• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اصطلاحات حدیث

شمولیت
فروری 19، 2016
پیغامات
51
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
40
حدیث


حدیث کی تعریف:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق راویوں کے ذریعے سے جو کچھ ہم تک پہنچا ہے، وہ حدیث کہلاتا ہے۔ حدیث کو بعض دفعہ سنت، خبر اور اثر بھی کہا جاتا ہے۔
حدیث کی بنیادی اقسام

قولی:
وہ حدیث جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان مذکور ہو۔

فعلی:
وہ حدیث جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فعل مذکور ہو۔

تقریری:
وہ حدیث جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کسی بات پر خاموش رہنا مذکور ہو۔

شمائل نبوی:
وہ احادیث جن میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عادات و اخلاق یا بدنی اوصاف مذکور ہوں۔
( نوٹ:کسی حدیث کی اصل عبارت ”متن“ کہلاتی ہے۔ ”متن ”سے پہلے، راویوں کے سلسلے کو ”سند“ کہتے ہیں۔ ”سند“ کا کوئی راوی حذف نہ ہو تو وہ ”متصل“ ورنہ ”منقطع“ ہوتی ہے )۔
نسبت کے اعتبار سے حدیث کی اقسام :

قدسی:
اللہ تعالیٰ کا وہ فرمان جسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ سے روایت کیا ہو، راویوں کے ذریعے سے ہم تک پہنچا ہو اور قرآن مجید میں موجود نہ ہو۔ حديث قدسی کی ایک اور تعریف: حديث قدسی وہ حديث ہے جس ميں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمائيں:”اللہ تعالى نے فرمايا ہے“۔



مرفوع:
وہ حدیث جس میں کسی قول، فعل یا تقریر کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کیا گیا ہو۔



موقوف:
وہ حدیث جس میں کسی قول، فعل یا تقریر کو صحابی کی طرف منسوب کیا گیا ہو۔


مقطوع:
وہ حدیث جس میں کسی قول یا فعل کو تابعی یا تبع تابعی کی طرف منسوب کیا گیا ہو۔

راویوں کی تعداد کے اعتبار سے حدیث کی اقسام :

متواتر:
وہ حدیث جس میں تواتر کی چار شرطیں پائی جائیں: (‏‏‏‏ا) اسے راویوں کی بڑی تعداد روایت کرے۔ (‏‏‏‏ب) انسانی عقل و عادت ان کے جھوٹا ہونے کو محال سمجھے۔ (‏‏‏‏ج) یہ کثرت عہد نبوت سے لے کر صاحب کتاب محدث کے زمانے تک سند کے ہر طبقے میں پائی جائے۔ (‏‏‏‏د) حدیث کا تعلق انسانی مشاہدے یا سماعت سے ہو۔ ( نوٹ:راویوں کی جماعت جس نے ایک استاد یا زیادہ اساتذہ سے حدیث کا سماع کیا ہو، ”طبقہ“ کہلاتی ہے )۔
 

ابوالوفا

مبتدی
شمولیت
ستمبر 27، 2015
پیغامات
12
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
28
✍Ash salaam ale kum
kya marfoo riwayt حَدَّثَنَا Hadsnaa se byana ki ja sakti hai
Hadees asool ke roshni me bataye
 
Top