• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اس حدیث کی تحقیق چاہئے

طارق بن زیاد

مشہور رکن
شمولیت
اگست 04، 2011
پیغامات
324
ری ایکشن اسکور
1,719
پوائنٹ
139
السلام علیکم محترمین
میں نے ایک پوسٹ فیس بک پر قادیانیت کے خلاف لگائی تھی۔جسکے جواب میں انھوں نے یہ احادیث پیش کیں۔
بات مختصر یہ کہ مجھے اس حدیث کی تحقیق چاہئے کہ آیا یہ حدیث صحیح ہے یا نہیں اور یہ کب کی بات ہے آیا پردہ کا حکم نازل ہونے سے پہلے کا یا بعد کا۔
جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ام حرام بنت ملحان کے گھر جایا کرتے تھے تو وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانا پیش کرتی تھیں ( وہ عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کی زوجہ تھیں )حضرت ام حرام رضی اللہ عنہا نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانا کھلایا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے جوئیں نکالیں آنحضرت صلی اللہ عیلہ وسلم سوگئے اور پھر مسکراتے ہوئے بیدار ہوئے - ( الادب المفرد )

حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے بازو کی رگ میں غزوہ احزاب کے موقع پر زخم آگیا تو ان کو مدینہ میں رفیدہ نامی عورت کے پاس اس کے گھر میں رکھا گیا وہ انکا علاج اور مرہم پٹی کرتی تھیں خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی صبح و شام اس عورت کےہاں سعد رضی اللہ عنہ کی عیادت کیلئے تشریف لے جاتے رہے - ( الادب المفرد )

ایک دفعہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک ہی برتن میں حلوہ کھارہیں تھیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی تشریف لے آئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعمیل میں کھانے میں ان کے ساتھ ہوگئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ اس اثناء میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ہاتھ میری انگلی کے ساتھ چھوگیا۔( الادب المفرد )

یہ سب حوالہ جات بھی اسی قادیانی کے دئے ہوئے ہیں -
 

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
وہ احادیث کو کہاں مانتے ہیں۔
لیکن میں نے ایک پوسٹ ف بی پر لگائی تھی اس کے جواب میں اس نے یہ پوست کی
Facebook
بھائی ان کی چند اھم حدیثی کتب بتائیں جن سے وہ اپنا فقہ و غیرہ لیتے ہوں۔۔۔جیسے اھل سنت کے 9 کتب احادیث ہیں یا صحاح ستہ ہیں اور شیعوں کی کتب اربعہ ہیں۔۔۔ واقعا قادیانیوں کے بارے میں میری معلومات نا ہونے کے برابر ہے۔۔۔۔
اور ہمارے ہاں ایران میں فیس بک اور یوٹیوب ہمیشہ کے بلاک ہیں اس وجہ سے آپ کی دی ہوئی لنک نہیں دیکھ پا رہا۔۔۔۔

جزاک اللہ خیرا
 

طارق بن زیاد

مشہور رکن
شمولیت
اگست 04، 2011
پیغامات
324
ری ایکشن اسکور
1,719
پوائنٹ
139
بھائی ان کی چند اھم حدیثی کتب بتائیں جن سے وہ اپنا فقہ و غیرہ لیتے ہوں۔۔۔جیسے اھل سنت کے 9 کتب احادیث ہیں یا صحاح ستہ ہیں اور شیعوں کی کتب اربعہ ہیں۔۔۔ واقعا قادیانیوں کے بارے میں میری معلومات نا ہونے کے برابر ہے۔۔۔۔
اور ہمارے ہاں ایران میں فیس بک اور یوٹیوب ہمیشہ کے بلاک ہیں اس وجہ سے آپ کی دی ہوئی لنک نہیں دیکھ پا رہا۔۔۔۔

جزاک اللہ خیرا
اتنا تو مجھے پتہ نہیں کہ وہ کونسی احادیث کو لیتے ہیں۔لیکن قیاس میرا یہی ہے کہ وہ ہر وہ حدیث کو لیتے ہیں جو انکے کام آئے چاہے وہ کتنی ہی ضعیف کیوں نہ ہو۔اور واضح احادیث اور قرآن کی آیات میں من مانی تاویلات کرتے ہیں-خیر لیکن ایک سوال یہ ہے کہ کیا الادب المفرد کتاب کا اردو ترجمہ موجود ہے ؟
 

