• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اس حدیث کا حوالہ اور تحقیق بتا دیں۔ خوبصورت عورت اور سبزے کی طرف دیکھنا

dew1850

مبتدی
شمولیت
فروری 02، 2018
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
28
ایک روایت بتائی جاتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
النظر الی الوجہ المراۃ الحسنا والخرۃ یزید ان فی البصر
خوبصورت عورت کے چہرے اور سبزہ کو دیکھنا دونوں آنکھوں کی بصارت میں اضافہ کرتی ہیں۔
کیا یہ روایت صحیح اور ثابت ہے ؟
 
Last edited by a moderator:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,601
پوائنٹ
791
النظر الی الوجہ المراۃ الحسنا والخرۃ یزید ان فی البصر
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
یہ روایت مسند شہاب القضاعی میں منقول ہے :
أخبرنا أحمد بن محمد بن الحاج، ثنا أبو الفضل محمد بن عبد الرحمن بن عبد الله بن الحارث. بالرملة، ثنا عباس بن الفضل الأسفاطي، ثنا إسماعيل بن أبي أويس، ثنا ابن أبي فديك، عن جعفر بن محمد، عن أبيه، عن جابر بن عبد الله، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «النظر إلى الخضرة يزيد في البصر، والنظر إلى المرأة الحسناء يزيد في البصر»
یعنی سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "سبزے کی طرف دیکھنا بینائی میں اضافہ کرتا ہے اور خوبصورت عورت کی طرف دیکھنے سے (بھی) بصارت میں اضافہ ہوتا ہے."
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ روایت بالکل جھوٹی ،باطل ہے ؛
امام الذہبیؒ میزان الاعتدال میں اور امام ابن حجر عسقلانی لسان المیزان میں اس کے راوی محمد بن عبدالرحمن کے ترجمہ و تعارف میں یہی جھوٹی روایت بتاتے ہیں
اور علامہ صنعانی کہتے ہیں یہ روایت موضوع ہے.
((بحوالہ)الفوائد المجموعۃ فی الاحادیث الموضوعۃ 8 )
محمد بن عبد الرحمن بن عبد الله بن الحارث، أبو الفضل.
أتى بخبر باطل.
قال ابن الحاج الاشبيلى: حدثنا هذا بالرملة، حدثنا عباس بن الفضل الاسفاطى، حدثنا إسماعيل بن أبي أويس، حدثنا ابن أبي فديك، عن جعفر بن محمد، عن أبيه، عن جابر، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: النظر إلى الخضرة يزيد في البصر، والنظر إلى المرأة الحسناء يزيد في البصر

(میزان الاعتدال،7863)

اور علامہ ابن حجر عسقلانیؒ لسان المیزان میں فرماتے ہیں :
"محمد" بن عبد الرحمن بن عبد الله بن الحارث أبو الفضل اتى بخبر باطل قال ابن الحاج الأشبيلي حدثنا هذا بالرملة قال حدثنا عباس بن الفضل الأسفاطي حدثنا إسماعيل بن أبي أويس حدثنا بن أبي فديك عن جعفر بن محمد عن أبيه عن جابر رضى الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم النظر إلى الخضرة يزيد في البصر والنظر إلى المرأة الحسنة يزيد في البصر.


(لسان المیزان،878)
 
Top