عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف کا نام
مترجم
ناشر
فی زمانہ ہم شیعہ اور سنّی کے مابین بعد المشرقین دیکھتے ہیں۔ دونوں گروپوں کے مابین اس قدر تنازعات کی وجہ کیا ہے اور ان فاصلوں کو کم کرنے کی کیا سبیل ہو سکتی ہےاور شیعہ گروپ اپنے کن عقائد سے انحراف کر کر رہا ہے؟ یہ اس کتاب کاموضوع ہے۔ کتاب کے مصنف ایک بلند پایہ شیعہ محقق ہیں جنھوں نے کمر ہمت باندھی ہے اور شیعہ کا اصلاح کا بیڑہ اٹھایا ہے انھی اصلاحی کوششوں کے نتیجے میں اس سے قبل ان کے والد کو بے دردی کے ساتھ ذبح کر دیا گیا۔ اگر شیعہ حضرات اپنے آپ کو اہل بیت کی محبت تک محدود رکھیں تو یہ بات قابل قبول ہے لیکن اہل بیت کی محبت کےنام سے صحابہ کرام پر رقیق الزامات لگانا کسی طور بھی قرین انصاف نہیں ہے۔ کتاب کے مصنف ڈاکٹر موسیٰ الموسوی نے اصلاح شیعہ کے لیے ایک منفرد اسلوب اختیار کیا ہے۔ انھوں نے درجن سے زائد شیعی بنیادی عقائد کو متعدد عناوین میں تقسیم کیا ہے پھر بالترتیب ان پر علمی اور جامع بحث کی ہے۔ ان عقائد میں امامت و خلافت، تقیہ، عاشورا محرم کے روز ماتم، متعہ، تحریف قرآن وغیرہ جیسے اساسی موضوعات شامل ہیں۔ مصنف موصوف سب سے پہلے شیعی عقیدے کا پس منظر بیان فرماتے ہیں اس کے بعد علمی و عقلی دلائل کے ساتھ تفصیلی رد پیش کرتے ہیں اس کے بعد اصلاح کا عنوان قائم کر کے شیعہ حضرات کے لیے نہایت آسان اور قابل اصلاحی تجاویز پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے تفصیلی فقہی بحثوں میں الجھنے کے بجائے نہایت سادہ اور عام فہم انداز میں کتاب کو مرتب کیا ہے جس سے اہل علم اور عوام یکساں طور پر استفادہ کر سکتے ہیں۔ کتاب کو اردو ترجمہ ابو مسعود آل امام نے کیا ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شیعہ حضرات کو اس کتاب کے ذریعے ہداین نصیب فرمائے۔ (ع۔ م)
اس کتاب اصلاح شیعہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اصلاح شیعہ
مصنف کا نام
ڈاکٹر موسیٰ الموسوی
مترجم
ابو مسعود آل امام
ناشر
مکتبہ دعوت توعیۃ الجالیات،ربوہ،ریاض
تبصرہ

Last edited: