• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اصول حدیث کے سلسلے میں مدد۔۔

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.
میں اصول حدیث کے بارے میں جاننا چاہتا ھوں. مجھے کن کتب کا مطالعہ کرنا چاہۓ یا مجھے کچھ نصیحت کریں کہ کیسے میں اصول حدیث میں مہارت حاصل کر سکوں
کتب ستہ کے علاوہ اور کتب حدیث یا سکی معلومات کہاں مل سکیں گی. آنلائن چاھۓ
اسماء رجال وغیرہ کے بارے میں بھے جانکاری حاصل کرنا چاھتا ھوں.
شیخ @کفایت اللہ سنابلی حفظہ اللہ
شیخ @اسحاق سلفی حفظہ اللہ.
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791

بسم اللہ الرحمن الرحیم
اصول الحدیث ، مصطلح الحدیث پر کئی اہم کتابوں کا اردو میں ترجمہ ہوچکا ہے ،
یہاں محدث لائبریری میں بھی کئی کتب موجود ہیں ۔(دیکھئے یہ لنک )۔ اللہ کریم محدث انتظامیہ کو اس خدمت کا عظیم اجر عطا فرمائے ۔
یہاں لائبریری میں موجود کتب آپ پہلے (التحدیث فی علوم الحدیث ) ۔۔اور(
شرح نخبۃ الفکر فی مصطلح اہل الأثر​
) پڑھیں ۔
اور کہیں سے مل جائے تو ڈاکٹر صبحی صالح کی ’’ علوم الحدیث مترجم ‘‘ ضرور پڑھیں ۔
جہاں تک مہارت کا تعلق ہے تو اس کیلئے استاد لازمی ہے، وہ بھی ایسا جسے خود اس موضوع میں مہارت حاصل ہو ۔
 
جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء۔
 
ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.
میں اصول حدیث کے بارے میں جاننا چاہتا ھوں. مجھے کن کتب کا مطالعہ کرنا چاہۓ یا مجھے کچھ نصیحت کریں کہ کیسے میں اصول حدیث میں مہارت حاصل کر سکوں
کتب ستہ کے علاوہ اور کتب حدیث یا سکی معلومات کہاں مل سکیں گی. آنلائن چاھۓ
اسماء رجال وغیرہ کے بارے میں بھے جانکاری حاصل کرنا چاھتا ھوں.
شیخ @کفایت اللہ سنابلی حفظہ اللہ
شیخ @اسحاق سلفی حفظہ اللہ.
بنیادی لیول

اس لیول کا بنیادی مقصد حدیث لٹریچر کی اہم بنیادوں، مصطلح، اور حدیثِ نبوی سے متعارف ہونا ہے۔ اس کے لئے درج ذیل کتب مفید ہیں:
سنت سے ایک انٹرویو
مصطلح الحدیث بالتصویر للشیخ رفیق طاہر
تاریخ وتدوین حدیث
علوم الحدیث ایک تعارف
تیسیر مصطلح الحدیث
اسی کے ساتھ احادیث کے متون، معانی، اور فقہ الحدیث کے لئے تیار ہو جائے، درج ذیل کتب مفید ہیں:
اربعون النووی مع مختصر شرح
جامع العلوم والحکم لابن رجب وغیرہ

نچلا درمیانی لیول

اس لیول میں طالب علم کا بنیادی مقصد یہ ہونا چاہیے کہ علوم ومصطلح الحدیث کے علم کو پکا کرے اور اسی کے ساتھ معروف کتب حدیث اور ان کے متون سے اپنا تعارف بڑھائے۔ اس لیول کے لئے چند کتب درج ذیل ہیں:
الرسالة المستطرفة لبيان مشهور كتب السنة المشرفة للکتانی جس کی ایک آڈیو شرح شیخ حاتم العونی نے کی ہے۔
نخبۃ الفکر اور اس کی شروح (اردو شرح)
الموقظہ للذہبی
اختصار علوم الحدیث للحافظ ابن کثیر مع شرح باعث الخثیث
التحدیث فی علوم الحدیث
اس کے ساتھ ساتھ، منتخب احادیث پر مشتمل مشہور کتب کا مطالعہ کرے، مثلا:
عمدۃ الاحکام للمقدسی
بلوغ المرام مع سبل السلام یا دیگر شروح
ریاض الصالحین

اوپری درمیانی لیول

اس لیول کا مقصد یہ ہے کہ طالب علم مکمل اور تفصیلی مطالعہ کے لئے اپنے آپ کو تیار کر لے۔ اس کے لئے درج ذیل کتب مفید ہیں:
مقدمۃ ابن الصلاح
السنۃ ومکانتها، مصطفی السباعی
اس کے علاوہ علماء کے علوم حدیث میں اختلافات سے تعارف بڑھائے اس کے لئے شیخ ارشاد الحق اثری کی کتب خصوصا مفید ہیں۔
تدریب الراوی
فتح المغیث
الرفع والتکمیل
اس کے ساتھ اس لیول میں سب سے اہم کتب جن کا مطالعہ ضروری ہے وہ ہیں:
صحیح بخاری وصحیح مسلم۔
ان کے منہج اور سیرت پر مشتمل بنیادی کتب۔
اور ان کتب کی شروح
مشکاۃ المصابیح مع تخریج وتحقیق۔

