• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اعادہ روح و عذاب قبر !!!

عبداللہ کشمیری

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
576
ری ایکشن اسکور
1,656
پوائنٹ
186
اعادہ روح و عذاب قبر


الحمد للہ رب العالمین والصلاة والسلام على سيد الأنبياء والمرسلين أما بعد ! فأعوذ بالله السميع العليم من الشيطان الرجيم من همزه ونفخه ونفثه
وَلَوْ تَرَى إِذِ الظَّالِمُونَ فِي غَمَرَاتِ الْمَوْتِ وَالْمَلآئِكَةُ بَاسِطُواْ أَيْدِيهِمْ أَخْرِجُواْ أَنفُسَكُمُ الْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُونِ [الأنعام : 93]
وقال جل وعلا في مقام آخر: حَتَّى إِذَا جَاء أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُونِ
o لَعَلِّي أَعْمَلُ صَالِحاً فِيمَا تَرَكْتُ كَلَّا إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَائِلُهَا وَمِن وَرَائِهِم بَرْزَخٌ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ [المؤمنون :10099]
عذاب قبر برحق ہے
سب سے پہلے تو اس بات کو اچھی طرح سمجھ لیں کہ عذاب ِ قبر برحق ہے۔ قبر وبرزخ کے اندر سزاو جزاکا ہونادرست ہے، اللہ کے جو نیک ، صالح بندے ہوتے ہیں، مرنے کے بعد قیامت سے پہلےان کی روحیں ان کے بدنوں میں لوٹا دی جاتی ہیں، انہیں راحت وآرام پہنچتا ہے اور جو اللہ تعالیٰ کے نافرمان ، گناہگار بندے ہوتے ہیں، قیامت سے پہلے ان کی روحیں، مرنے کے بعد ان کے بدنوں میں لوٹا دی جاتی ہیں اور ان کو سزا وعقاب ہوتا ہے۔ قبرو برزخ کے اس عذاب پر ، قیامت سے پہلے بلکہ مرنے کے فوراً بعد عذاب یا ثواب و جزا ہونے پر بہت سی آیات و احادیث ہیں جو دلالت کرتی ہیں۔ مثلاً اللہ سبحانہ وتعالیٰ فرمار ہے ہیں: وَلَوْ تَرَى إِذِ الظَّالِمُونَ فِي غَمَرَاتِ الْمَوْتِ وَالْمَلآئِكَةُ بَاسِطُواْ أَيْدِيهِمْ کاش کہ آپ دیکھ لیں جب ظالم لوگ موت کے سکرات میں ہوتے ہیں وَالْمَلآئِكَةُ بَاسِطُواْ أَيْدِيهِمْ اور فرشتے اپنے ہاتھوں کو پھیلانے والے ہوتے ہیں أَخْرِجُواْ أَنفُسَكُمُ کہتے ہیں کہ اب تم اپنی جانیں نکالو۔ الْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُونِ آج ہی تمہیں رسوا کن عذاب دیا جائے گا۔یعنی جس دن بندے کی روح نکالی جارہی ہے، اللہ سبحانہ وتعالیٰ فرمارہے ہیں کہ اسی دن ہی عذاب اس کو دیا جائے گا۔
عذاب قبر کہاں ہوتا ہے زمینی قبر میں یا کہیں اور....؟؟؟
یہاں پر ایک اعتراض اور اشکال کھڑا کرتے ہیں کہ دیکھئے! اشکال ، کہ بندہ ابھی فوت ہوا ہے، سامنے اس کی میت پڑی ہوئی ہے، اس کو کل اگلے دن دفنایا جائے گا، لیکن قرآن مجید فرقان حمید کی یہ آیت کہہ رہی ہے کہ جس دن روح نکلی، بندہ فوت ہوا ، اس کے فوراً بعد اسی دن عذاب شروع ہوجاتا ہے۔مرنے کے بعد اسی دن عذاب شروع ہوجاتا ہے، چاہے اس دن میت دفن کی جائے ، چاہے نہ کی جائے۔تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عذاب ِ قبر تو ہوتا ہے لیکن اس دنیا والی قبر میں نہیں، یہ قبر کہیں آسمانوں میں ہے، برزخ کہیں آسمانوں میں ہے، جہاں پر عذاب ہوتا ہے اور لوگوں کو راحت بھی پہنچائی جاتی ہے۔ پھر اسی طرح یہ اعتراض بنا کر پیش کرنے کے بعد چند ایک دلائل ایسے بھی پیش کیے جاتے ہیں جن میں مرنے کے بعد جنت کی نعمتوں کا تذکرہ ملتا ہے۔مثلاً شہداء۔ ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں کہا ہے، اللہ رب العالمین فرما رہے ہیں :” أَحْيَاء زندہ ہیں عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ [آل عمران : 169] “ اللہ کے پاس ان کو رزق دیا جاتا ہے۔اور پھر فرمار ہے ہیں: ” فَرِحِينَ بِمَا آتَاهُمُ اللّهُ مِن فَضْلِهِ اللہ نے جو کچھ اپنے فضل سے دیا ہے یہ لوگ اس پر خوش بھی ہیں۔” وَيَسْتَبْشِرُونَ بِالَّذِينَ لَمْ يَلْحَقُواْ بِهِم مِّنْ خَلْفِهِمْ ان کو خوشخبریاں بھی دی جاتی ہیں۔ نبی کریمﷺ کا فرمان ہے کہ شہداء احدکی روحیں سبز رنگ کے پرندوں میں ہیں، وہ جنت کے جو مرضی پھل چاہیں، کھائیں، خوشہ چینی کریں۔لہٰذا ثابت ہوا کہ اس قبر کے اندر عذاب اور سزا نہیں بلکہ عذاب کےلیے آسمانوں سے اوپر کوئی برزخ ہے ، کوئی قبر ہے، جہاں پر اس کو عذاب دیا جاتا ہے۔اور روح اس جسم کے اندر نہیں لوٹتی، بلکہ اس روح کو ایک نیا جسم دیا جاتا ہے۔ لیکن یہ ساری کی ساری باتیں اور اعتراضات غلط ہیں، کیونکہ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: وَمِن وَرَائِهِم بَرْزَخٌ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ اس مرنے والے کے درمیان اور دنیا والوں کے درمیان آڑ اور پردہ ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: أَحْيَاء یہ زندہ ہیں وَلَكِن لاَّ تَشْعُرُونَ [البقرة : 154] “ان کا زندگی کا تمہیں شعور نہیں ہے۔یہ عالم بالا کی ، غیب کی باتیں ہیں، جن کے بارے میں ہمارا علم صرف اس قدر ہے جس قدر اللہ تعالیٰ نے یا رسول اللہ ﷺ نے ہمیں بتادیا ہے، بس! ایک مؤمن بندے پر لازم ہے کہ جیسے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ نے بتایا ہے، اس پر غیر مشروط ایمان لائے۔ اس کی سمجھ اور عقل میں کوئی بات آتی ہے ، پھر بھی مانے، اس کی عقل اور سمجھ میں کوئی بات نہیں آتی ، پھر بھی مانے۔ یہ ایمان لانے کا تقاضا ہے۔رسول اللہﷺ فرماتے ہیں: شیطان انسان کے دماغ میں وسوسہ پیدا کرتا ہے، دل کے اندر خیال ڈالتا ہے ، فلاں کو کس نے پیدا کیا؟ فلاں کو کس نے پیدا کیا؟ فلاں کو کس نے پیداکیا؟ شیطان دماغ میں سوال کھڑا کرتا ہے من خلق الله تو اللہ کو کس نے پیدا کیا ہے؟ تو یہاں انسان کی عقل بریک، ختم۔رسول اللہﷺ فرماتے ہیں: جب تم ایسا وسوسہ پاؤ تو سمجھ جاؤ کہ یہ شیطان کی طرف سے ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا کرو کہ تمہیں اس کے شر سے، اس کے وسوسہ سے محفوظ رکھے اور کہو آمنت باللہ [ صحيح مسلم كتاب الإيمان باب بيان الوسوسة من الإيمان (134)]۔تمہارا کام ہے ایمان لانا، عقل مانتی ہے ،مانے۔نہیں مانتی، نہ مانے۔یہ ایمان کا بنیادی اصول اور قاعدہ ہے کہ اللہ رب العالمین کے فرامین اور امام الانبیاء جناب محمد مصطفیٰ ﷺ کے فرامین کو من وعن ، بلا چوں چرا، تسلیم کیا جائے، ان کے آگے سر تسلیم کو خم کیا جائے۔ تو اللہ رب العالمین نے جیسی خبر قرآن مجید میں دی ہے، نبیﷺ نے جیسی خبر حدیث میں دی ہے، ہماری عقل اس کو سمجھنے سے اگر کوتاہ ہے تو ہوتی رہے۔ہمارا کام سمجھنا نہیں، ایمان لانا ہے۔کہا گیا ہے : یہ بات مان لو، ہم نے مان لی۔یہ کیسےہوسکتا ہے؟ اللہ کرنے والا ہے۔بہت ساری باتیں ایسی ہیں جو انسان کی عقل سے بالاتر ہیں۔ انسان کی عقل چھوٹی سی ہے۔محدود سی۔ اور اللہ رب العالمین کا علم بڑا وسیع ہے، اللہ تعالیٰ کی کائنات بڑی وسیع ہے۔انسان کی عقل میں سما نہیں سکتی۔اس مختصر سی تمہید کے بعد، اب دیکھئے! یہ اعتراض کہ قبر میں تو اس کو دفنایا ہی نہیں گیا۔ اور منکرین ِ عذاب قبر ، جو کہتے ہیں کہ عذابِ قبر ہوتا ہی نہیں، وہ کہتے ہیں کہ کئی بندے ایسے ہیں جن کو قبرملتی ہی نہیں۔بم بلاسٹ ہوگیا، چیتھڑے بکھر گئے، قیمہ بھی نہیں ملا گوشت کا۔کسی کو جانورکھا گئے، کسی کو جلا کر راکھ کردیا گیا۔سمندروں میں بہا دیا گیا، اس کو تو قبر ملی ہی نہیں۔
قبر کیا ہے؟؟؟
لیکن بے چاروں نے سمجھا ہی نہیں کہ قبر کہتے کسے ہیں؟قبر کیا ہے؟ اللہ رب العالمین نے قرآن مجید فرقان حمید کے اندر وضاحت کی ہے۔ اللہ رب العالمین فرماتے ہیں: ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ [عبس : 21] “ اللہ رب العالمین نے انسان کو زندگی دی اور زندگی کے کچھ عرصہ بعد موت دی تو مرتے ہی اس کو کیا دیا؟ ”أَقْبَرَهُ “اس کو قبر دی۔موت کس کو آئی ہے؟ انسان کو، جو انسان روح وجسم کا مجموعہ تھا۔جو زمین پر چلتا تھاتو یہ روح وجسم کا مجموعہ تھا ناں؟ ثُمَّ أَمَاتَهُ اللہ نے جب تک چاہا اس کو زندگی بخشی، ثُمَّ أَمَاتَهُ پھر کچھ عرصہ بعد اللہ نے اسے موت دی ” فَأَقْبَرَهُ [عبس : 21]“ پھر اسی روح وجسد کے مجموعے کو اللہ رب العالمین نےقبر عطا کردی۔عربی زبان کا اصول ہے”فا“ اور ”ثم“ان دونوں کا مطلب ہوتا ہے ”بعد، پھر“ ”ثم “ کا معنی بھی ”پھر “ اور ”فا“کا معنی بھی ”پھر“ لیکن تھوڑا سا فرق ہے۔ ”ثم“ کے اندر لفظ زیادہ ہیں، اس کا معنی ذرا وسیع ہے۔ ”تھوڑی سی مہلت“ ’ثم‘ کا معنى ہوتا ہے کہ ’ثم‘ سے پہلے جو لفظ استعمال ہوا ہےاور بعد میں جو لفظ استعمال ہوا ہے ان دونوں کے درمیان کچھ وقفہ ہے ۔اور ’فا‘ کا معنی ہوتا ہے کہ ’فا‘ سے پہلے جولفظ استعمال ہوا ہے اور جو بعد میں استعمال ہوا ہے ان دونوں کے درمیان وقفہ نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ فرمارہے ہیں: اللہ تعالیٰ نے اس کو زندگی دی تھی ثُمَّ أَمَاتَهُ پھر تھوڑے سے وقفے کے بعد، چاہے وہ وقفہ ہزار سال کا ہی کیوں نہ ہو، اللہ کےلیے تو تھوڑا سا ہی ہے ناں! اللہ تعالیٰ تو قیامت کو کہہ رہے ہیں: إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيداً o وَنَرَاهُ قَرِيباً [المعارج : 7]“ یہ قیامت کو بڑا دور سمجھتے ہیں، ہم اسے قریب سمجھتے ہیں کہ نزدیک ہے۔کب کہا تھا؟ آج سے چودہ سو سال پہلے قرآن نازل ہوا تھا ناں! اللہ تعالیٰ نے کہا: وہ تو قریب ہے۔ تو جتنی مرضی لمبی زندگی ہوجائے، ہے تھوڑا سا ہی وقفہ، آخرت کےمقابلے میں یقیناً تھوڑا سا ہی وقفہ ہے۔ ثُمَّتھوڑے سے وقفے کے بعد أَمَاتَهُ اس کو موت دی۔ فَ موت دینے کے فوراً بعد أَقْبَرَهُاس کو قبر دے دی۔تو نتیجہ کیا نکلا کہ مرنے کے بعد بندے کا جسم اور روح جہاں پر بھی ہو، چاہے وہ چارپائی پر پڑا ہو، چاہے زمین کے نیچے دبا دیا گیا ہو، چاہے ریزہ ریزہ ہوگیا ہو، جل کر راکھ ہوجائے، وہ اس کی قبر ہے۔مرنے کے بعد بندے کا جسم اور روح جہاں پر ہوگی ، وہ اس کےلیے قبر ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے کہا ہے: ثُمَّ أَمَاتَهُ اللہ تعالیٰ نے اس بندے کو موت دیفَأَقْبَرَهُ [عبس : 21]“ پھر ا س کو قبر بھی دی۔تو برزخی قبر جس کو وہ لوگ جو عذاب قبر کے منکر نہیں ہیں ، مانتے ہیں کہ قبر کے اندر عذاب ہوتا ہے ، لیکن کہتے ہیں کہ اس قبر میں نہیں بلکہ اوپر والی قبر میں، عثمانی گروہ کا جو نظریہ ہے۔ تو اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے یہ تونہیں کہا: فاقبر روحہ اللہ نے اس کی روح کو قبر دی، ۔ جس کو اللہ نے موت دی ہے اسی کو اللہ نے قبر دی ہے۔روح وجسم کے مجموعے کو ، ایک انسان کو ، تو قبر بھی اکیلی روح کو نہیں، اکیلے جسم کو نہیں۔ فاقبرروحہ‘ ’فاقبر جسدہ اللہ نے نہیں کہا کہ اللہ نے اس کی روح کو قبر دی، یا اللہ نے اس کے جسم کو قبر دی۔کیا کہا ہے: ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ[عبس : 21] “ اللہ نے اس روح وجسم کے مجموعے کو ، حضرت انسان کو موت دی اور پھر اسی روح وجسم کے مجموعے کو قبر بھی عطا کی ہے۔تو اسی ایک آیت سے یہ بھی پتہ چل گیا کہ مرنے کے فوراً بعد بندے کا جسم اور روح جہاں پر ہوتی ہے وہ اس کےلیے قبر ہے۔ اور یہ بھی پتہ چل گیا کہ مرنے کے بعد بندے کے جسم میں اس کی روح لوٹتی ہے ، مرنے کے بعد روح لوٹی ہے تو روح وجسم کے مجموعے کو قبر ملی ہے ناں! اگر روح علیحدہ ہوتی، اور جسم علیحدہ ہوتا تو پھر ’فاقبر روحہ واقبر جسدہ‘ آنا چاہیے تھا، علیحدہ علیحدہ ہوتی بات۔لیکن نہیں ہے۔ اکٹھی بات کی ہے اللہ تعالیٰ نے ۔
موت کسے کہتے ہیں (موت کی تعریف)
ایک یہ اشکال پیدا کرتے ہیں کہ اگر روح مرنے کے بعد بندے میں لوٹ آتی ہے ، پھر تو بندہ زندہ ہوگیا ، پھر تو مردہ تو نہ رہا۔ کیونکہ بندے کے جسم میں روح ہوتو بندہ زندہ ہے، روح نہ ہوتو بندہ فوت شدہ ہے۔ یہ انہوں نے اصول بنایا ہے ، زندگی اور موت کی تعریف کی ہے۔ زندگی کی تعریف کیا کرتے ہیں کہ جسم کے اندر روح کی موجودگی کا نام زندگی ہے اور جسم سے روح کے نکل جانے کا نام موت ہے۔ حقیقت میں موت اور زندگی کی یہ تعریف ہی ہے غلط۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ذکر کیا ہے کہ بندے کے جسم میں روح نہیں ہوتی ، بندہ زندہ ہوتا ہے۔اور قرآن مجید میں ہی اللہ تعالیٰ نے بیان کیا ہے کہ بندے کے جسم میں روح ہوتی ہے اور بندہ مردہ ہوتا ہے۔لہٰذا یہ تعریف کرنا موت کی کہ روح کا جسم سے نکل جانا موت ہے ، یہ تعریف ہی غلط ہے۔ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الزمر میں بیان فرمایا ہے: اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنفُسَ حِينَ مَوْتِهَا وَالَّتِي لَمْ تَمُتْ فِي مَنَامِهَا اللہ روحوں کو نکال لیتا ہے ، موت کے وقت بھی نکال لیتا ہے اور نیند کے وقت بھی نکال لیتا ہے۔ نیند کے وقت اللہ روح کو کیا کرتا ہے ، نکال لیتا ہے۔ اچھا ! سوئے ہوئے کو مردہ کہتے ہو یا زندہ؟زندہ ہی مانتے ہیں ناں سارے؟اللہ تعالیٰ کہہ رہے ہیں کہ اس کے اندر روح کوئی نہیں۔ اللہ نے روح کو نکال لیا ہے ، پھر اللہ سوئے ہوئے کی روح کو نکال لیتا ہے اور حالت نیند میں جس کو موت دینی ہوتی ہے ، اس کی روح کو تھوڑی دیر کےلیے روک لیتا ہے۔ جس کو موت نہیں دینی ہوتی ، اس کی روح کو واپس جسم میں لوٹا دیتا ہے ، جس میں روح واپس آتی ہے تو بندہ جاگ جاتا ہے، بیدا رہوجاتا ہے۔ یعنی نیند کی حالت میں بندے کے اندر روح نہیں ہوتی، اللہ روح کو نکال لیتا ہے۔ لیکن کیا وہ مردہ ہے؟ نہیں۔ ساری کائنات اس کو زندہ مانتی ہے کہ یہ زندہ ہے، مردہ نہیں ہے۔ لہٰذا موت کی یہ تعریف کرنا کہ روح جسم سے نکل جائے تو موت ہوتی ہے ، غلط قرار پاتی ہے۔ موت کی یہ صحیح تعریف نہیں ہے۔ صحیح تعریف موت کی کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ نےقرآن مجید میں دی ہے۔: أَمْواتٌ غَيْرُ أَحْيَاء [النحل : 21] “ مردہ ہیں، زندہ نہیں۔ یہ موت کی تعریف ہےکہ دنیوی زندگی کے ختم ہوجانے کا نام موت ہے۔ سادہ سی تعریف ہے۔ اب زندگی کیا چیز ہے؟ کیسے بنتی ہے؟ موت کیا چیز ہے؟ کیسے بنتی ہے؟ تمہارے علم میں نہیں، خوامخواہ جہالت میں ٹامک ٹوئیاں مارنے کی ضرورت نہیں ۔ تعریف موت کی وہ کرو جو اللہ نے کی ہے۔ ” أَمْواتٌ مردہ ہیں غَيْرُ أَحْيَاء زندہ نہیں ہیں۔ دنیوی زندگی کے ختم ہوجانے کا نام موت ہے۔ لہٰذا روح کا جسم میں لوٹ آنا یہ دنیاوی زندگی کو مستلزم نہیں۔ اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ بندہ زندہ ہوگیا۔
