• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اصحاب رسول اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ، کتب شیعہ کی گواہی

شمولیت
جون 01، 2017
پیغامات
61
ری ایکشن اسکور
9
پوائنٹ
20

اصحاب رسول اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ، کتب شیعہ کی گواہی
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عراق میں لوگوں کے ساتھ نماز صبح ادا کی اور نماز سے فارغ ہو کر لوگوں کو موعظہ فرمایا پھر رونے لگے اور سب کو خوف خدا سے رُلایا ۔پھر فرمایا کہ اللہ کی قسم کھاتا ہوں کہ میں نے اپنے خلیل رسول اللہ کے زمانہ میں ایک گروہ کو دیکھا جو صبح وشام اس حال میں گزارتے تھے کہ ان کے بال بکھرے ہوئے گردآلُود ، غذا سے ان کے پیٹ خالی ، ان کی پیشانیاں زیادہ سجدے کرنے سے مانند بکریوں کے زانو کے ، وہ راتیں عبادت میں بسر کرتے تھے ۔ کبھی قیام میں ہوتے ، کبھی رکوع میں ، کبھی سجود میں اور اپنے پیروں اور پیشانیوں کو تعب میں مبتلا کرتے اور ہمیشہ اپنے پروددگار سے مناجات کرتے رہتے اور رو رو کر اس سے التجا کرتے تھے کہ ان کے بدنوں کو آتش جہنم سے آزاد فرمائے اور اللہ کی قسم ہمیشہ اُن کو اسی حال میں عذاب الہیٰ سے خوفزدہ پاتا تھا ۔
الکافی //ج 4//ص 173//بَابُ الْمُؤْمِنِ وَعَلامَاتِهِ وَصِفَاتِهِ//حدیث :21 وسندہ صحیح
#ھفتہ_مدح_اھلِ_بیت
 
Top