کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
اشارہ توڑنے پر آپ کا ’ای چالان‘ ہوا یا نہیں؟ اب آپ آسانی سے جان سکتے ہیں مگر کیسے؟ انتہائی آسان اور اہم معلومات جانئے
Oct 27, 2018 | 19:44 
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے سٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ’ای چالان‘ کا نظام متعارف کروا دیا ہے۔
اس نظام کے تحت مختلف سڑکوں کے ٹریفک سگنلز پر کیمرے نصب کئے گئے ہیں جو خودکار طریقے سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی تصویر بالخصوص گاڑی یا موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ کی تصویر بنا لیتے ہیں اور پھر تصدیق کا عمل مکمل کرتے ہوئے ’ای چالان‘ جاری کر دیا جاتا ہے جو اس شخص کے گھر پہنچ جاتا ہے جس کے نام پر گاڑی رجسٹرڈ ہو۔
اس حوالے سے شہریوں کیلئے ایک مشکل ’ای چالان‘ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی تھی کہ اگر کسی کا ’ای چالان‘ ہوا ہے تو اس بارے میں کیسے پتہ چلے گا تاہم اب یہ مسئلہ بھی حل کر دیا گیا ہے اور کوئی بھی شہری باآسانی انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کا رجسٹریشن نمبر اور شناختی کارڈ کا نمبر دے کر اپنے ’ای چالان‘ سے متعلق ناصرف معلومات حاصل کر سکتا ہے بلکہ اس کا پرنٹ بھی لے سکتا ہے۔
اگر آپ بھی ای چالان سے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کر کے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (پی ایس سی اے) کی ویب سائٹ پر جائیں اور شناختی کارڈ نمبر کے علاوہ گاڑی کا رجسٹریشن نمبر دئیے گئے خانوں میں درج کر کے باآسانی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

شکریہ روزنامہ پاکستان