قیامت سے قبل مرنے والے کے جسم میں روح کا لوٹنا قرآن سے ثابت ہے اور یہی رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کا عقیدہ ہے !!!
اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: حَتَّى إِذَا جَاء أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُونِ [المؤمنون : 99] “ تم میں سے کسی بندے کو موت آتی ہے، تو جس بندے کو موت آتی ہے تو وہ کیا کہتا ہے؟ اے اللہ!مجھے واپس لوٹا دیجئے۔ مرنے کے بعد کہہ رہا ہے۔ کون کہہ رہا ہے؟ وہی جس کو موت آئی ہے۔ موت روح کو آئی تھی یا جسم کو ؟ روح اور جسم کے مجموعے کو آئی تھی۔ جب زندہ زندہ تھا تو روح وجسم کا مجموعہ تھا ناں! اکیلا جسم نہیں تھا، اکیلی روح نہیں تھا۔ روح وجسم کا یہ مجموعہ تھا۔ اللہ نے فرمایا: حَتَّى إِذَا جَاء أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ حتی کہ جب ان میں سے کسی ایک کو موت آتی ہے،توموت آنے کے بعد ، جس کو موت آئی ہے ، وہ : قَالَ کہتا ہے: رَبِّ ارْجِعُونِ [المؤمنون : 99] “اللہ مجھے لوٹا۔ لَعَلِّي أَعْمَلُ صَالِحاً فِيمَا تَرَكْتُ میں جاکر نیک اعمال کرلوں۔ کون کہہ رہا ہے؟ جس کو موت آئی تھی۔ روح اور جسم کا مجموعہ ۔ روح اور جسم کا مجموعہ کہہ رہا ہے مرنے کے بعد۔ تو ثابت ہوگیا کہ مرنے کے بعد روح اور جسم اکھٹے ہوتے ہیں۔ تو روح کا لوٹنا بھی قرآن مجید سے ثابت ہوگیا۔ اس میں اشکال والی بات ہی کوئی نہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ جی اس کی روح کہتی ہے: مجھے لوٹا دو واپس جسم میں۔ عجیب عجیب قرآن کی تاویل کرتے ہیں۔ سچ کہا تھا کسی نے :
؂ احکام تیرے حق ہیں مگراپنے مفسر تاویل سے کردیتے ہیں قرآن کو پاژند
اللہ نے یہ تو نہیں کہا کہ جب ان میں سے کسی موت آتی ہے تو
قال روحہ اس کی روح کہتی ہے : مجھے لوٹاؤ۔ روح کا لفظ تو اللہ نے نہیں بولا، اپنی طرف سے لگا رہے ہیں۔ اللہ کہہ رہا ہے کہ جس کو موت آئی تھی وہی کہہ رہا ہے کہ مجھے لوٹاؤ تاکہ میں نیک اعمال کروں۔ اللہ فرمائے گا: ’ كَلَّا ‘ ہرگز ایسا نہیں ہوگا ’إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَائِلُهَا ہاں! یہ بول یہ ضرور بولے گا۔ وَمِن وَرَائِهِم بَرْزَخٌ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ [المؤمنون : 100] “ ان کے اور دنیا کے درمیان قیامت تک کےلیے اب ایک آڑ اور برزخ ہے۔ توقرآن مجید سے بھی ثابت ہے کہ بندے کے جسم میں روح لوٹتی ہے۔ اور رسول اللہﷺ نے واضح لفظوں میں فرمایا ہے، سنن ابی داؤد اور مسند احمد کے اندر حدیث موجود ہے۔ نبی کریمﷺ فرماتے ہیں : فتعاد روحہ في جسدہ , بندہ نیک ہو بد ہو، دونوں کی روح مرنے کے بعد جسم میں لوٹا دی جاتی ہے، [سنن أبي داود كتاب السنة باب في المسألة في القبر وعذاب القبر (4753)] یہ عقیدہ کس کا ہے ؟ رسول اللہﷺ کا کہ مرنے کے بعد روح جسم میں لوٹ آتی ہے۔ اور حدیث صحیح ہے۔ مسند احمد میں ہے اور سنن ابی داؤد میں ہے۔ ایک چھوٹا سا اعتراض کرتے ہیں اس پر کہ اس کے اندر ایک راوی ہے ’ذازان‘ وہ شیعہ تھا۔ ذازان شیعہ تھااور شیعہ کی روایت قبول نہیں ہوتی۔ شیعہ ضعیف ہوتا ہے، حالانکہ بیچاروں کو اورمت کے ماروں کو اصل بات کا پتہ ہی نہیں ہے۔ اصل میں ہم جسے شیعہ کہتے ہیں آج کے زمانے میں یہ شیعہ نہیں ہے۔ یہ ہیں رافضی۔ رافضیوں اور شیعوں کے اندر فرق سمجھ لیں۔ احمد بن حجر جنہوں نے زازان پر شیعہ ہونے کی تہمت لگائی ہےاور یہ بھی نہیں کہا کہ وہ شیعہ ہے بلکہ یہ کہا ہے : فیہ تشیع قلیل اس کے اندر تھوڑا سا تشیع ہے ، تھوڑی سی شیعیت ہے۔ اچھا! اگر پورا شیعہ بھی ہوتو اس کی روایت بھی قبول ہوتی ہے، اور اس بیچارے کے اندر تو تھوڑی سی شیعیت تھی۔شیعہ کیا ہوتا ہے؟ ابن حجر نے تہذیب کے اندر ،فتح الباری کے مقدمے کے اندر اور اسی طرح امام ذہبی نے سیر اعلام النبلاء میں اور محدثین کی یہ اصطلاح ہے تو خود انہوں نے اس کی وضاحت کی ہے۔ ھو تفضیل علي علی عثمانبس! یہ تشیع ہے۔ شیعہ کون ہوتا ہے جو یہ سمجھے کہ حضرت علی ، حضرت عثمان سے افضل ہیں۔ شیخین ابوبکروعمر سے افضل نہیں۔ شیعہ کا عقیدہ ہے کہ علی ابوبکر وعمر سے افضل نہیں۔ بلکہ حضرت عثمان tسے افضل ہیں۔ بس! اور معاویہ اور علی w کے درمیان جو جنگیں ہوئی ہیں ، ان میں حق پر حضرت علی tتھے۔ اس کا نام ہے تشیع ۔ اورجو بندہ حضرت علیtکو شیخین ، ابوبکر وعمرwسے بھی افضل سمجھے ، وہ غالی شیعہ ہے۔ وہ شیعہ نہیں بلکہ غالی شیعہ ہے۔ اور جو ہمارے ہاں چلتے پھرتے ہیں، صحابہ کے ساتھ بغض رکھنے والے جو رافضی ہیں۔ اور اگر کوئی بغض کا اظہار کرے تو وہ غالی رافضی ہے۔ اور اگر بغض کےاظہار کے ساتھ ساتھ سب وشتم کرے فقد اشد الغلو في الرفض تو اس نے رافضیت کے اندر شدید ترین غلو کیا ہے۔ اور پھر لکھا ہے امام ذہبی نے سیر کے اندر کیف تقبل رواية من کانت التقية دثارہم والکذب شعارہم بھلا اس بندے کی روایت کیسے قبول ہوسکتی ہے جس کا اوڑنا بچھونا ہی جھوٹ اور تقیہ ہے۔شیعہ سنی ہوتا ہے، اہل السنۃ والجماعۃ والا عقیدہ اپناتا ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ علی tکو بہتر سمجھتے ہیں حضرت عثمانtسے۔ خلیفہ بلا فصل کا عقیدہ نہیں ہے ان کا۔یہ ہے تشیع عند المتقدمین ۔ اور متاخرین کے ہاں رافضیوں کو لوگ شیعہ سمجھتے ہیں۔تو بہرحال یہ ثقہ راوی ہے ، اور اس کی روایت قبول ہوتی ہے۔تو نبیﷺ فرمارہے ہیں: فتعاد روحہ في جسدہ روح اس کی لوٹا دی جاتی ہے، روح اس کے جسم کے اندر داخل کردی جاتی ہے۔ مسند احمد اور سنن ابی داؤد دونوں جگہ یہ حدیث صحیح سند کے ساتھ موجود ہے۔اور یہی حدیث صحیح بخاری کے اند ر بھی آئی ہے۔لیکن وہاں مختصر ہے۔اپنے درس کے دوران نبیﷺ نے عذاب قبر کی جو پوری پوری منظر کشی کی ہے ، یہ لمبی اور مطول حدیث مسند احمد میں آتی ہے۔بڑی لمبی حدیث ہے۔ نبیﷺ فرماتے ہیں: نیک آدمی کی روح کا نکالا جاتا ہے ، اس کو خوشبودار کپڑے کے اندر لپیٹا جاتا ہے۔ اس کو پہلے دوسرے آسمان پر لے جایا جاتا ہے۔ اس کا نام علیین میں لکھ دیا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میرے بندے کو واپس لوٹا دو۔ فتعاد روحہ في جسدہاس کی روح اس کے جسم میں لوٹا دی جاتی ہے۔
آسمانی قبر میں جزاء و سزا ہونے کا عقیدہ قرآن و حدیث دونوں کے خلاف ہے !!!
اب بد آدمی جو ہوتا ہے ، یہ ذرا قابل غور بات ہے۔عثمانیوں کا کیا عقیدہ ہے کہ عذاب وثواب اس زمین والی قبر میں نہیں بلکہ آسمانوں والی قبر میں ہوتا ہے ، اس بات کا بڑا ڈھنڈورا پیٹتے ہیں، اب دیکھتے جائیے گا کہ ہوتا کیا ہے۔ اور جو بد آدمی ہے اس کی روح کو نکالا جاتا ہے، شدت کے ساتھ ، سختی کے ساتھ ، بدبودار ٹاٹ کے اندر اس کو لپیٹا جاتا ہے۔ اور اس کو آسمانوں پر لے جایا جاتا ہے، آسمانوں کا دروازہ کھٹکھٹایا جاتا ہے ، لیکن دروازہ آسمان کا نہیں کھلتا۔ ساتھ ہی نبیﷺ نے قرآن کی یہ آیت تلاوت کردی۔ کہ یہ ظالم لوگ لاَ تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاء ان کےلیےآسمانوں کے دروازے نہیں کھولے جاتے۔ وَلاَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ یہ جنت میں بھی نہ جائیں گے ” حَتَّى يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ [الأعراف : 40] “ حتی کہ اونٹ سوئی کے سوراخ میں سے داخل ہوجائے۔جب تک اونٹ سوئی کے سوراخ میں سے داخل نہیں ہوجاتا تب تک نہ توا ن کےلیے آسمان کے دروازے کھولے جائیں گے اور نہ ہی یہ جنت میں داخل ہوسکیں گے۔ اب اللہ تعالیٰ تو کہہ رہے ہیں کہ ظالموں کےلیے آسمان کے دروازے کھولے ہی نہیں جائیں گے ، قرآن ہے یہ۔ اور نبیﷺ نے بتایا ہے ، دلیل قرآن کی آیت پڑھ کر سنائی ہے۔ مسند احمد کے اندر یہ روایت تفصیل کے ساتھ موجود ہے۔ آسمان کے دروازے تو کھلے ہی نہیں تم کس آسمانی قبر میں اسے عذاب دے رہے ہو؟کہیں آسمانی قبر میں عذاب دے کر تم نے سوئی کے سوراخ میں سے اونٹ کو داخل تو نہیں کردیا؟ اللہ کے قرآن کی آیت کے منکر تو نہیں ہوگئے کہیں ؟ دوسروں پر کفر کے فتووں کی توپ چلانے والے ذرا خود ہوش کے ناخن لیں۔ اللہ تعالیٰ فرمارہے ہیں: لاَ تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاء وَلاَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ دونوں کام نہیں ہوسکتے۔نہ آسمان کے دروازے کھلیں اور نہ یہ جنت میں جائیں۔ حَتَّى يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ پھر نبیﷺ فرمارہے ہیں کہ اس کی روح کو وہیں سے پھینک دیا جاتا ہے۔ اور ساتھ ہی آپ نے ایک اور آیت پڑھ دی۔ فَكَأَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَاء کافروں کی مثال اللہ نے قرآن میں بھی بیان کی ہے۔ کہ یہ ایسا ہے کہ گویا آسمان سے گرا ہے۔ فَتَخْطَفُهُ الطَّيْرُ یا پرندوں نے اسے اچکا ہے أَوْ تَهْوِي بِهِ الرِّيحُ فِي مَكَانٍ سَحِيقٍ [الحج : 31] “ یا ویران دور کی جگہ پر اس کو ہوا لے کر پہنچ جاتی ہے۔ اپنے عقیدے کی دلیل کےلیے نبیﷺ نے آیت پڑھی ہے۔ ”فتعاد روحہ فی جسدہ“ اس کی روح اس کے جسم کے اندر لوٹا دی جاتی ہے۔ آگے نیک اور بد آدمی سے سوال وجواب ہوتے ہیں، وہ سارا کچھ آپ نے سنا ہوا ہے۔ ہمارا مستدل اتنا ہی تھا کہ روح کا جسم کے اندر لوٹائے جانے کا جو عقیدہ ہے یہ رسول اللہﷺ کا عقیدہ ہے۔ تو دونوں باتیں کہ عذاب قبر ہوتا ہے، یہ بھی ثابت ہوگیا ۔ دوسری بات یہ کہ روح جسم کے اندر لوٹائی جاتی ہے یہ بات بھی ثابت ہوچکی ہے۔ تیسری بات یہ کہ قبر کیا چیز ہے؟ اس کی بھی وضاحت ہوگئی کہ مرنے کے بعد بندے کاجسم اور روح جہاں بھی ہو، وہ اس کی قبر ہوتی ہے۔
برزخ کیا چیز ہے ؟؟؟
اچھا ایک سوال باقی درمیان میں رہ گیا کہ برزخ کیا چیز ہے؟ وہی آیت سورۃ المؤمنون والی: وَمِن وَرَائِهِم بَرْزَخٌ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ [المؤمنون : 100] ان کے یعنی جس کو موت آئی تھی۔ موت کس کو آئی تھی؟ روح وجسم کے مجموعے کو۔ روح وجسم کے اس مجموعے کے درمیان اور رَبِّ ارْجِعُونِ [المؤمنون : 99] ان کی اس بات کے جواب کے درمیان یعنی دنیا میں لوٹنے کے درمیان آڑ ہے ۔تو برزخ کیا ہے؟ مرنے کے بعد بندے کی روح اور جسم جہاں ہوتا ہے وہی اس کےلیے قبر ہے اور وہی اس کےلیے برزخ ہے۔ قرآن مجید فرقان حمید سے یہ بات واضح طور پر ثابت ہوچکی ہے۔
ایک اعتراض کہ دنیاوی قبر تو مرقد ہے
پھر عذاب قبر کے منکرین کہتے ہیں کہ اگر قبر میں عذاب ہوتا ہے تو قیامت کے دن یہ مشرکین کہیں گے يَا وَيْلَنَا مَن بَعَثَنَا مِن مَّرْقَدِنَا ہمیں ہماری ’مرقد‘ آرام گاہ سے کس نے بیدار کیا ہے؟ تو آرام گاہ تو کہا جاتا ہے آرا م کرنے کی جگہ کو۔ تو اگر عذاب ہوتا ہے تو اس کو عذاب گاہ کہنا چاہیے ۔ آرام گاہ نہیں کہنا چاہیے۔ اس کو بڑا اعتراض بنا کر پیش کرتے ہیں۔ ان بیوقوں سے کوئی پوچھے کہ مرقد کا معنی آرام گاہ قرآن کی کسی آیت سے ، کسی حدیث سے یا عربی کی کسی لغت سے ثابت کردو۔ مرقد کا معنی آرام گاہ نہیں ہوتا۔ یہ معنی ہی غلط کیا ہے۔ غلط معنی کرکے اس پر ایک غلط عقیدے کی بناء استوار کیا جارہی ہے۔ لہٰذا اعتراض ہی غلط ہے۔ اچھا چلو ! ایک منٹ کےلیے مانا کہ یہ قبر آرام گاہ ہے۔ اچھا آرام اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے یا نہیں؟ نعمت ہے ناں! تو پھر جزا مل گئی!! اگر مرقد کا معنی آرام گاہ کرتے ہو تو پھر قبر میں جزا تو مل گئی۔ چلو سزا کا تم کہتے ہو کہ نہیں ملتی ، جزاتو پھر بھی ماننی ہی پڑے گی۔ تو جب جزا قبر میں مل سکتی ہے تو سزا کیوں نہیں؟ تو اپنے معنی پر بھی یہ لوگ پھنستے ہیں۔
الجھا ہے پاؤں یار کا زلف دراز میں لو آپ اپنے دام میں صیاد آگیا
آپ جو معنی کرتے ہیں اس میں بھی بیچارے پھنستے ہیں۔
ایک بے جا اعتراض
پھر ، اسی طرح عثمانی گروپ کی طرف سےایک دلیل یہ بھی پیش کی جاتی ہے کہ نبیﷺ ایک یہودیہ کے پاس سے گزرے توآپ نے دیکھا کہ لوگ اس پر رو رہے تھے۔ تو آپ ﷺنے فرمایا: اس کو اس کی قبر میں عذاب ہورہا ہے اور اس کے گھروا لے اس پر رو رہے ہیں۔ آپﷺ نے یہ تبصرہ کیا۔ تو لہٰذا ثابت ہوا، یہ عورت ابھی اپنی زمینی قبر میں دفن ہی نہیں ہوئی تھی، اور اس کو عذاب شروع ہوگیا، تو اس سے مراد یہ زمینی قبر نہیں بلکہ آسمانی قبر ہے۔
پہلی بات تو ہم واضح کرچکے ہیں کہ مرنے کے بعد بندے کی روح جس جگہ پر بھی ہو وہی اس کی قبر ہوتی ہے، دوسری بات: حدیث میں یہ لفظ موجود ہی نہیں ہیں کہ اس کی میت ابھی باہر پڑی ہوئی تھی۔بلکہ وہ قبر کے اندر دفن کی جاچکی تھی۔ ہم سے اگر وہ پوچھیں کہ وہ قبر میں دفن کی جاچکی تھی، اس کی کیا دلیل ہے؟ تو اس کی وہی دلیل ہے جو اس کے میت ہونے کی دلیل ہے۔ وہ یہودیہ جس پر رویا جارہا تھا ، اس کے میت ہونے کی دلیل جہاں سے وہ نکالتےہیں ، وہیں سے اس کے قبر میں ہونے کی دلیل نکلتی ہے۔ وہ دلیل پیش کرو جس سے یہ ثابت ہوکہ وہ میت تھی۔ خود ہی پتہ چل جائے گا انہیں۔
