• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسماعیل ہنیہ :آٹھ روزہ جنگ کی وجہ سے ہم کامیابی کےنزدیک

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
اسماعیل ہنیہ
آٹھ روزہ جنگ سے کامیابی کےنزدیک /فلسطین کی حمایت پر ایران کی قدردانی

فلسطین کے منتخب وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ حماس کے ایجنڈے میں آوارہ وطن فلسطینیوں کی واپسی اور قیدیوں کی آزادی شامل ہے اور فلسطینی اب فتح کے بالکل قریب پہنچ گئے ہیں فلسطینیوں کی حمایت پر ہم ایران کے قدرداں اور شکر گزار ہیں۔

ابنا: فلسطین کے منتخب وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے حماس کی تشکیل کی سالگرہ کے موقع پر ٹی وی پر براہ راست گفتگو میں کہا ہے کہ حماس کے ایجنڈے میں آوارہ وطن فلسطینیوں کی واپسی اور قیدیوں کی آزادی شامل ہے اور فلسطینی عوام اب کامیابی کے بالکل قریب پہنچ گئے ہیں فلسطینی وزیر اعظم نے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت پر ہم ایران کے قدرداں اور شکر گزار ہیں کیونکہ ایران کے تعاون کے بغیر اتنی بڑی کامیابی حاصل کرنا مشکل تھا ہم اس پر ایران کے شکر گزار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے بنیادی حقوق پر اسرائیل سے ہر گز مذاکرات نہیں کریں گے۔ آوارہ وطن فلسطینیوں کی وطن واپسی اور اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی آزادی ہمارے بنیادی حقوق میں شامل ہے۔
 
Top