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
ایک سوال یہ ہے کہ کیا الادب المفرد کتاب کا اردو ترجمہ موجود ہے ؟
بھائی مجھے پتہ نہیں ہے کیونکہ میں اردو کتابیں پڑھتا ہی نہیں ہوں فقط عربی یا پھر فارسی کتابیں پڑھتا ہوں۔
 

Ali Muhammad Ali

مبتدی
شمولیت
جولائی 26، 2016
پیغامات
38
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
13
[کیا ھرمردہ سنتا ھے؟] --------------------------------------------
قرآن وحدیث میں مذکور ایسے واقعات جن کا الله کےبنائےھوئےقوانین کےخلاف صدور ھوا معجزہ یاخرق عادت کہلاتے ھیں، جیسے موسی عليه السلام کےعصاء کا اژدھا بن جانا، عیسی عليه السلام كی بغیرباپ کے پیدائش وغیرہ- خرق عربی میں پھٹ جانےکو کہتے ھیں، معجزے میں چونکہ عادی قانون ٹوٹ جاتاھےاسلئےاسےخرق عادت کہاجاتا ھے-معجزہ الله تعالى کافعل ھوتا ھےجو نبی کےھاتھ پر ظاھر ھوتا ھے، معجزے کےظاھر ھونےمیں نبی کا قطعا" کوئی اختیارو تصرف نہیں ھوتا- الله سبحانه تعالی معجزات یاخرق عادت واقعات سےاپنی قدرت کا اظہار فرماتا ھے- چنانچہ جسطرح معجزات یا خرق عادت کا انکارالله تعالی کی قدرت کا انکارھےبالکل ویسےھی معجزےکومعمول بنانا بھی الله کےقانون کا صریح کفرھے، دونوں صورتوں میں الله کی کتاب کی تکذیب و تکفیر لازم آتی ھے- اس آخری امت کی بدنصیبی کہ اس میں جہاں معدودے چند ایسےلوگ پائےجاتےھیں جنہوں نےمعجزات کا صاف انکارکردیاجیسےمنکرین حدیث وغیرہ، وھیں ایسے لوگوں کی بھی اکثریت ھےجنہوں نےمعجزےکو معمول بناکر الله کےقانون کا برملا مذاق اڑایا- تفصیل اس اجمال کی یہ ھےکہ قرآن کا فیصلہ اوراٹل قانون ھےکہ: "مردےنہیں سنتے" لیکن چونکہ معجزےکی بات الگ ھےکیونکہ معجزہ معمول نہیں ھوتا-جیسےقلیب بدرکےمردوں کانبی صلى الله عليه وسلم کی بات سننا، احادیث میں اس واقعےکی تمام تر تفصیلات درج ھیں،جس سے واضح ھوجاتا ھےکہ یہ ایک معجزہ تھا- ھرمردہ سنتا ھے یہ کسی صحابی کاعقیدہ نہیں تھا- لیکن اس کےباوجود اکابرین دیوبند، بریلوی اور اھلحدیث نےعلمی فریب کاری کےذریعےھر مردےکوسننےوالا قرار دیکر معجزے کو معمول بناڈالا- ان سب کا عقیدہ ھےکہ " ھرمردہ لاشہ دفن کےبعد دفناکرجانےوالوں کےجوتوں کی آواز سنتا ھے"
معجزےکو معمول بناکر الله کےقانون کا انکار اورمذاق اڑانےمیں ویسےتو تینوں فرقوں کےاکابرین کا اپنا اپنا کردار ھےلیکن اھلحدیث کےاکابرین کا کلیدی کردار (key role) ھے-اور آج بھی اس کفریہ عقیدہ کی تبلیغ وترویج میں اھلحدیث "محققین"سب سےآگےھیں،
جسکا خمیازہ ذلت ورسوائی کی شکل میں یہ امت صدیوں سےبھگت رھی ھےتباھی وبربادی کےالمناک واقعات سےتاریخ کےصفحات بھرےپڑےھیں،موجودہ حالات تو ماضی سےزیادہ کربناک ھیں، اور آخرت کا ابدی عذاب الگ ھے- [وما علینا الا البلاغ]
(نوٹ) اس موضوع پرتفصیلی مطالعےکیلئے ڈاکٹرعثمانی رحمةالله عليه کےکتابچے ایمان_خالص دوسری قسط اور عذاب_برزخ کامطالعہ فرمائیں- www.islamic-belief.net
 

