• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اصلاح معاشرہ

عبد الوکیل

مبتدی
شمولیت
نومبر 04، 2012
پیغامات
142
ری ایکشن اسکور
604
پوائنٹ
0
دین اسلام جہاں اللہ کی عبادت کا طریقہ بتاتا ہے وہاں یہ بھی بتاتا ہے کہ معاشرتی بہتری کیسے ممکن ہے

جیسا کہ فرمان باری تعالی ہے
اے ایمان والو کوئی قوم دوسری قوم کو مزاق نہ کرے ہو سکتا ہے وہ ان سے بہتر ہوں اور نہ ہی عورتیں دوسری عورتوں کو مزاق کریں ہو سکتا ہے وہ ان سے بہتر ہوں اور ایک دوسرے کو برے القاب سے طعنہ مت دو ایمان لانے کے بعد برے ناموں سے پکارنا فسق ہے اور جس شخص نے (اس کام سے) توبہ نہیں کی تو یہی لوگ ظالم ہیں
(سورہ الحجرات آیت 11 پارہ 26 )
 

عبد الوکیل

مبتدی
شمولیت
نومبر 04، 2012
پیغامات
142
ری ایکشن اسکور
604
پوائنٹ
0
قسط نمبر 2
اگر کسی کا کوئی ایسا نام رکھا جائے جو تعارف کی غرض سے ہو تو ایسا نام درست ہے مگر شرط یہ ہے کہ موصوف اس کو برا نہ سمجھتا ہو
جیسا کہ دور نبوی ﷺمیں ایک صحابی کا نام ذوالیدین پڑ گیا تھا جس سے نبی اکرم نے منع نہیں فرمایا
(صحیح بخاری کتاب الادب)
 

عبد الوکیل

مبتدی
شمولیت
نومبر 04، 2012
پیغامات
142
ری ایکشن اسکور
604
پوائنٹ
0
قسط نمبر 3
اے ایمان والو بہت زیادہ گمان کرنے سے بچو بے شک بعض گمان گناہ ہوتے ہیں اور تم جاسوسی نہ کرو اور ایک تم دوسرے کی غیبت نہ کرو کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ وہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے تم تو اسے نا پسند کرتے ہو اور اللہ سے ڈرو بے شک اللہ تعالی توبہ قبول کرنے والے رحم کرنے والے ہیں
(سورۃ الحجرات آیت 12)

اس آیت میں اللہ تعالی نے 3 چیزوں سے منع قرمایا ہے
1
گمان کرنے سے
اس سےمراد ایسی بات جو آپ کے ذھن میں پیدا ہوئی اور آپ اس کی حقیقت سے واقف نہیں ہیں
اور حقیقت آشکار ہونے سے پہلے کسی بات کو دل و دماغ میں جگہ دینا آپس میں دوری کا باعث بنتی ہے
2
جاسوسی کرنے سے
یہ بھی بہت بڑا قبیح عمل ہے اس سے بھی معاشرے میں بڑے سنگین حالات بیدا ہو جاتے ہیں
عیب تلاش کرنے کی بجائے اسلام ہمیں ستر پوشی کا ےحکم دیتا ہے
جیسا کہ نبی پاک کا فرمان ہے
جو دنیا میں کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرتا ہے اللہ تعالی دنیا و آخرت میں اس کی ستر پوشی فرمائیں گے
(جامع ترمزی حدیث نمبر 1425)
3
غیبت کرنے سے
غیبت کی تعریف
نبی اکرم نے اپنے صحابہ سے سوال کیا کیا تم جانتے ہو غیبت کسے کہتے ہیں
اللہ اور اس کے رسول جانتے ہیں
تو آپ نے فرمایا ۔ تیرا اپنے بھائی کے بارہ میں ایسی بات کرنا جسے وہ ناپسند کرتا ہو
تو سوال کیا گیا ؟ جو بات میں کہہ رہا ہوں اگر وہ چیز اس میں موجود ہو تو کیا پھر بھی غیبت ہے
تو آپ نے فرمایا اگر وہ چیز اس میں موجود ہے پھر ہی تو اسے غیبت کہیں گے نہیں تو تم اس پر بہتان لگا رہے ہو
(صحیح مسلم حدیث نمبر 2589)
اگر مذکورہ آیت میں غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے غیبت کرنے والا 3 طرح کے جرائم کا ارتکاب کرتا ہے
1۔ قطع رحمی کرتا ہے جو کہ اسلام میں جائز نہیں ہے
2۔ حرام چیز کھاتا ہے کیونکہ اللہ نے انسان کا گوشت حرام کیا ہے
3۔ مردے کی بے حرمتی کرتا ہے
 

عبد الوکیل

مبتدی
شمولیت
نومبر 04، 2012
پیغامات
142
ری ایکشن اسکور
604
پوائنٹ
0
’’یاایھا الذین آمنوا اتقواللہ وقولوا قولاً سدیداً۔ یصلح لکم اعمالکم و یغفرلکم ذنوبکم ومن یطع اللہ و رسولہ فقد فاز فوزاً عظیما‘‘

(احزاب:70، 71)
’’اے ایمان والو! اللہ سے ڈر جاؤ او رسیدھی و صاف ستھری بات کہا کرو۔ وہ تمہارے اعمال کو درست کردے گا اور تمہارے گناہوں کو بخش دے گا اور جو اللہ او راس کے رسول کی فرمانبرداری کرلیتا ہے وہ عظیم الشان کامیابی حاصل کرلیتا ہے
معاشرے کی اصلاح کے لیے جھوٹ سے اجتناب کرنا ضروری ہے
فرمان نبویﷺ ہے
إياكم والكذب فإن الكذب يهدى إلى الفجور وإن الفجور يهدى إلى النار وما يزال الرجل يكذب ويتحرى الكذب حتى يكتب عند الله كذابا
"
متفق عليہ
تم جھوٹ سے بچو بیشک جھوٹ گناہ کی طرف رہنمائی کرتا ہے اور گناہ جہنم وی طرف لے جاتا ہے آدمی ہمیشہ جھوٹ بولتا رہتا ہے اور جھوٹی چیزوں کے پیچہے لگا رہتا ہے ختی کہ اللہ کے نزدیک کذاب(سب سے جھوٹا) لکھ دیا جاتا ہے
 
Top