• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد کردی

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد کردی

ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے

الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا بھی فوری طورپر ویلنٹائن ڈے سے متعلق تشہیر کو روک دے، عدالت : فوٹو : فائل

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے ویلنٹائن ڈے کی میڈیا پر تشہیر اور اسے عوامی مقامات پر منانے پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ویلنٹائن ڈے سے ایک روز قبل ہی بڑا فیصلہ دے دیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کی ہائی کورٹ میں درخواست گزار عبدالوحید نے استدعا کی کہ ویلنٹائن ڈے اسلامی تعلیمات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور اس کی تشہیری مہم ہمارے میڈیا پر چلائی جارہی ہے لہذٰا عدالت اس دن کو منانے سے روکے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں لال رومال کی تحریک چلی اور وہاں لال گلاب کی، عوامی مقامات اور سرکاری سطح پر کسی کو ویلنٹائن ڈے منانے کی اجازت نہیں اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا بھی فوری طورپر ویلنٹائن ڈے سے متعلق تشہیر کوروک دے۔

عدالت نے میڈیا پر ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے تشہری مہم چلانے اور عوامی مقامات پر اس دن کو منانے کے حوالے سے وفاق ، وزارت اطلاعات، چئیرمین پیمرا اور چیف کمشنر اسلام آباد سے 10 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔
 
شمولیت
فروری 10، 2017
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
21
Top