Ali Muhammad Ali

مبتدی
شمولیت
جولائی 26، 2016
پیغامات
38
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
13
[خود بدلتےنہیں قرآں کوبدل دیتےھیں ] _______________________________ قارئین ! اھلحدیث"محققین" کاایک اورگمراہ کن کارنامہ ملاحظہ ھوکہ قرآن کےواضح،صریح اورقطعی نصوص کےموجود ھوتےھوئےاپنی بدعقیدگی کی ذمہ داری امام بخاری رح پرڈال رھےھیں-حالانکہ اھل علم میں یہ اصول معروف،مسلمہ اور متداول ھےکہ اگرکسی صحیح حدیث کامضمون بظاھرنصوص قرآنی سےمتعارض ومتصادم ھوتوحدیث کی تاویل کی جائےگی-اور الحمدلله ڈاکٹرعثمانی صاحب رح نےیہی کیاھے- لیکن یہ توشیطانیت ھےکہ صحیح حدیث کاایسامفھوم لیاجائےجس سےقرآنی نصوص کاانکارھو،خرق عادت معمول بن جائے،قانون کھیل تماشہ بن جائےاورالله كےنبی صلی علیه وسلم پرقرآن کی مخالفت کرنے کاجھوٹا الزام لگ رھاھو-اور بحث میں ھرطرف سے پھنس جانے پراپنی گمراھی کی ذمہ داری صحیح حدیث اورمحدث بخاری رح پرڈال دی جائے- جیساکہ قارئین معجزےاورمعمول کی بحث میں اھلحدیث"محققین" نےکیاھےلکھتےھیں: (اب اگرآپ کی بات درست ھےمردےبول اورسن نہیں سکتےتوپھربخاری جھوٹی ھے...) "محققین"مزید لکھتےھیں: (اور اس صورت میں سب سےبڑےجھوٹےانسان بخاری قرار پاتےھیں...) _____ [نوٹ] قارئین بخاری کےباب "المیت یسمع خفق النعال" اور"کلام المیت علی الجنازہ" کےتحت حدیث کی قرآن کےمطابق تشریح ڈاکٹرعثمانی رح کےکتابچےعذاب برزخ میں ملاحظہ کریں-
www.islamic-belief.net
 

Ali Muhammad Ali

مبتدی
شمولیت
جولائی 26، 2016
پیغامات
38
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
13
قارئین ! اللہ کاقانون ھےکہ"انك لاتسمع الموتی"اےنبی آپ مردوں کونہیں سناسکتے-(نمل آیت ۸۰) البتہ قلیب بدرکےمردوں کیلئےیہ قانون ٹوٹ گیا اورانہوں نےنبی صلي الله عليه وسلم كی بات سنی-اسی لیئےاسےخرق قانون،خرق عادت یاعرف عام میں معجزہ کہاجاتاھے-لیکن افسوس اھلحدیث"محققین" نے الله کےقانون کوبچوں کاکھیل بنادیاھے،جسےوہ بارباراور ھرمردےکیلئےتوڑدیتے ھیں- اور صرف اتنا ھی نہیں بلکہ الله کےقانون سےسرکشی اوربغاوت کامظاھرہ کرتےھوئےمزید لکھتےھیں : " میت کاجوتوں کی چاپ سننامعجزہ نہیں بلکہ معمول ھے" _____ لیجیئےقارئین ! اسےکہتےھیں" ایک توچوری اوپرسےسینہ زوری"
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
لو جی ایک اور متعصب کا اضافہ ہو گیا
 
Top