بہرحال موٹی سی بات یہ ہے کہ مرنے کے بعد جہاں بھی روح وجسم ہو، وہی اس کی قبر ہوتی ہے۔
ساری دنیا کے مجرموں برزخ میں اکٹھا عذاب ؟؟!!!
اسی طرح وہ ایک روایت پیش کرتے ہیں کہ جی دنیا کے سارے زانی مرد اور عورتیں نبیﷺ نے ان کو ایک تنور میں دیکھا کہ ان کو عذاب ہورہا تھا معراج کی رات ۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ حدیث میں یہ لفظ ہیں ہی نہیں کہ پوری دنیا کے زانی اور زانیات ایک ہی تنور میں موجود تھے۔یہ الفاظ حدیث میں کہیں پر بھی نہیں آتے۔ وہ اشکال بنا کر پیش کرتے ہیں، اشکال کے الفاظ پر غور کریں۔ اشکال یہ پیش کرتے ہیں کہ
پوری دنیا کے زناۃ اور زانیات ایک ہی تنور کے اند ر تھے اور ان کو عذاب ہورہا تھا تو یہ الفاظ حدیث کے اندر موجود نہیں ہیں۔ یہ بہتان ہےاللہ کےر سولﷺ پر۔
ایک اور جاہلانہ اعتراض کہ رسول اللہ ﷺ وفات کے فورا بعد آسمانوں پر جنت والے گھر میں ہیں
پھر! اسی طرح ایک نبیﷺ کا خواب ذکر کرتے ہیں ، بڑا لمبا خواب ہے، آخر میں نبیﷺ بیان کرتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ میرے سر پر ایک کوئی بادل نما چیز ہے۔ میں نے سر اُٹھایا تو ایک مکان دیکھا، پوچھا : کس کا ہے؟ بتایاگیا کہ آپ کا ہے۔ صحیح بخاری کے اندر یہ حدیث موجود ہے۔ کہا کہ کیا میں اس کے اندر داخل ہوجاؤں؟ کہنے والے نے کہا: نہیں ۔ بقی لک في الحیاۃ شیئ ابھی آپ کی کچھ زندگی باقی ہے۔ جب آ پ زندگی کو پورا کرلیں گے تو اس میں داخل ہوجائیں گے۔ لہٰذا ثابت ہوا کہ مرنے کے بعد نبیﷺ کی روح اس دنیاوی قبر میں نہیں بلکہ اس جنت والے گھر میں ہے۔ حدیث بھی صحیح بخاری کی ہے۔ بڑا مضبوط اعتراض وہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے کیا ہے۔ لیکن کاش کے وہ اس حدیث کو شروع سے پڑھ لیتے۔ یہ واقعہ خواب کا ہے اور کیا ہے کہ دو بندے آپ کے پاس آئے۔ فاخرجاني الی الارض المقدسة وہ مجھے لے کر ارض مقدسہ کی طرف گئے۔ اب کوئی پوچھے کہ ارض کا معنی آسمانوں والا گھر کرنا ، یہ دین کی خدمت ہے؟ یہ کون سی فقاہت ہے؟ نبیﷺ فرمارہے ہیں کہ وہ مجھے لے کر ارض مقدسہ کی طرف گئے۔ واقعہ بھی خواب کا ہے ، اور لے کر کہاں جارہے ہیں؟ الي الارض المقدسة ارض مقدسہ کی طرف۔ اور وہاں پر نبیﷺ نے اوپر اپنا گھر دیکھا اور کہا گیا کہ یہ آپ کا گھر ہے۔ اور یہ کہہ رہے ہیں کہ آسمانوں والے گھر میں ہیں۔ یا للعجب! بڑی عجیب اور حیرانی کی بات ہے۔یہ اعتراض بھی ان کا حدیث کے شروع والے الفاظ پڑھتے ہی ٹوٹ جاتا ہے۔ اور ان کا بھانڈا پھوٹ جاتا ہے۔
جنت میں دودھ پلانے والی
پھر ! اسی طرح ایک حدیث صحیح بخاری کے حوالے سے پیش کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے اپنے بیٹے ابراہیم کے بارے میں فرمایا: اس کےلیے جنت میں ایک دودھ پلانے والی ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سال کے تھے نبیﷺ کے بیٹے ابراہیم t۔نبیﷺ نے ان کا جنازہ نہیں پڑھایا، بغیر جنازہ پڑھائے ان کو دفن کردیا ، امت کو یہ بتانے کےلیے کہ اگر نابالغ کا جنازہ نہ بھی پڑھائے تو کوئی حرج نہیں۔ تو ناظرین دیکھیں کہ ابراہیم کےلیے جنت میں دودھ پلانے والی ہے۔ تو ہم نے کب کہا کہ جنت میں نہیں ہے۔ ہمارا ایمان ہے کہ جنت میں دودھ پلانے والی ہے۔لیکن کیا یہ کہا ہے کہ ابراہیم کی روح کو دودھ پلانے والی ہے؟ یہ تو نہیں نہ کہا! ابراہیم ابراہیم کی روح کا نام نہیں ہے ، روح اور جسم کے مجموعےکا نام ہے۔اور معلوم ہے کہ قبر روضۃ من ریاض الجنۃ ہوتی ہے ، مؤمن کےلیے جنت کے باغیچوں میں سے ایک باغیچہ بن جاتی ہے اور کافر کےلیے ”حفرۃ من حفر النار“ جہنم کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا بن جاتی ہے۔ تو اشکال کس چیز کا ہے؟ مؤمن کی قبر کو تاحد نگاہ وسیع کردیا جاتا ہے۔ یہ بیچارے اس روایت کو پڑھتے ہی نہیں ہیں۔ اس روایت کے آدھے حصے پر ایمان لاتے ہیں۔ او! جس روایت میں روح کے لوٹنے کا ذکر ہے ، اس میں روح کے لوٹنے والی بات کو نہیں مانتے ، باقی اگلی باتوں کو مانتے ہیں۔ کہ قبر تاحدنگاہ وسیع کردی جاتی ہے۔اور دنیاوی قبر تو وسیع نہیں ہوتی۔ اسی حدیث کی وجہ سے اعتراض کرتے ہیں،
انسانی عقل محدود اور قاصر ہے
او اللہ کے بندو! تمہاری عقل ہے ہی نہیں دیکھنے والی۔ تم تو چیونٹی کی آواز نہیں سن سکتے۔ تمہاری قوت ہی نہیں ہے اتنی۔ اللہ نے انسان کو محدود طاقت دی ہے۔اور پھر ہمارا ایمان ہے کہ شہداء کی روحیں سبز پرندوں کے اندر بھی ہیں اور ان کے جسموں کے اندر بھی ہیں۔ اب یہاں پر عقل کو لے کر بیٹھ جائیں گے کہ یہ کیسے ممکن ہے ؟ کہ سبز پرندوں کے اند ربھی ہیں اور جسموں کے اندر بھی۔ او! جسموں کے اندر روح کے ہونے کی خبر ہمیں نبیﷺ نے دی ہے اور سبز پرندوں کے اندر ہونے کی خبر بھی ہمیں رسول اللہﷺ نے دی ہے۔ تو اللہ تعالیٰ یہ کیسے کام کرسکتا ہے کہ نہیں؟ علی کل شیئ قدیر ہونے کا کیا معنی ہے؟اللہ کی قدرتوں کا کوئی موزازنہ کرسکتا ہے؟ ہمارا ایمان ہے کہ ان کی روحیں سبز پرندوں کے جوف کے اندر بھی ہیں اور ان کے جسموں کے اندر بھی ہیں۔ بات یہ ہے کہ دونوں باتیں نبیﷺ کے فرمان سے ثابت ہیں۔ ہمارا کام ایمان لانا ہے۔ اب جیسے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ جس کا جسم مٹی ہوگیا ،گل سڑ گیا، جلا دیا گیا، راکھ بنا کر ادھر ادھر اڑا دیا گیا، اس میں روح کیسے جائے گی؟ یہ اعتراض پیش کرتے ہیں۔ بھئی! روح کو تم نے ڈالنا ہے؟ جس اللہ نے ڈالنا ہے وہ ڈال لے گا۔ پڑھی نہیں صحیح بخاری کے اندر حدیث کہ ایک آدمی کو جو بنی اسرائیل سے تھا، اللہ سے بڑا ڈر لگا ، مرتے وقت اپنے بیٹوں سے کہنے لگا: مجھے جلا کر میری راکھ کو بہا دینا۔ سخت ہوا والے دن۔ اللہ تعالیٰ نے اسے بلا لیا ۔ ہاں بھئی! تم نے ایسا کیوں تھا؟ کہنے لگا : اللہ تیرے خوف کی وجہ سے ایسا کیا ہے۔ صحیح بخاری کے اندر حدیث آتی ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے اس کو نوازا۔ کام اس نے کیا ہے کہ سمجھا جب میری خاک اُڑ جاے گی ہوا میں ، پھر اللہ تعالیٰ اس کو اکٹھا نہیں کرسکے گا۔ نہیں سمجھ آئی بیچارے کو ۔اللہ تعالیٰ اس کو زندہ کرکے اپنے سامنے کھڑا کرلیا کہ بتاؤ ! تم نے یہ کام کیوں کیا تھا؟ کہنے لگا: اللہ تیرے ڈر سے کیا تھا، تو نے پھر وہی کرلیا جس کا ڈر تھا۔ فاغمدہ اللہ برحمتہ اللہ تعالیٰ نے اس کو اپنی رحمت میں سمو لیا۔ معاف کردیا۔ بہرحال اللہ رب العالمین جو چاہے کرسکتا ہے۔ پھر سمندر کے اندر بہت سارے انسانوں کی راکھ بہا دی گئی۔ اب سمندر کے پانی کے اندر مختلف انسانوں کے جسم کے ذرات ہیں۔ کچھ نیک بھی ہیں ، کچھ بد بھی ہیں۔ اب نیک کو اللہ نے جزا دینی ہے اور بد کو سزا دینی ہے، اب یہ کیسے ممکن ہے؟ اس سوال کا بھی وہی جواب ہے کہ سوال کرنے والے نے شاید یہ سمجھ لیا ہے کہ عذاب میں نے دینا ہے۔ اس کو سمجھ نہیں آرہی کہ کیسے دوں؟ بھئی جس اللہ نے عذاب دینا ہے وہ عذاب دینے پر قادر ہے، جس اللہ نے راحت پہنچانی ہے وہ راحت پہنچانے پر قادر ہے۔ ہمارا کام یہ ہے کہ ایمان لایا جائے۔
ایک اعتراض کہ حیات برزخی پر ایمان دو زندگیوں اور دو موتوں کے اصول کے منافی ہے
اسی طرح ایک بہت بڑا اعتراض وہ یہ بنا کرپیش کرتے ہیں کہ اگر قبر والی زندگی کو مان لیا جائے توتین زندگیا ں اور تین موتیں ہوجاتی ہیں۔حالانکہ الہ نے قرآن میں کہا ہے کہ دو زندگیاں اور دوموتیں ہیں۔ بات صرف وہی ہے کہ سمجھ نہیں آئی۔ سمجھے کا قصور ہے۔ انسان پیدا ہوتا ہے ۔کہاں پر؟ ماں کے پیٹ میں۔ روح جب جسم کے اندر ڈالی جاتی ہے ، اس وقت بچہ کہاں ہوتا ہے؟ ماں کے پیٹ میں۔ ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے کہ اس کے اندر روح ڈالی جاتی ہے، وہ مخصوص مدت پوری کرنے کے بعد پیٹ سے باہر آجاتا ہے۔ جب ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے،زندہ ہوتا ہے ، حرکت کرتا ہے، لیکن پیٹ کے پردے کی وجہ سے باہر کی دنیا کو نہیں دیکھ سکتا۔ باہر کی دنیا اس کو نہیں دیکھ سکتی۔ وہ باہر کی آوازیں نہیں سن سکتا۔ اس کی کوئی باہر نہیں سن سکتا۔ جب پیٹ سے باہر آتا ہے تو سارے اس کو دیکھتے ہیں ، سنتے ہیں، یہ ان کو دیکھتا ہے۔ یہ دنیاوی زندگی ہے، ایک ہی زندگی ، شروع کہاں سے ہوئی ؟ ماں کے پیٹ سے ۔ا ختتام کہاں پر ہوا ہے؟ دنیاوی زندگی کے ختم ہونے پر۔ ایک زندگی کے دو مرحلے ہیں۔ ایک مرحلہ ماں کے پیٹ میں ، ایک مرحلہ ماں کے پیٹ کے باہر۔ اور یہ زندگی کے دونوں مرحلے ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ ایسے ہی اخروی زندگی کے دو مراحل ہیں، ایک قبر کے اندر ہے اور دوسرا قبر سے باہر قیامت کے دن۔ اور یہ دونوں مرحلے ایک دوسرے سے مختلف ہیں ۔ جس طرح بچہ ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے، باہر والوں کو دیکھتا نہیں ہے، سنتا نہیں ہے، جانتا نہیں ہے، اسی طرح جب قبر کے پیٹ میں ہوتا ہے تو نہ باہر والوں کو دیکھتا ہے، نہ سنتا ہے اور نہ جانتا ہے۔ نہ ان کو بول کر جواب دے سکتا ہے۔ جس طرح ماں کے پیٹ میں داخل کردی جاتی ہے، ایسے ہی قبر کے اندر بھی داخل کردی جاتی ہے۔ ثُمَّ نُخْرِجُكُمْ طِفْلاً اللہ تعالیٰ اس کو پورا بچہ کرکے ماں کے پیٹ سے نکالتا ہے، ایسے ہی قیامت کے دن فَإِذَا هُم مِّنَ الْأَجْدَاثِ إِلَى رَبِّهِمْ يَنسِلُونَ [يس : 51] قبروں سے نکل کر رب کی طرف جائیں گے، روح پہلے سے موجود ہوگی۔ اللہ نے کہیں بھی یہ نہیں کہاکہ روح قیامت کے دن ڈالی جاتی ہے، یا روح قیامت کے دن ڈالی جائے گی، اس سے پہلے نہیں۔ جو ان کا دعوی ہے کہ روح جسم کے اندر قیامت والے دن ڈالی جائے گی۔ قیامت سے پہلے نہیں ڈالی جائے گی، روح قیامت سے پہلے نہیں لوٹتی ، قرآن کی کسی آیت سے بھی ثابت نہیں ہے۔ یہ خوامخواہ احادیث سے قرآن کے خلاف کرکے ٹھکرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ خلاف تو تب ہوتی ناں کہ قرآن میں آیا ہوتا کہ قیامت سے پہلے روح نہیں لوٹتی، اورحدیث میں آیاہوتا کہ روح قیامت سے پہلے جسم میں لوٹ آتی ہے۔ پھر تو تھا تضاد۔ قرآن نے تو کہا ہی نہیں ہے کہ روح نہیں لوٹتی، حدیث کے اندر آگیا ہے کہ روح لوٹتی ہے، خوامخواہ کا اشکال بنا کر بیٹھ گئے ہیں ، معاملہ سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی۔ پھر اعادہ روح کے عقیدے کو کفریہ شرکیہ قرار دینے والے ذرا ہوش کریں اور غور کریں کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اعادہ روح کو بیان کیا ہے اور نبی کریم ﷺ نے اپنے فرامین میں اعادہ روح بیان کیا ہے۔ تو یہ کس پر فتوی لگا رہے ہیں کفر اور شرک کا۔ باقی روح کے جسم کے اندر لوٹ آنے سے دنیوی زندگی قائم نہیں ہوتی۔ دنیوی زندگی کیسے آتی ہے ، یہ اللہ ہی جانتا ہے، اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی بھی اس حقیقت کو نہیں پا سکتا۔ اللہ تعالیٰ نے بتایا ہی نہیں ہے۔ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي روح امر ربی ہے۔ ہمیں پتہ ہی نہیں کہ کیا ہے؟ وَمَا أُوتِيتُم مِّن الْعِلْمِ إِلاَّ قَلِيلاً [الإسراء : 85] تمہیں تو بہت تھوڑا علم دیا گیا ہے۔ ایک چیز کا علم ہی نہیں، پھر خوامخواہ کہنا کہ روح کیسے جائے گی، کیسے نکلے گی، وغیرہ وغیرہ ۔ تو بھائی! جہاں جہاں اللہ اور اس کے رسولﷺ نے بتا دیا ہے ، وہاں وہاں جو جو کچھ کہا ہے اس کو مانو۔بس! اپنی طرف سے اٹکل پچو لگانے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ تو روح کے جسم کے اندر لوٹ آنے کا عقیدہ عین کتاب اللہ اور سنت رسول اللہﷺ کے مطابق ہے ، ان کے خلاف نہیں۔ روح مرنے کے بعد انسانی جسم میں لوٹ آتی ہے قیامت سے پہلے ، قیامت بعد تو وہ بھی مانتے ہیں۔ دیکھیں ناں! شہداء کو اللہ کہہ رہے ہیں :”أحیاء“ زندہ ہیں ۔ کیا وہ دنیا کی طرح زندہ ہیں؟ ”لا تشعرون“ تمہیں پتہ نہیں کہ کیسے زندہ ہیں۔تو جو برزخی زندگی ہے ، وہ دنیاوی زندگی سے مختلف ہے۔ کیسی ہے؟ ہمیں کوئی شعور نہیں۔ جو چند حالات ہمیں بتا دیئے گئے ہیں، وہ ہمیں پتہ ہیں، اس سے زیادہ ہم نہیں جانتے۔ ہمیں اس کا شعور نہیں، ہمیں اس کا ادراک نہیں۔ اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق دے۔
وما علي الا البلاغ
شیخ أبو عبد الرحمن الطاهر حفظہ اللہ !
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
شہداء۔ ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں کہا ہے، اللہ رب العالمین فرما رہے ہیں :" أَحْيَاء "زندہ ہیں" عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ [آل عمران : 169] " اللہ کے پاس ان کو رزق دیا جاتا ہے۔اور پھر فرمار ہے ہیں: " فَرِحِينَ بِمَا آتَاهُمُ اللّهُ مِن فَضْلِهِ "اللہ نے جو کچھ اپنے فضل سے دیا ہے یہ لوگ اس پر خوش بھی ہیں۔" وَيَسْتَبْشِرُونَ بِالَّذِينَ لَمْ يَلْحَقُواْ بِهِم مِّنْ خَلْفِهِمْ" ان کو خوشخبریاں بھی دی جاتی ہیں۔ نبی کریمﷺ کا فرمان ہے کہ شہداء احدکی روحیں سبز رنگ کے پرندوں میں ہیں، وہ جنت کے جو مرضی پھل چاہیں، کھائیں، خوشہ چینی کریں۔لہٰذا ثابت ہوا کہ اس قبر کے اندر عذاب اور سزا نہیں بلکہ عذاب کےلیے آسمانوں سے اوپر کوئی برزخ ہے ، کوئی قبر ہے، جہاں پر اس کو عذاب دیا جاتا ہے۔اور روح اس جسم کے اندر نہیں لوٹتی، بلکہ اس روح کو ایک نیا جسم دیا جاتا ہے۔ لیکن یہ ساری کی ساری باتیں اور اعتراضات غلط ہیں"

