• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اس شخص کے قول کی تصدیق میں جس نے کہا ہے کہ ایمان عمل (کا نام) ہے

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
لقول الله تعالى ‏ {‏ وتلك الجنة التي أورثتموها بما كنتم تعملون‏}‏‏.‏ وقال عدة من أهل العلم في قوله تعالى ‏ {‏ فوربك لنسألنهم أجمعين * عما كانوا يعملون‏}‏ عن قول لا إله إلا الله‏.‏ وقال ‏ {‏ لمثل هذا فليعمل العاملون‏}‏‏.‏

کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ”اور یہ جنت ہے اپنے عمل کے بدلے میں تم جس کے مالک ہوئے ہو“ اور بہت سے اہل علم حضرات ارشاد باری فوربک الخ کی تفسیر میں کہتے ہیں کہ یہاں عمل سے مراد ”لا الہٰ الا اللہ“ کہنا ہے اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ”عمل کرنے والوں کو اسی جیسا عمل کرنا چاہئے۔“


حدیث نمبر: 26
حدثنا أحمد بن يونس،‏‏‏‏ وموسى بن إسماعيل،‏‏‏‏ قالا حدثنا إبراهيم بن سعد،‏‏‏‏ قال حدثنا ابن شهاب،‏‏‏‏ عن سعيد بن المسيب،‏‏‏‏ عن أبي هريرة،‏‏‏‏ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم سئل أى العمل أفضل فقال ‏"‏ إيمان بالله ورسوله ‏"‏‏.‏ قيل ثم ماذا قال ‏"‏ الجهاد في سبيل الله ‏"‏‏.‏ قيل ثم ماذا قال ‏"‏ حج مبرور ‏"‏‏.‏


ہم سے احمد بن یونس اور موسیٰ بن اسماعیل دونوں نے بیان کیا، انھوں نے کہا ہم سے ابراہیم بن سعید نے بیان کیا، انھوں نے کہا ہم سے ابن شہاب نے بیان کیا، وہ سعید بن المسیب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا“ کہا گیا، اس کے بعد کون سا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”اللہ کی راہ میں جہاد کرنا“ کہا گیا، پھر کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”حج مبرور“۔

صحیح بخاری
کتاب الایمان
 
Top