• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلام كا قانون طلاق اور اس كا ناجائز استعمال

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
اسلام كا قانون طلاق اور اس كا ناجائز استعمال

مصنف
ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر
مکتبہ حسین محمد بادامی باغ لاہور


تبصرہ
اسلامی خاندان کی ابتداء 'نکاح ' سے ہوتی ہے ۔ جس میں منسلک ہوجانے کے بعدایک مسلمان مرد اور عورت ایک دوسرے کے زندگی بھر کے ساتھی بن جاتےہیں ۔ ان کا باہمی تعلق اِس قدر لطیف ہوتا ہے کہ قرآن مجید نے دونوں کو ایک دوسرے کا لباس قرار دیا ہے ۔'نکاح ' کے ذریعے ان دونوں کے درمیان ایک مقدس رشتہ قائم ہو جاتا ہے ۔ ان کے مابین پاکیزہ محبت اور حقیقی الفت پر مبنی ایک عظیم رشتہ معرضِ وجود میں آجاتا ہے ۔ اور وہ مفادات سے بالا تر ہوکر ایک دوسرے کے دکھ درد کے ساتھی بن جاتے ہیں۔ ان میں سے ایک کی خوشی دوسرے کی خوشی اور ایک کی تکلیف دوسرے کی تکلیف شمار ہوتی ہے ۔ وہ ایک دوسرے کے ہمدرد وغم گساربن کر باہم مل کر زندگی کی گاڑی کو کھینچتے رہتے ہیں ۔ مرد اپنی جدوجہد کے ذریعے پیسہ کما کراپنی ، اپنی شریک حیات اور اپنے بچوں کی ضرورتوں کا کفیل ہوتا ہے ۔ اور بیوی گھریلو امور کی ذمہ دار ، اپنے خاوند کی خدمت گذار اور اسے سکون فراہم کرنے اور بچوں کی پرورش کرنے جیسے اہم فرائض ادا کرتی ہے ۔تاہم بعض اوقات یہ عظیم رشتہ مکدر ہو جاتاہے ، اس میں دراڑیں پڑجاتی ہیں، اور الفت ومحبت کی جگہ نفرت وکدورت آجاتی ہے ۔اور معاملات اس قدر بگڑ جاتے ہیں کہ طلاق تک کی نوبت آجاتی ہے۔ اس کتاب میں 'طلاق ' کے بڑھتے ہوئے واقعات کے اسباب کو تلاش کرنے اور ان کا حل ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ اسلام کے قانونِ طلاق کو قرآن وحدیث کی روشنی میں واضح کرنے کی سعی بھی کی گئی ہے تاکہ اس کا ناجائز استعمال روکا جا سکے اوراسے اس کی شرعی حدود میں ہی استعمال کیا جاسکے ۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں پاکیزہ اورخوشگوار ازدواجی زندگی نصیب کرے اور ہم سب کو دنیا وآخرت کی ہر بھلائی عطا کرے ۔ آمین(ک۔ح)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
تقدیم
نکاح کی اہمیت
بیوی باعث راحت و سکون
نیک بیوی سعادتمندی کی نشانی
نیک بیوی بہترین سرمایہ
نکاح ایک پختہ عہد
خاوند بیوی کے حقوق
طلاق کے واقعات کیوں بکثرت ہو رہے ہیں؟
طلاق کے اسباب اور ان کا حل
شادی سے پہلے ہونے والی بیوی کو نہ دیکھنا
شکوک و شبہات اور بدگمانی
غیرت اور افراط وتفریط
مردانگی کا بے جا اظہار اور بدسلوکی کا مظاہرہ
خاوند کی نافرمانی
بے انتہاء ملامت اور شدید تنقید
خرچ کرنے میں بے اعتدالی
فطری ضرورت کا پورا نہ ہونا
عورت کی زبان درازی
لوگوں کی بے جامداخلت
تعداد ازواج
مرحلہ وار اقدامات سے صرف نظر کرنا
ساس اور بہو کی لڑائی
ماں باپ کی بے جا ضد
طلاق کے برے اثرات اور خطرناک نتائج
اسلام کا قانون طلاق
طلاق ایک سنجیدہ معاملہ ہے
طلاق مرد کے ہاتھ میں ہے
طلاق کون دے سکتا ہے ؟
طلاق کی مختلف صورتیں
حیض میں طلاق دینا حرام ہے
طلاق رجعی کے بعد بیوی کو گھر سے نکالنا حرام ہے
اکٹھی تین طلاقیں دینا حرام ہے
بیک وقت دی گئی تین طلاقوں کوایک ہی طلاق شمار کرنا
اجماع کے دعوے کی حقیقت
کویت کی وزارت اوقاف کا قتویٰ
طلاق ثلاثہ کے بارے میں سعودی علمائے کرام کے فتوے
حلالہ ایک ملعون فعل
خلع کی اہمیت و ضرورت
عدت کے احکام
عدت کی اقسام
عدت گذارنے کی جگہ
 
Top