محترم : جب یہ آیت کریمہ نازل ہوئی تھی تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو اشکال ہوا تھا تو رسول اللہ ﷺ نے اس کے جواب میں جو ارشاد فرمایا تھا اسے غور سے پڑھیں:

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ کِلَاهُمَا عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ ح و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ وَعِيسَی بْنُ يُونُسَ جَمِيعًا عَنْ الْأَعْمَشِ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَا حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ سَأَلْنَا عَبْدَ اللَّهِ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَائٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ قَالَ أَمَا إِنَّا قَدْ سَأَلْنَا عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ أَرْوَاحُهُمْ فِي جَوْفِ طَيْرٍ خُضْرٍ لَهَا قَنَادِيلُ مُعَلَّقَةٌ بِالْعَرْشِ تَسْرَحُ مِنْ الْجَنَّةِ حَيْثُ شَائَتْ ثُمَّ تَأْوِي إِلَی تِلْکَ الْقَنَادِيلِ فَاطَّلَعَ إِلَيْهِمْ رَبُّهُمْ اطِّلَاعَةً فَقَالَ هَلْ تَشْتَهُونَ شَيْئًا قَالُوا أَيَّ شَيْئٍ نَشْتَهِي وَنَحْنُ نَسْرَحُ مِنْ الْجَنَّةِ حَيْثُ شِئْنَا فَفَعَلَ ذَلِکَ بِهِمْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَلَمَّا رَأَوْا أَنَّهُمْ لَنْ يُتْرَکُوا مِنْ أَنْ يُسْأَلُوا قَالُوا يَا رَبِّ نُرِيدُ أَنْ تَرُدَّ
أَرْوَاحَنَا فِي أَجْسَادِنَا

