• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اس بار اندھیرا میرے اندر سے اٹھا ہے !

باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
یا کالج کے ینگسٹر نے مار کھائی ہے یا مدرسے کے طالبعلم نے ۔۔۔۔۔۔۔

جمعیت کا رول رہا ہے اس سارے قضیے میں یا دوسری طلبہ تنظیموں کا۔۔۔۔۔ ہاں ایک بات بڑی واضح ہے کہ ؛؛مدر ارگنائزیشنز؛؛ کا دامن ::بے داغ::ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !!

پستی کا کوئی حد سے گزرنا دیکھے کہ عمران خان اسلام آباد آگیا ہے لیکن دینی جماعتوں کے ذمہ داران شاید مارگلہ کی پہاڑیوں میں مراقبوں میں مشغول ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ استخارے کر رہے ہیں !!
کوئی تو بتائے کہ حرمت رسول سے حرمت قران کے نام پر بڑے بڑے بلند و بانگ دعوے اور بھانت بھانت کی نام نہاد ::تحریکیں ::برپا کرنے والوں کو نبی کی عزت پر کونسی مصلحت عزیز ہو گئی ہے؟؟

دفاع پاکستان کونسل دفاع نبی ذیشان کی دفعہ کہاں ہے؟؟

یا شاید پاکستان پاکستان اور صرف پاکستان !

کہاں ہیں لڑکوں کو جہاد کے نعروں میں کشمیر لے جانے والی جہادی تنظیمیں؟؟ بڑے بڑے جہادی لیڈر کمانڈر اور سپہ سالار؟؟

نظام مصطفی ،مصطفوی انقلاب اور اسلامی انقلاب کے پرجوش نعرے لگانے والی سیاسی مذہبی تنظیموں کو بھی شاید الیکشن کی تیاری ناموس رسول سے زیادہ پیاری ہے ۔

کیا حرمت رسول کی پاسداری ؛؛کالعدم؛؛ اور ؛؛عوام کالانعام؛؛ کی ہی زمہ داری ہے؟؟

اہل جبہ و دستار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اہل فتوی اور ::دین کے قلعے:: دینی مدارس کے ذمہ داران آج کہاں ہیں؟؟ وفاق الفلاں والفلاں ۔۔۔۔۔ کیا بیجتے ہیں یہ لوگ ؟؟ مسجدوں کے جمعۃ المبارک اور مذمتی بیان اور بس حق ادا ہو گیا۔۔۔۔۔۔ !


اور میدان میں کون ہے ؟؟ ایک عام آدمی ، اکثر کی دارھی سنت کے مطابق ہے نا شلوار ٹخنوں سے اوپر ہے ، اور بہت سوں نے تو ::کافرانہ::پینٹ شرٹ تک پہن رکھی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!

اپنے دل کے جزبات کا اظہار کر رہا ہے ، لڑ مر رہا ہے ، امریکیوں کے پالتووں کے سامنے سینہ بھی اسی کا ہے اور نعرے بھی وہی لگا رہا ہے۔

اور ان ؛؛بچوں؛؛ نے دو دن میں اوباما انتظامیہ کو پاکستانی ٹی وی چینلز پر ::صفائی کے بیان:: دینے پر مجبور کر دیا ہے !!!
بڑے لیڈر تو بڑے ہوتے ہین نا جی ۔۔۔ انہوں نے پارٹی کی مصلحت ، ملک کی مصلحت اور پر سب سے بڑھ کر حالات اور وقت کی ::نزاکت:: کو بھی سامنے رکھنا ہوتا ہے نا جی ۔۔۔۔۔۔ وہ تو ایسے بے وقوفانہ رد عمل کا اطہار نہیں کر سکتے نا۔۔۔۔۔۔

ورنہ ان جاھل مظاہرین اور حکمت و بصیرت سے ::لبریز:: قائدین عظام اور لیڈران کرام میں فرق ہی کیا باقی رہ جائے گا !!!

بھئی خطے کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے ، ملک عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے اور الیکشن ہمیشہ کے لیے ملتوی ہو کر فوج آسکتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔

نبی کی گستاخی کا کیا ہے ، کوئی نئی بات تو ہے نہیں ، 2006 سے چل رہی ہے آئندہ بھی ہوتی رہے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔ تو کیا اس کے لیے جماعتیں تنظیمیں اور اتنی محنت سے اکٹھے کیے گئے لوگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ داو پر لگا دیے جائیں !!!


کیسی بات کرتے ہیں صاحب !!!

اور پھر کسی کے گستاخی کرنے سے نبی کی حرمت کوئی کم تو نہیں ہو سکتی نا۔۔۔۔۔۔۔۔

جب اللہ نے کہہ دیا ہے کہ ہم نبی کا ذکر بلند کر دیا تو ہمیں کیا ضرورت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسے ہلکان ہونے کی ۔۔۔۔۔۔۔

جو کرے گا اللہ ہی کرے گا، وہی سب کچھ کرنے والا ہے ۔

عاصمہ جہانگیر سے ماروی سرمد تک سیکولر لبرلز کا تو کام ہی یہی ہے جو وہ کر رہے ہیں
پر آہ کیا کروں کہ

:::اس بار اندھیرا میرے اندر سے اٹھا ہے:::
 
Top