• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اس نے بھی اسلام قبول کر لیا۔

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
ہمارے حدیث کے استاذ ہیں دکتور عبد الکریم حفظہ اللہ سبق پڑھاتے ہوئے دعوت و تبلیغ کے حوالے سے کافی توجہ دلاتے ہیں ۔ چنانچہ اسی ضمن میں متعدد واقعات و حکایات اوراپنے تجربات سےنوازتے رہتے ہیں اللہ ان کوجزائے خیر دے ۔
ایک دن انہوں نے ایک واقعہ بیان کیا کہ
کسی غیر مسلم خاندان سے ایک لڑکے کو اللہ نے ہدایت دی اور اس نے اسلام قبول کر لیا جبکہ باقی اس کے گھر والے غیر مسلم ہی رہے ۔ اللہ تعالی نے توفیق و عنایت فرمائی تو یہ نو مسلم سعودی عرب مکہ مکرمہ کی جامعۃ أم القری میں تعلیم کے لیے منتخب ہوگیا ۔ اور وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بیت اللہ کی زیارت اور مسجد الحرام میں عبادت کی برکات سمیٹنے لگا ۔
اس کی ماں اگرچہ غیر مسلم تھی اس کے دل میں اپنے بیٹے کو دیکھنے کا بڑا شوق تھا لہذا وہ مسجد الحرام سے جو براہ راست نشریات ہوتی ہیں ان کو باقاعدگی سے دیکھنے لگی مقصد صرف اپنے بیٹے کو دیکھنا تھا ۔
وہ دیکھتی رہی اور ہزاروں لاکھوں افراد میں اپنے بیٹے کو تلاش کرتی رہی ۔ اسی دوران اس کو بہت سارے ایسے مناظر دیکھنے کو ملے ۔ مثلا طواف کرتے ہوئے لوگوں کو دیکھا ہوگا ، نماز میں مختلف قسم کی حرکات پر توجہ دی ہوگی ، نماز میں سب کو بیک وقت اکٹھا صفوں میں ترتیب سے دیکھا ہوگا ۔

ایک بات نے اس کو بڑا حیران کیا اور ایک دن اس نے اپنے بیٹے سے سوال کیا کہ کئی دفعہ تم بیک وقت سب کے سب بڑے منظم و منسق طریقے اور مخصوص ہیئت میں اتنی لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہوجاتے ہو ۔
یہ اسطرح قطاریں بنانے کےلیےتمہیں کتنی دیر ٹریننگ ( مشق ، تدریب ) کروائی جاتی ہے ؟

تو جوابا اس کا بیٹا ہنس پڑا اور اس نے کہا ماں ہم یہ نمازپڑھنے کےلیےکھڑے ہوتے ہیں اس میں کسی کو کوئی خاص مشق نہیں کروائی جاتی بلکہ رسول اللہ کا طریقہ نماز سیکھا ہوا ہر شخص اس طرح باآسانی کھڑا ہو سکتا ہے ۔
بس اسی بات سے اللہ نے اس عورت کا ذہن کھول دیا اور وہ مسلمانوں کی دوران نماز ترتیب و تنظیم سے متأثرہو کر مشرف بہ اسلام ہوگئی ۔

اللہ تعالی ہم سب کو اسلام پر کاربند بنائے اور نو مسلموں کو پختگی اور ثبات سے نوازے ۔
 
Top