حَتَّی نُقْتَلَ فِي سَبِيلِکَ مَرَّةً أُخْرَی فَلَمَّا رَأَی أَنْ لَيْسَ لَهُمْ حَاجَةٌ تُرِکُوا

صحیح مسلم:جلد سوم:امارت اور خلافت کا بیان :شہدا کی روحوں کے جنت میں ہونے اور شہدا کے زندہ ہونے اور اپنے رب سے رزق دیے جانے کے بیان میں حدیث قدسی مکررات 4 متفق علیہ 1 بدون مکرر

یحیی بن یحیی، ابوبکر بن ابی شیبہ، ابی معاویہ، اسحاق بن ابراہیم، جریر، عیسیٰ بن یونس، اعمش، ، محمد بن عبداللہ بن نمیر حضرت مسروق سے روایت ہے کہ ہم نے حضرت عبداللہ سے اس آیت کے بارے میں سوال کیا جنہیں اللہ کے راستہ میں قتل کیا جائے انہیں مردہ گمان نہ کرو بلکہ وہ زندہ ہیں اپنے رب کے پاس سے رزق دیے جاتے ہیں تو انہوں نے کہا ہم نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں سوال کیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان کی روحیں سر سبز پرندوں کے جوف میں ہوتی ہیں ان کے لئے ایسی قندیلیں ہیں جو عرش کے ساتھ لٹکی ہوئی ہیں اور وہ روحیں جنت میں پھرتی رہتی ہیں جہاں چاہیں پھر انہیں قندیلوں میں واپس آ جاتی ہیں ان کا رب ان کی طرف مطلع ہو کر فرماتا ہے کیا تمہیں کسی چیز کی خواہش ہے وہ عرض کرتے ہیں ہم کس چیز کی خواہش کریں حالانکہ ہم جہاں چاہتے ہیں جنت میں پھرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان سے اس طرح تین مرتبہ فرماتا ہے جب وہ دیکھتے ہیں کہ انہیں کوئی چیز مانگے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا تو وہ عرض کرتے ہیں اے رب ہم چاہتے ہیں کہ
ہماری روحیں ہمارے جسموں میں لوٹا دیں

یہاں تک کہ ہم تیرے راستہ میں دوسری مرتبہ قتل کئے جائیں جب اللہ دیکھتا ہے کہ انہیں اب کوئی ضرورت نہیں تو انہیں چھوڑ دیا جاتا ہے۔

قرآن مجید فرقان حمید کی اس آیتِ کریمہ کی تفسیر رسول اللہ ﷺ نے فرمائی ہے اور اس میں آپ ﷺ نے صاف صاف فرمایا کہ شھدا کی ارواح سبز رنگ کے پرندوں کے جوف میں رہ کر جنت میں سیر کرتی ہیں اورعرش کے نیچے لٹکی قندیلوں بسیرا کرتی ہیں اور جن اللہ رب العزت اُن سے پوچھتے ہیں

