ہے اگر یہ تجویز کچھ دنوں پہلے دی ہوتی تو سونے پہ سہاگہ۔خیر دیر آئے درست آئے۔اگر اس سلسلے میں ہماری کسی قسم کی مدد درکار ہوگی تو ان شاء اللہ ضرور حاضر خدمت ہوں گے۔ان شا ء اللہ
ضلع رحیم یار خاں کا ایک بزرگ اہل تشیع سے اہل حدیث ہوا ۔ہے اُس کی دو جوان بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔وہ بے چارہ اب اہل تشیع میں اپنی نہ بچیاں دینا چاہتا ہے نہ بیٹے کا رشتہ کرنا چاہتا ہے۔اہل توحید کے علماء کے پاس چکر لگا لگا کر تھک گیا ہے۔اُس کی شنوائی نہیں ہوئی گزشتہ جمعہ کو بے چارہ یہ دکھ بھری داستان میرے ایک دوست کو سنا رہا تھا۔کہتا ہے میرے رشتے دا ر کہتے ہیں۔دوبارہ شیعہ ہو جائو تو بیٹیوں کا رشتہ بھی لیں گے۔بیٹے کو بھی رشتہ دیں گے مالی مدد بھی کریں گے۔لیکن وہ کہتا ہے اس سے بہتر نہیں کہ میں اپنی اولاد کا گلہ دبا کر مار دوں۔سبحان اللہ ۔اللہ اُس کی پریشانیاں دورفرمائے۔آمین
یہ بات لکھنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ اہل توحید کیلئے آپس میں رشتے داریاں کرنا کتنا اہم ہے۔لیکن افسوس اس کی طرف توجہ نہیں کی جاتی۔
 

ابوعیینہ

مبتدی
شمولیت
جنوری 17، 2012
پیغامات
58
ری ایکشن اسکور
281
پوائنٹ
0
کافی تجاویز ہوگئی ہیں اب اس سیکشن پر کام ہونا چاہئے،اس میں امت خیر خواہی ہے ،اس سیکشن کے بھی کچھ قوانین الگ سے مرتب کئے جائیں تاکہ مذاق نہ بنیں ۔
بلکہ احسن طریقے سے کام سرانجام دیاجائے۔
 
Top