اڈوانس لیول

اس لیول کا بنیادی مقصد اہم کتب حدیث اور کتب تخریج کا مطالعہ کرنا، علم الرجال اور علم الجرح والتعدیل سے تعارف بڑھانا اور انکارِ حدیث کے رد پر مشتمل کتب کا مطالعہ اور اعتراضات کے جوابات دینا ہے۔ چند مفید کتب درج ذیل ہیں:
تحریر علوم الحدیث للشیخ عبد اللہ الجدیع
منہج النقد - مقدمہ کتاب التمییز ، مصطفی الاعظمی
المشہور من الاسانید الحدیث
طبقات المکثرین
تقریب التہذیب
تہذیب التہذیب
تہذیب الکمال
دفاع صحیح بخاری از شیخ بنارسی
شیخ ارشاد الحق کی کتب
دوام حدیث، شیخ محمد گوندلوی
علم حدیث میں اسناد ومتن کی تحقیق کے اصول
علوم الحدیث مطالعہ وتعارف
علوم حدیث فنی ،فکری اور تاریخی جائزہ
اس کے ساتھ کتب حدیث سے متعلق:
شروط الائمہ الخمسہ
صحیح بخاری کی تفصیلی شروح خصوصا فتح الباری
صحیح مسلم مع شرح نووی ودیگر شروح
کتب ستہ اور ائمہ ستہ کے منہج پر لکھی کتب وغیرہ
شیخ البانی کی کتب، خاص کر سلسلتین، اور ارواء الغلیل

مہارت کا لیول

اس لیول کا مقصد علل الحدیث، علم الرجال، اور علم الجرح والتعدیل، اور فقہ الحدیث میں مہارت حاصل کرنا ہے۔ چند کتب:
فتح الباری
عون المعبود
تحفۃ الاحوذی
ضوابط الجرح والتعدیل للشیخ عبد العزیز بن عبد اللطیف
الجرح والتعدیل للشیخ ابرہیم اللاحم
الجرح والتعدیل لابن ابی حاتم
میزان الاعتدال
الکفایۃ
علل الدارقطنی
علل الحدیث لابن ابی حاتم
اس کے علاوہ، ابن حجر کی دیگر کتب، ذہبی کی کتب، شیخ البانی کی کتب، علامہ معلمی کی کتب، خطیب بغدادی کی کتب، دارقطنی کی کتب، ابن عبد البر کی التمہید اور الاستذکار، وغیرہ۔

الغرض ہمیشہ مطالعہ کرتے رہنا ہی اس علم میں مہارت کا اصل زریعہ ہے۔ کبھی کسی ایک کتاب سے پورا علم حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

واللہ اعلم۔
@رضا میاں
 
ماشاء اللہ! بہت اچھے سے اور مفصل انداز میں آپ نے میری رہنمائ کی ھے.
اللہ آپکے علم میں اضافہ فرماۓ. آمین.
آپ کا نام دیکھ کر مجھے شیخ ابن قدامہ علیہ الرحمۃ (المغنی والے) یاد آتے ھیں.
 
ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
ماشاء اللہ! بہت اچھے سے اور مفصل انداز میں آپ نے میری رہنمائ کی ھے.
اللہ آپکے علم میں اضافہ فرماۓ. آمین.
آپ کا نام دیکھ کر مجھے شیخ ابن قدامہ علیہ الرحمۃ (المغنی والے) یاد آتے ھیں.
بھائی یہ شیخ رضامیاں بھائی کی تحریر ہے۔میں نے صرف کاپی پسٹ کی ہے
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اصول الحدیث ، مصطلح الحدیث پر کئی اہم کتابوں کا اردو میں ترجمہ ہوچکا ہے ،
یہاں محدث لائبریری میں بھی کئی کتب موجود ہیں ۔(دیکھئے یہ لنک )۔ اللہ کریم محدث انتظامیہ کو اس خدمت کا عظیم اجر عطا فرمائے ۔
یہاں لائبریری میں موجود کتب آپ پہلے (التحدیث فی علوم الحدیث ) ۔۔اور(
) پڑھیں ۔
اور کہیں سے مل جائے تو ڈاکٹر صبحی صالح کی ’’ علوم الحدیث مترجم ‘‘ ضرور پڑھیں ۔
جہاں تک مہارت کا تعلق ہے تو اس کیلئے استاد لازمی ہے، وہ بھی ایسا جسے خود اس موضوع میں مہارت حاصل ہو ۔
شیخ محترم!
محدث لائبریری کا جو لنک آپ نے دیا ھے اسمیں سے صرف دو کتاب ڈاونلوڈ کر سکا ھوں.
بقیہ کتب پر ”ارر“ آ رھا ھے.
 
ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
شرح ننجۃ الفکر فی مصطلح اہل الاثر اور
علوم الحدیث مترجم ، ڈاکڑ صبحی صالح
کو کیٹاگری کے لحاض سے کس لیول میں رکھیں گے۔
میں آپ کا سوال نہیں سمجھا ۔
تاہم عرض ہے کہ ’’ شرح نخبۃ الفکر ‘‘ نویں صدی ہجری کے مشہور و مستند امام ابن حجر عسقلانی (متوفی ۸۵۲ ھ) کی اصول حدیث ،مصطلح الحدیث ،یعنی اصطلاحات محدثین پر لکھی گئی معروف درسی کتاب ہے ،
اور ’’
علوم الحدیث ، لبنان کے مشہورڈاکڑ صبحی صالح شہید جو اردن اور لبنان کے کی مختلف جامعات میں اعلی عہدوں پر فائز رہے ،اور آخر کار لبنان میں (1407/ 1986م )
کو شہید کردئے گئے ۔
انہوں نے مستشرقین اور منکرین حدیث کے رد میں کچھ اہم اور قیمتی مباحث مرتب فرمائے ،اور ساتھ ہی قواعد و اصطلاحات حدیث کا تعارف بھی کروایا
اس کتاب کا عربی نام ’’ مباحث فی علوم الحدیث ‘‘ ہے ۔
 
Top