کہ کچھ مانگو تو وہ کہتے ہیں "يَا رَبِّ نُرِيدُأَنْ تَرُدَّ أَرْوَاحَنَا فِي أَجْسَادِنَا"

اے رب ہم چاہتے ہیں کہ ہماری روحیں ہمارے جسموں میں لوٹا دیں

جناب کہتے ہیں کہ روحیں قبروں میں مدفون جسموں میں ہوتی ہیں اور امام الانبیاء ﷺفرماتے ہیں کہ شھدا کی روحیں جنت میں ہوتی ہیں اور شھدا کہتے ہیں کہ ہماری روحیں جسموں میں لو ٹا دے ۔اگر شھدا کی روحیں اُن کے جسموں میں ہوتیں تو وہ یہ مطالبہ کیوں کرتے۔

ایک اور حدیث مبارکہ پڑھیں:

حضرت کعب بن مالکؓ کی روایت ھےکہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (انما نسمۃ المومین من طائر یعلق فی شجر الجنۃ حتی یرجعہ اللہ فی جسدہ یوم یبعثہ)۔

(رواہ مالک و نسائی بسند صحیح)

مومن کی روح ایک پرندے کی شکل میں جنت کے درختوں میں معلق رھے گی، یھاں تک کہ قیامت کے روز اپنے جسم میں پھر لوٹ آئے گی۔

ثابت ہوا کہ مرنے کے بعدمومنین کی روحوں کا ٹھکانہ جنت میں ہوتا ہے اور قیامت سے پہلے وہ اپنے جسموں میں نہیں لوٹائی جاتیں ۔

دلائل تو اور بھی بہت ہیں مگر ماننے والوں کے لئے یہی کافی ہیں


سنن نسائی:جلد اول:حدیث نمبر 2077 حدیث مرفوع مکررات 4

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ کَعْبٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَاهُ کَعْبَ بْنَ مَالِکٍ کَانَ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّمَا نَسَمَةُ الْمُؤْمِنِ طَائِرٌ فِي شَجَرِ الْجَنَّةِ حَتَّی يَبْعَثَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَی جَسَدِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ


قتیبہ، مالک، ابن شہاب، عبدالرحمن بن کعب، کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مومن کی جان جنت کے درختوں پر پرواز کرتی رہے گی یہاں تک کہ خداوند قدوس اس کو قیامت کے دن اس کے جسم کی طرف بھیج دے گا۔


سنن ابن ماجہ:جلد سوم:حدیث نمبر 1152 حدیث مرفوع مکررات 4

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ أَنْبَأَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ کَعْبٍ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَاهُ کَانَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّمَا نَسَمَةُ الْمُؤْمِنِ طَائِرٌ يَعْلُقُ فِي شَجَرِ الْجَنَّةِ حَتَّی يَرْجِعَ إِلَی جَسَدِهِ يَوْمَ يُبْعَثُ
سوید بن سعید، مالک بن انس، ابن شہاب، عبدالرحمن حضرت کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مومن کی روح ایک پرندے کی شکل میں جنت کے درختوں میں چگتی پھرتی ہے یہاں تک کہ قیامت کے دن اپنے اصلی بدن میں ڈالی جائے گی۔
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 414 حدیث مرفوع مکررات 16 متفق علیہ 12 بدون مکرر

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ فَنَزَلَ أَعْلَی الْمَدِينَةِ فِي حَيٍّ يُقَالُ لَهُمْ بَنُو عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ فَأَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِمْ أَرْبَعَ عَشْرَةَ لَيْلَةً ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَی بَنِي النَّجَّارِ فَجَائُوا مُتَقَلِّدِي السُّيُوفِ کَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی رَاحِلَتِهِ وَأَبُو بَکْرٍ رِدْفُهُ وَمَلَأُ بَنِي النَّجَّارِ حَوْلَهُ حَتَّی أَلْقَی بِفِنَائِ أَبِي أَيُّوبَ وَکَانَ يُحِبُّ أَنْ يُصَلِّيَ حَيْثُ أَدْرَکَتْهُ الصَّلَاةُ وَيُصَلِّي فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ وَأَنَّهُ أَمَرَ بِبِنَائِ الْمَسْجِدِ فَأَرْسَلَ إِلَی مَلَإٍ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ فَقَالَ يَا بَنِي النَّجَّارِ ثَامِنُونِي بِحَائِطِکُمْ هَذَا قَالُوا لَا وَاللَّهِ لَا نَطْلُبُ ثَمَنَهُ إِلَّا إِلَی اللَّهِ فَقَالَ أَنَسٌ فَکَانَ فِيهِ مَا أَقُولُ لَکُمْ قُبُورُ الْمُشْرِکِينَ وَفِيهِ خَرِبٌ وَفِيهِ نَخْلٌ فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقُبُورِ الْمُشْرِکِينَ فَنُبِشَتْ ثُمَّ بِالْخَرِبِ فَسُوِّيَتْ وَبِالنَّخْلِ فَقُطِعَ فَصَفُّوا النَّخْلَ قِبْلَةَ الْمَسْجِدِ وَجَعَلُوا عِضَادَتَيْهِ الْحِجَارَةَ وَجَعَلُوا يَنْقُلُونَ الصَّخْرَ وَهُمْ يَرْتَجِزُونَ وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَهُمْ وَهُوَ يَقُولُ اللَّهُمَّ لَا خَيْرَ إِلَّا خَيْرُ الْآخِرَهْ فَاغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَهْ

مسدد، عبدالوارث، ابوالتیا ح، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ )ہجرت کر کے( تشریف لائے ، تو مدینہ کی بلندی پر ایک قبیلہ میں جس کو بنی عمرو بن عوف کہتے ہیں اترے، اور ان لوگوں میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چوبیس راتیں قیام فرمایا، پھر آپ نے بنی نجار کو پیغام بھیجا، تو وہ تلواریں لٹکائے ہوئے آپہنچے، اب گویا میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف دیکھ رہا ہوں کہ آپ اپنی سواری پر ہیں اور ابوبکر آپ کے ہم ردیف ہیں اور بنی نجار کی جماعت آپ کے گرد ہے، الغرض! آپ نے ابوایوب کے مکان میں اپنا سامان اتارا، آپ یہ اچھا سمجھتے تھے کہ جس جگہ نماز کا وقت آجائے وہیں نماز پڑھ لیں اور آپ بکریوں کہ رہنے کہ جگہ میں بھی نماز پڑھ لیتے، جب آپ نے مسجد کی تعمیر کرنے کا حکم دیا تب نبی نجار کے لوگوں کو آپ نے پیغام بھیجا اور فرمایا کہ اے بنی نجا ر، اپنا یہ باغ تم میرے ہاتھ بیچ ڈالو، انہوں نے عرض کیا کہ خدا کی قسم! ہم اس کی قیمت نہ لیں گے، مگر اللہ بزرگ و برتر سے، انس کہتے ہیں کہ اس )باغ( میں وہ چیزیں تھیں، جو میں تم سے کہتا ہوں، یعنی مشرکوں کی قبریں اور اس میں ویرانہ تھا اور اس میں کھجور کے درخت تھے، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشرکوں کی قبروں کے متعلق حکم دیا کہ وہ کھود ڈالی جائیں، پھر ویرانے کو برابر کردیا گیا اور درختوں کو کاٹ ڈالا گیا، اور ان درختوں کو مسجد کی جانب قبلہ میں نصب کردیا گیا اور ان کی بندش پتھروں سے کردی گئی، صحابہ پتھر لانے لگے اور وہ رجز پڑھتے جاتے تھے، اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے ہمراہ فرماتے جاتے تھے، کہ اے میرے اللہ بھلائی تو صرف آخرت کی بھلائی ہے، اس لیے انصار اور مہاجرین کو بخش دے۔
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 1168 حدیث مرفوع مکررات 16 متفق علیہ 12 بدون مکرر


حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَشَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ کِلَاهُمَا عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ قَالَ يَحْيَی أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ الضُّبَعِيِّ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِمَ الْمَدِينَةَ فَنَزَلَ فِي عُلْوِ الْمَدِينَةِ فِي حَيٍّ يُقَالُ لَهُمْ بَنُو عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ فَأَقَامَ فِيهِمْ أَرْبَعَ عَشْرَةَ لَيْلَةً ثُمَّ إِنَّهُ أَرْسَلَ إِلَی مَلَإِ بَنِي النَّجَّارِ فَجَائُوا مُتَقَلِّدِينَ بِسُيُوفِهِمْ قَالَ فَکَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی رَاحِلَتِهِ وَأَبُو بَکْرٍ رِدْفُهُ وَمَلَأُ بَنِي النَّجَّارِ حَوْلَهُ حَتَّی أَلْقَی بِفِنَائِ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ فَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي حَيْثُ أَدْرَکَتْهُ الصَّلَاةُ وَيُصَلِّي فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ ثُمَّ إِنَّهُ أَمَرَ بِالْمَسْجِدِ قَالَ فَأَرْسَلَ إِلَی مَلَإِ بَنِي النَّجَّارِ فَجَائُوا فَقَالَ يَا بَنِي النَّجَّارِ ثَامِنُونِي بِحَائِطِکُمْ هَذَا قَالُوا لَا وَاللَّهِ لَا نَطْلُبُ ثَمَنَهُ إِلَّا إِلَی اللَّهِ قَالَ أَنَسٌ فَکَانَ فِيهِ مَا أَقُولُ کَانَ فِيهِ نَخْلٌ وَقُبُورُ الْمُشْرِکِينَ وَخِرَبٌ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالنَّخْلِ فَقُطِعَ وَبِقُبُورِ الْمُشْرِکِينَ فَنُبِشَتْ وَبِالْخِرَبِ فَسُوِّيَتْ قَالَ فَصَفُّوا النَّخْلَ قِبْلَةً وَجَعَلُوا عِضَادَتَيْهِ حِجَارَةً قَالَ فَکَانُوا يَرْتَجِزُونَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَهُمْ وَهُمْ يَقُولُونَ اللَّهُمَّ إِنَّهُ لَا خَيْرَ إِلَّا خَيْرُ الْآخِرَهْفَانْصُرْ الْأَنْصَارَ وَالْمُهَاجِرَهْ

یحیی بن یحیی، شیبان بن فروخ، عبدالوارث، یحیی، عبدالوارث ابن سعید، ابی تیاح، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ پہنچے اور شہر کے بالائی علاقہ کے ایک محلہ میں تشریف لے گئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہاں چودہ راتیں قیام فرمایا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبیلہ بنو نجار کو بلوایا وہ اپنی تلواریں لٹکائے ہوئے حاضر ہوئے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں یہ منظر آج بھی میری آنکھوں کے سامنے ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھ رہا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اونٹنی پر سوار تھے اور حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے اور بنو نجار آپ کے ارد گرد تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت ابوایوب کے گھر کے صحن میں اترے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جہاں نماز کا وقت پاتے وہیں نماز پڑھ لیتے تھے یہاں تک کہ بکریوں کے باڑہ میں بھی نماز پڑھ لیتے تھے پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد بنانے کا ارادہ کیا اور بنو نجار کو بلوایا جب وہ آئے تو فرمایا تم اپنا باغ مجھے فروخت کر دو انہوں نے کہا اللہ کی قسم ہم تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس باغ کی قیمت نہیں لیں گے ہم اس کا معاوضہ صرف اللہ تعالی سے چاہتے ہیں حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ اس باغ میں جو چیزیں تھیں انہیں میں بتاتا ہوں اس میں کچھ کھجوروں کے درخت، مشرکین کی قبریں اور کھنڈرات تھے پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجور کے درختوں کے کاٹنے کا حکم دیا وہ کاٹ دئے گئے مشرکین کی قبریں اکھاڑ کر پھینک دی گئیں اور کھنڈرات ہموار کر دئیے گئے اور کہجور کی لکڑیاں قبلہ کی طرف گاڑھ دی گئیں اور اس کے دونوں طرف پتھر لگا دئیے گئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام رجزیہ کلمات پڑھ رہے تھے۔ اے اللہ! بھلائی تو صرف آخرت کی بھلائی ہے پس تو انصار اور مہاجرین کی مدد فرما۔
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
اس قبر کے اندر عذاب اور سزا نہیں بلکہ عذاب کےلیے آسمانوں سے اوپر کوئی برزخ ہے ، کوئی قبر ہے، جہاں پر اس کو عذاب دیا جاتا ہے۔اور روح اس جسم کے اندر نہیں لوٹتی، بلکہ اس روح کو ایک نیا جسم دیا جاتا ہے۔ لیکن یہ ساری کی ساری باتیں اور اعتراضات غلط ہیں،​

