• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسماعیل ہنیہ: ایران کااسلامی انقلاب شروع سے فلسطین کےساتھ

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
ابنا: اسماعیل ہنیہ نے اتوار کی رات ایران کےٹی وی چینل نمبرٹو کوانٹریودیتےہوئےبعض عرب اور اسلامی ممالک کےدورے کےنتائج کاذکرکرتےہوئےکہاکہ اس میں کوئی شک نہيں ہےکہ غزہ کامحاصرہ توڑنےکی غرض سےانجام پانےوالےاس دورے کےبہت اچھےنتائج نکلےہیں۔

فلسطین کی منتخب حکومت کےوزیراعظم نے فلسطین کی حمایت پرمبنی اسلامی جمہوریہ ایران کےموقف کی بنیاد ایمان ، اسلام، اوردین کی پابندی کوقراردیااور کہاکہ مسئلہ فسلطین مسلم امۃ کےلئے ایک بنیادی اوراساسی مسئلہ ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے فلسطین پرصہیونیوں کےساٹھ سالہ قبضےکی تاریخ کی جانب اشارہ کرتےہوئے، امریکہ اورصہیونی ریاست کی تسلط پسندی کوعالم اسلام کا بنیادی مسئلہ قراردیااورتاکید کی کہ اسلامی اورعرب ممالک کوچاہئے کہ اپنےاختلافات کوبالائےطاق رکھ کر متحدہوجائيں اورامریکہ، صہیونی ریاست اورمغربی دنیاکی تسلط پسندی کےخلاف قدم اٹھائيں۔

اسماعیل ہنیہ نے صہیونی ریاست کوکینسرکاپھوڑا قراردیا اورکہاکہ اس حکومت کاخطرہ صرف فلسطین تک ہی محدود نہيں ہے بلکہ اس نےفرات تک کواپنےہدف میں شامل کررکھاہے لہذاہمیں بھائی چارےکےجذبات کومضبوط بناکر اسرائیل کی توسیع پسندی کےسامنےڈٹ جائيں۔
.......
 

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
هم ايران کا ساتھ دينگے جب تک وه فلسطين کا ساتھ دے رہا هے۔۔۔۔
 
Top