• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلامی ممالک میں دیگر مذاہب کی تبلیغ

فلک شیر

رکن
شمولیت
ستمبر 24، 2013
پیغامات
186
ری ایکشن اسکور
100
پوائنٹ
81
السلام علیکم

یہ سوال بسلسلہ افتاء اس لیے پوسٹ نہیں کیا، کہ اس کے تقاضے مختلف ہیں.
پہلے تو فقہی مسالک بشمول اہل حدیث،کوئی بھائی یہ بتائیں کہ اسلامی ریاست میں دیگر مذاہب کی تبلیغ کی اجازت ہے یا نہیں.... ہے تو کن شرائط پر

دوسرا یہ کہ اب جب کہ اسلامی ریاست اس سپرٹ سے کہیں موجود نہیں، تو موجود جمہوری یا بادشاہت کے تحت مسلمان اکثریت کی ریاستوں میں کیا قانونی صورتحال ہے اور کیا کرنے کے لیے اسلامی تحریکات کو کوشش کرنا چاہیے؟
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ سوال بسلسلہ افتاء اس لیے پوسٹ نہیں کیا، کہ اس کے تقاضے مختلف ہیں.
پہلے تو فقہی مسالک بشمول اہل حدیث،کوئی بھائی یہ بتائیں کہ اسلامی ریاست میں دیگر مذاہب کی تبلیغ کی اجازت ہے یا نہیں.... ہے تو کن شرائط پر
اسلامی نظام کے مطابق اسلامی ملک میں کسی اور دین اور مذہب کی دعوت دینا قطعا جائز نہیں ، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اہل ذمہ کے ساتھ جن شروط پر اتفاق کیا تھا ، اس میں ایک یہ بھی تھی کہ وہ اپنے دین کی طرف کسی کو دعوت نہیں دے سکیں گے ۔
ویسے بھی اسلامی نظام میں اسلام سوفیصد درست دین ہے ، دیگر ادیان و مذاہب اگر اپنی اصلی شکل میں بھی ہوں ، تو منسوخ ہوچکے ، لیکن صورت حال یہ ہے کہ لوگوں نے اس کے اندر تبدیلیاں اور کمی بیشیاں کردی ہیں ، غیر اسلام کی طرف دعوت کی اجازت کا سیدھا سیدھا مطلب ہے کہ ایک مسلمان کو مرتد کرنا جائز ہے ، حالانکہ یہ بالکل بھی درست نہیں ۔
دوسرا یہ کہ اب جب کہ اسلامی ریاست اس سپرٹ سے کہیں موجود نہیں، تو موجود جمہوری یا بادشاہت کے تحت مسلمان اکثریت کی ریاستوں میں کیا قانونی صورتحال ہے اور کیا کرنے کے لیے اسلامی تحریکات کو کوشش کرنا چاہیے؟
یہ سوال میرے لیے غیر واضح ہے۔
اگر اسلامی ریاستیں دعوت دین کے سلسلے میں کمزور ہیں ، تو انفرادی و اجتماعی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے ، جس سے اسلامیات کا احیا ہوتا ہو ۔
دعوت و تبلیغ کے لیے جماعتیں بنانا شاید کسی بھی ملک میں منع نہیں ، البتہ بعض ممالک میں سیاسی پارٹیاں بنانا منع ہے ۔ واللہ اعلم ۔
 
فلک شیر

رکن
شمولیت
ستمبر 24، 2013
پیغامات
186
ری ایکشن اسکور
100
پوائنٹ
81
ایک سوال اور اعتراض یہ بھی کیا جاتا ہے کہ ہمیں تو مغربی ممالک میں تبلیغ کی اجازت دیتے ہیں وہ لوگ.... پھر ہم انہیں کیسے روک سکتے ہیں؟
 
فلک شیر

رکن
شمولیت
ستمبر 24، 2013
پیغامات
186
ری ایکشن اسکور
100
پوائنٹ
81
@خضر حیات بھائی! اوپر آپ نے جس غیر واضح سوال کی طرف اشارہ کیا ہے ـــــ وہ یہی ہے کہ کسی بھائی کے علم میں ہے کہ موجودہ اسلامی ممالک میں قانونی طور پر دیگر مذاہب کو تبلیغ کی اجازت ہے یا نہیں،
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
ایک سوال اور اعتراض یہ بھی کیا جاتا ہے کہ ہمیں تو مغربی ممالک میں تبلیغ کی اجازت دیتے ہیں وہ لوگ.... پھر ہم انہیں کیسے روک سکتے ہیں؟
و من یبتغ غیر الاسلام دینا فلن یقبل منہ
ہمارے نزدیک تو اسلام کے سوا کوئی اور دین لائق اعتنا ہو ہی نہیں سکتا ، اس لیے ہم کسی کو اجازت نہیں دیتے ، ان کا اصول اظہار آزادی رائے ہے ۔
جس طرح وہ ہمارے نبی کی گستاخی کرتے ہیں ، اسی اصول کی بنا پر ، جب کہ ہم اپنے اصول کی بنا پر حضرت موسی و عیسی علیہما السلام کی توہین ہرگز نہیں کرسکتے ۔
@خضر حیات بھائی! اوپر آپ نے جس غیر واضح سوال کی طرف اشارہ کیا ہے ـــــ وہ یہی ہے کہ کسی بھائی کے علم میں ہے کہ موجودہ اسلامی ممالک میں قانونی طور پر دیگر مذاہب کو تبلیغ کی اجازت ہے یا نہیں،
کوئی قانون کا ماہر بتاسکتا ہے ، میرے خیال میں سعودیہ میں اس طرح کی کسی کو کوئی اجازت نہیں ہے ۔
 
Top