دیگر انسانوں بشمول انبیاء کرام کا معاملہ بھی دیکھتے ہیں، اور اس حوالے سے بھی صحیح بخاری میں ایک بڑی تفصیلی حدیث ملتی ہے جس سے ہمیں یہ علم ہوتا ہے کہ تمام اچھے اور برے انسان بشمول انبیاء اور مومنین عالمِ برزخ میں زندہ ہیں جہاں وہ اکٹھے راحت و عذاب کے سلسلے سے گزارے جاتے ہیں ۔ اسی طرح اس حدیث سے ہمیں یہ بھی علم ہوتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی اپنی مدینہ والی قبر میں نہیں بلکہ جنت کے سب سے اعلی گھر میں زندہ ہیں اور اس حدیث کے مطابق انہیں اپنا یہ مقام دکھایا گیا جہاں اپنی وفات کے بعد انہوں نے رہنا تھا۔ یہ حدیث کافی لمبی ہے لیکن انتہائی اہمیت کی حامل ہے


سمرہ بن جندبؓ نے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلوٰۃ الفجر پڑھنے کے بعد (عموماً) ہماری طرف منہ کر کے بیٹھ جاتے اور پوچھتے کہ آج رات کسی نے کوئی خواب دیکھا ہو تو بیان کرو۔ راوی نے کہا کہ اگر کسی نے کوئی خواب دیکھا ہوتا تو اسے وہ بیان کر دیتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی تعبیر اللہ کو جو منظور ہوتی بیان فرماتے۔ ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے معمول کے مطابق ہم سے دریافت فرمایا کیا آج رات کسی نے تم میں کوئی خواب دیکھا ہے؟ ہم نے عرض کی کہ کسی نے نہیں دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لیکن میں نے آج رات ایک خواب دیکھا ہے کہ دو آدمی میرے پاس آئے۔ انہوں نے میرے ہاتھ تھام لیے اور وہ مجھے ارض ِمقدس کی طرف لے گئے۔ اور وہاں سے عالم ِبالا کی مجھ کو سیر کرائی ، وہاں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک شخص تو بیٹھا ہوا ہے اور ایک شخص کھڑا ہے اور اس کے ہاتھ میں لوہے کا آنکس تھا جسے وہ بیٹھنے والے کے جبڑے میں ڈال کر اس کے سرکے پیچھے تک چیردیتا پھر دوسرے جبڑے کے ساتھ بھی اسی طرح کرتا تھا۔ اس دوران میں اس کا پہلا جبڑا صحیح اور اپنی اصلی حالت پر آ جاتا اور پھر پہلے کی طرح وہ اسے دوبارہ چیرتا۔ میں نے پوچھا کہ یہ کیاہو رہا ہے؟ میرے ساتھ کے دونوں آدمیوں نے کہا کہ آگے چلو۔ چنانچہ ہم آگے بڑھے تو ایک ایسے شخص کے پاس آئے جو سر کے بل لیٹا ہوا تھا اور دوسرا شخص ایک بڑا سا پتھر لیے اس کے سر پر کھڑا تھا۔ اس پتھر سے وہ لیٹے ہوئے شخص کے سر کو کچل دیتا تھا۔ جب وہ اس کے سر پر پتھر مارتا تو سر پر لگ کر وہ پتھر دور چلا جاتا اور وہ اسے جا کر اٹھا لاتا۔ ابھی پتھر لے کر واپس بھی نہیں آتا تھا کہ سر دوبارہ درست ہو جاتا۔ بالکل ویسا ہی جیسا پہلے تھا۔ واپس آ کر وہ پھر اسے مارتا۔ میں نے پوچھا کہ یہ کون لوگ ہیں؟ ان دونوں نے جواب دیا کہ ابھی اور آگے چلو۔ چنانچہ ہم آگے بڑھے تو ایک تنور جیسے گڑھے کی طرف چلے۔ جس کے اوپر کا حصہ تو تنگ تھا لیکن نیچے سے خوب فراخ۔ نیچے آگ بھڑک رہی تھی۔ جب آگ کے شعلے بھڑک کر اوپر کو اٹھتے تو اس میں جلنے والے لوگ بھی اوپر اٹھ آتے اور ایسا معلوم ہوتا کہ اب وہ باہر نکل جائیں گے لیکن جب شعلے دب جاتے تو وہ لوگ بھی نیچے چلے جاتے۔ اس تنور میں ننگے مرد اور عورتیں تھیں۔ میں نے اس موقع پر بھی پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ لیکن اس مرتبہ بھی جواب یہی ملا کہا کہ ابھی اور آگے چلو ' ہم آگے چلے۔ اب ہم خون کی ایک نہر کے اوپر تھے نہر کے اندر ایک شخص کھڑا تھا اور اس کے بیچ میں ایک شخص تھا۔ جس کے سامنے پتھر رکھا ہوا تھا۔ نہر کا آدمی جب باہر نکلنا چاہتا تو پتھر والا شخص اس کے منہ پر اتنی زور سے پتھر مارتاکہ وہ اپنی پہلی جگہ پر چلا جاتا اور اسی طرح جب بھی وہ نکلنے کی کوشش کرتا وہ شخص اس کے منہ پر پتھر اتنی ہی زور سے پھر مارتاکہ وہ اپنی اصلی جگہ پر نہر میں چلا جاتا۔ میں نے پوچھا یہ کیاہو رہا ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ابھی اور آگے چلو۔ چنانچہ ہم اور آگے بڑھے اور ایک ہرے بھرے باغ میں آئے۔ جس میں ایک بہت بڑا درخت تھا اس درخت کی جڑ میں ایک بڑی عمر والے بزرگ بیٹھے ہوئے تھے اور ان کے ساتھ کچھ بچے بھی بیٹھے ہوئے تھے۔ درخت سے قریب ہی ایک شخص اپنے آگے آگ سلگا رہا تھا۔ وہ میرے دونوں ساتھی مجھے لے کر اس درخت پر چڑھے۔ اس طرح وہ مجھے ایک ایسے گھر میں لے گئے کہ اس سے زیادہ حسین و خوبصورت اور بابرکت گھر میں نے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ اس گھر میں بوڑھے، جوان ' عورتیں اور بچے (سب ہی قسم کے لوگ) تھے۔ میرے ساتھی مجھے اس گھر سے نکال کر پھر ایک اور درخت پر چڑھا کر مجھے ایک اور دوسرے گھر میں لے گئے جو نہایت خوبصورت اور بہتر تھا۔ اس میں بھی بہت سے بوڑھے اور جوان تھے۔ میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا تم لوگوں نے مجھے رات بھر خوب سیر کرائی۔ کیا جو کچھ میں نے دیکھا اس کی تفصیل بھی کچھ بتلاؤ گے؟ انہوں نے کہا ہاں وہ جو تم نے دیکھا تھا اس آدمی کا جبڑا لوہے کے آنکس سے پھاڑا جا رہا تھا تو وہ جھوٹا آدمی تھا جو جھوٹی باتیں بیان کیا کرتا تھا۔ اس سے وہ جھوٹی باتیں دوسرے لوگ سنتے۔ اس طرح ایک جھوٹی بات دور دور تک پھیل جایا کرتی تھی۔ اسے قیامت تک یہی عذاب ہوتا رہے گا۔ جس شخص کو تم نے دیکھا کہ اس کا سر کچلا جا رہا تھا تو وہ ایک ایسا انسان تھا جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن کا علم دیا تھا لیکن وہ رات کو پڑا سوتا رہتا اور دن میں اس پر عمل نہیں کرتا تھا۔ اسے بھی یہ عذاب قیامت تک ہوتا رہے گا اور جنہیں تم نے تنور میں دیکھا تو وہ زناکار تھے۔ اور جس کو تم نے نہر میں دیکھا وہ سود خوار تھا اور وہ بزرگ جو درخت کی جڑ میں بیٹھے ہوئے تھے وہ ابراہیم علیہ السلام تھے اور ان کے اردگرد والے بچے ' لوگوں کی نابالغ اولاد تھی اور جو شخص آگ جلارہا تھا وہ دوزخ کا داروغہ تھا اور وہ گھر جس میں آپ پہلے داخل ہوئے جنت میں عام مومنوں کا گھر تھا اور یہ گھر جس میں تم اب کھڑے ہو ' یہ شہداء کا گھر ہے اور میں جبرائیل ہوں اور یہ میرے ساتھ میکائیکل ہیں۔ اچھا اب اپنا سر اٹھاؤ میں نے جو سر اٹھایا تو کیا دیکھتا ہوں کہ میرے اوپر بادل کی طرح کوئی چیز ہے۔ میرے ساتھیوں نے کہا کہ یہ تمہارا مکان ہے۔ اس پر میں نے کہا کہ پھر مجھے اپنے مکان میں جانے دو۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تمہاری عمر باقی ہے جو تم نے پوری نہیں کی
اگر آپ وہ پوری کر لیتے تو اپنے مکان میں آ جاتے۔

صحیح بخاری ، کتاب الجنائز
چونکہ انبیاء کرام کا خواب بھی وحی ہوتا ہے ہمارے لئے اس حدیث کی روشنی میں مندرجہ ذیل باتوں کی تصدیق ہوتی ہے۔

۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جنت میں وہ مقام دکھا دیا گیا جہاں انہیں اپنی دفات کے بعد رہنا تھا۔

۔ تمام انسانی ارواح وفات کے بعداکٹھی یا ایک ہی جگہ پر یعنی عالمِ برزخ میں عذاب یا راحت کی منزلوں سے گزرتی ہیں۔

۔ ارواح کو ملنے والے برزخی اجسام خاص نوعیت کے ہیں جنہیں اگر نقصان پہنچے تو یہ دوبارہ بن جاتے ہیں۔

۔ وہ تمام زنا کار مرد اور عورتیں جو دنیا میں مختلف مقامات پر مرے اور دفنائے یا جلائے گئے وغیرہ ان سب کو برہنہ حالت میں ا یک ساتھ جمع کر کے ایک بڑے تنور میں جھونک دیا جاتا ہے اور آگ کے عذاب سے گزارا جاتا ہے جو قیامت تک جاری رہے گا۔

۔ نیک لوگ یا مومنین ، انبیاء اور شہداء بھی برزخ میں اکٹھے ہیں جہاں انہیں خاص جسم ملتے ہیں جیسے شہداء کو اڑنے والا جسم ملتا ہے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے حوالے سے ہمیں ایک اور صحیح حدیث بھی ملتی ہے جو انکی وفات سے ذرا پہلے کی ہے اور عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا میں حاضر و نا ظر رہنے کی بجائے اللہ کی رفاقت کی دعا کی یعنی جنت میں دکھائے گئے مقام پر رہنے کو ترجیح دی ۔


عائشہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیمار نہیں تھے تو فرمایا کرتے تھے کہ جب بھی کسی نبی کی روح قبض کی جاتی تو پہلے جنت میں اس کا ٹھکانا دکھا دیا جاتا ہے ، اس کے بعد اسے اختیار دیا جاتا ہے ( کہ چاہیں دنیا میں رہیں یا جنت میں چلیں) چنانچہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے اور سرمبارک میری ران پر تھا ۔ اس وقت آپ پر تھوڑی دیر کے لئے غشی طاری ہوئی ۔ پھر جب آپ کو اس سے کچھ ہوش ہوا تو چھت کی طرف ٹکٹکی باندھ کر دیکھنے لگے ، پھر فرمایا ''اللھم الرفيق الاعلیٰ'' یعنی '' اے اللہ رفیق اعلیٰ '' ۔ میں نے سمجھ لیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اب ہم دنیا والوں (کی رفاقت) اختیار نہ کریں گے ۔ میں سمجھ گئی کہ جو بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم صحت کے زمانے میں بیان فرمایا کرتے تھے ، یہ وہی بات ہے ۔ عائشہ ؓ نے بیان کیا کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری کلمہ تھا جو آپ نے زبان سے ادا فرمایا کہ
''اللھم الرفيق الاعلیٰ''۔


صحیح بخاری، کتاب الدعوات

لہذا اس طرح سے قران و صحیح حدیث کی روشنی میں یہ بالکل واضح ہو جاتا ہے کہ ہر انسان کی اصلی قبر عالمِ برزخ میں ہے​
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
اب میرا بھائی @عبداللہ کشمیری یہ بتا دے کہ اوپر بیان کردہ حدیث میں جو یہ الفاظ ہیں - ان کا کیا مطلب ہے - شکریہ

ایک تنور جیسے گڑھے کی طرف چلے۔ جس کے اوپر کا حصہ تو تنگ تھا لیکن نیچے سے خوب فراخ۔ نیچے آگ بھڑک رہی تھی۔ جب آگ کے شعلے بھڑک کر اوپر کو اٹھتے تو اس میں جلنے والے لوگ بھی اوپر اٹھ آتے اور ایسا معلوم ہوتا کہ اب وہ باہر نکل جائیں گے لیکن جب شعلے دب جاتے تو وہ لوگ بھی نیچے چلے جاتے۔ اس تنور میں ننگے مرد اور عورتیں تھیں۔
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
@طاہر اسلام @عبداللہ کشمیری یہ بتا دے کہ اوپر بیان کردہ حدیث میں جو یہ الفاظ ہیں - ان کا کیا مطلب ہے - شکریہ

ایک تنور جیسے گڑھے کی طرف چلے۔ جس کے اوپر کا حصہ تو تنگ تھا لیکن نیچے سے خوب فراخ۔ نیچے آگ بھڑک رہی تھی۔ جب آگ کے شعلے بھڑک کر اوپر کو اٹھتے تو اس میں جلنے والے لوگ بھی اوپر اٹھ آتے اور ایسا معلوم ہوتا کہ اب وہ باہر نکل جائیں گے لیکن جب شعلے دب جاتے تو وہ لوگ بھی نیچے چلے جاتے۔ اس تنور میں ننگے مرد اور عورتیں تھیں۔

 
شمولیت
مئی 17، 2015
پیغامات
153
ری ایکشن اسکور
16
پوائنٹ
60
شہداء۔ ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں کہا ہے، اللہ رب العالمین فرما رہے ہیں :" أَحْيَاء "زندہ ہیں" عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ [آل عمران : 169] " اللہ کے پاس ان کو رزق دیا جاتا ہے۔اور پھر فرمار ہے ہیں: " فَرِحِينَ بِمَا آتَاهُمُ اللّهُ مِن فَضْلِهِ "اللہ نے جو کچھ اپنے فضل سے دیا ہے یہ لوگ اس پر خوش بھی ہیں۔" وَيَسْتَبْشِرُونَ بِالَّذِينَ لَمْ يَلْحَقُواْ بِهِم مِّنْ خَلْفِهِمْ" ان کو خوشخبریاں بھی دی جاتی ہیں۔ نبی کریمﷺ کا فرمان ہے کہ شہداء احدکی روحیں سبز رنگ کے پرندوں میں ہیں، وہ جنت کے جو مرضی پھل چاہیں، کھائیں، خوشہ چینی کریں۔لہٰذا ثابت ہوا کہ اس قبر کے اندر عذاب اور سزا نہیں بلکہ عذاب کےلیے آسمانوں سے اوپر کوئی برزخ ہے ، کوئی قبر ہے، جہاں پر اس کو عذاب دیا جاتا ہے۔اور روح اس جسم کے اندر نہیں لوٹتی، بلکہ اس روح کو ایک نیا جسم دیا جاتا ہے۔ لیکن یہ ساری کی ساری باتیں اور اعتراضات غلط ہیں"

محترم : جب یہ آیت کریمہ نازل ہوئی تھی تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو اشکال ہوا تھا تو رسول اللہ ﷺ نے اس کے جواب میں جو ارشاد فرمایا تھا اسے غور سے پڑھیں:

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ کِلَاهُمَا عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ ح و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ وَعِيسَی بْنُ يُونُسَ جَمِيعًا عَنْ الْأَعْمَشِ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَا حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ سَأَلْنَا عَبْدَ اللَّهِ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَائٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ قَالَ أَمَا إِنَّا قَدْ سَأَلْنَا عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ أَرْوَاحُهُمْ فِي جَوْفِ طَيْرٍ خُضْرٍ لَهَا قَنَادِيلُ مُعَلَّقَةٌ بِالْعَرْشِ تَسْرَحُ مِنْ الْجَنَّةِ حَيْثُ شَائَتْ ثُمَّ تَأْوِي إِلَی تِلْکَ الْقَنَادِيلِ فَاطَّلَعَ إِلَيْهِمْ رَبُّهُمْ اطِّلَاعَةً فَقَالَ هَلْ تَشْتَهُونَ شَيْئًا قَالُوا أَيَّ شَيْئٍ نَشْتَهِي وَنَحْنُ نَسْرَحُ مِنْ الْجَنَّةِ حَيْثُ شِئْنَا فَفَعَلَ ذَلِکَ بِهِمْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَلَمَّا رَأَوْا أَنَّهُمْ لَنْ يُتْرَکُوا مِنْ أَنْ يُسْأَلُوا قَالُوا يَا رَبِّ نُرِيدُ أَنْ تَرُدَّ
أَرْوَاحَنَا فِي أَجْسَادِنَا

حَتَّی نُقْتَلَ فِي سَبِيلِکَ مَرَّةً أُخْرَی فَلَمَّا رَأَی أَنْ لَيْسَ لَهُمْ حَاجَةٌ تُرِکُوا

صحیح مسلم:جلد سوم:امارت اور خلافت کا بیان :شہدا کی روحوں کے جنت میں ہونے اور شہدا کے زندہ ہونے اور اپنے رب سے رزق دیے جانے کے بیان میں حدیث قدسی مکررات 4 متفق علیہ 1 بدون مکرر

یحیی بن یحیی، ابوبکر بن ابی شیبہ، ابی معاویہ، اسحاق بن ابراہیم، جریر، عیسیٰ بن یونس، اعمش، ، محمد بن عبداللہ بن نمیر حضرت مسروق سے روایت ہے کہ ہم نے حضرت عبداللہ سے اس آیت کے بارے میں سوال کیا جنہیں اللہ کے راستہ میں قتل کیا جائے انہیں مردہ گمان نہ کرو بلکہ وہ زندہ ہیں اپنے رب کے پاس سے رزق دیے جاتے ہیں تو انہوں نے کہا ہم نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں سوال کیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان کی روحیں سر سبز پرندوں کے جوف میں ہوتی ہیں ان کے لئے ایسی قندیلیں ہیں جو عرش کے ساتھ لٹکی ہوئی ہیں اور وہ روحیں جنت میں پھرتی رہتی ہیں جہاں چاہیں پھر انہیں قندیلوں میں واپس آ جاتی ہیں ان کا رب ان کی طرف مطلع ہو کر فرماتا ہے کیا تمہیں کسی چیز کی خواہش ہے وہ عرض کرتے ہیں ہم کس چیز کی خواہش کریں حالانکہ ہم جہاں چاہتے ہیں جنت میں پھرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان سے اس طرح تین مرتبہ فرماتا ہے جب وہ دیکھتے ہیں کہ انہیں کوئی چیز مانگے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا تو وہ عرض کرتے ہیں اے رب ہم چاہتے ہیں کہ
ہماری روحیں ہمارے جسموں میں لوٹا دیں

یہاں تک کہ ہم تیرے راستہ میں دوسری مرتبہ قتل کئے جائیں جب اللہ دیکھتا ہے کہ انہیں اب کوئی ضرورت نہیں تو انہیں چھوڑ دیا جاتا ہے۔

قرآن مجید فرقان حمید کی اس آیتِ کریمہ کی تفسیر رسول اللہ ﷺ نے فرمائی ہے اور اس میں آپ ﷺ نے صاف صاف فرمایا کہ شھدا کی ارواح سبز رنگ کے پرندوں کے جوف میں رہ کر جنت میں سیر کرتی ہیں اورعرش کے نیچے لٹکی قندیلوں بسیرا کرتی ہیں اور جن اللہ رب العزت اُن سے پوچھتے ہیں

کہ کچھ مانگو تو وہ کہتے ہیں "يَا رَبِّ نُرِيدُأَنْ تَرُدَّ أَرْوَاحَنَا فِي أَجْسَادِنَا"

اے رب ہم چاہتے ہیں کہ ہماری روحیں ہمارے جسموں میں لوٹا دیں

جناب کہتے ہیں کہ روحیں قبروں میں مدفون جسموں میں ہوتی ہیں اور امام الانبیاء ﷺفرماتے ہیں کہ شھدا کی روحیں جنت میں ہوتی ہیں اور شھدا کہتے ہیں کہ ہماری روحیں جسموں میں لو ٹا دے ۔اگر شھدا کی روحیں اُن کے جسموں میں ہوتیں تو وہ یہ مطالبہ کیوں کرتے۔

ایک اور حدیث مبارکہ پڑھیں:

حضرت کعب بن مالکؓ کی روایت ھےکہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (انما نسمۃ المومین من طائر یعلق فی شجر الجنۃ حتی یرجعہ اللہ فی جسدہ یوم یبعثہ)۔

(رواہ مالک و نسائی بسند صحیح)

مومن کی روح ایک پرندے کی شکل میں جنت کے درختوں میں معلق رھے گی، یھاں تک کہ قیامت کے روز اپنے جسم میں پھر لوٹ آئے گی۔

ثابت ہوا کہ مرنے کے بعدمومنین کی روحوں کا ٹھکانہ جنت میں ہوتا ہے اور قیامت سے پہلے وہ اپنے جسموں میں نہیں لوٹائی جاتیں ۔

دلائل تو اور بھی بہت ہیں مگر ماننے والوں کے لئے یہی کافی ہیں


سنن نسائی:جلد اول:حدیث نمبر 2077 حدیث مرفوع مکررات 4

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ کَعْبٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَاهُ کَعْبَ بْنَ مَالِکٍ کَانَ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّمَا نَسَمَةُ الْمُؤْمِنِ طَائِرٌ فِي شَجَرِ الْجَنَّةِ حَتَّی يَبْعَثَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَی جَسَدِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ


قتیبہ، مالک، ابن شہاب، عبدالرحمن بن کعب، کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مومن کی جان جنت کے درختوں پر پرواز کرتی رہے گی یہاں تک کہ خداوند قدوس اس کو قیامت کے دن اس کے جسم کی طرف بھیج دے گا۔


سنن ابن ماجہ:جلد سوم:حدیث نمبر 1152 حدیث مرفوع مکررات 4

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ أَنْبَأَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ کَعْبٍ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَاهُ کَانَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّمَا نَسَمَةُ الْمُؤْمِنِ طَائِرٌ يَعْلُقُ فِي شَجَرِ الْجَنَّةِ حَتَّی يَرْجِعَ إِلَی جَسَدِهِ يَوْمَ يُبْعَثُ
سوید بن سعید، مالک بن انس، ابن شہاب، عبدالرحمن حضرت کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مومن کی روح ایک پرندے کی شکل میں جنت کے درختوں میں چگتی پھرتی ہے یہاں تک کہ قیامت کے دن اپنے اصلی بدن میں ڈالی جائے گی۔
السلام علیکم
میرے چند سوالات ہیں:
(۱)یہ ٹھیک ہے کہ ان احادیث میں روح کا جسم سے علیحدہ اور جنت میں ہونا ثابت ہوتا ہے۔مگر کیا جنت کے اس مقام کو نبی ﷺ نے قبر قرار دیا ہے؟
(۲)قرآن وحدیث میں جہاں بھی ’’میت‘‘کے الفاظ ہیں(اور میت ہم سب جانتے ہیں کہ مردے کو کہا جاتا ہے جس کی روح پرواز کر جاتی ہے،مگر جسم ہمارے سامنے ہی ہوتا ہے جسے ہم دفناتے یا کفناتے ہیں) ان میں سے اکثر کے ساتھ ’’قبر‘‘کے الفاظ بھی ہیں یا ’’قبر کے احکام‘‘بھی مووجود ہیں مثلا دفنانا ،ان پر بیٹھنے کی ممانعت،انکی طرف رخ کر کے نماز پڑھنا،انہیں پکا نہ بنانا۔وغیرہ وغیرہ۔۔اب اگر آپ جنت کے اس روح والے مقام کو’’قبر ‘‘قرار دے لیں گے توپھر اس کے احکام بھی بتانے پڑیں گے!؟
(۳)بعض ارواح کا مسکن عرش کے نیچے قندیل اور بعض کا جنت کے درخت ہیں تو کیا آپ ’’درخت‘‘ اور ’’قندیل‘‘کو ’’قبر ‘‘سمجھتے ہیں؟
(۴)کیا آپ ایک بھی آیت یا حدیث دکھا سکتے ہیں جس میں اس مقام کو نبی ﷺ نے’’قبر‘‘کہا ہو یا تشبیہ دی ہو قبر سے؟
(۵)جو احادیث آپ نے پیسٹ کی ہیں ان میں ’’قبر ‘‘کے الفاظ کہاں ہیں؟
 
Top