• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

افریقی ملک انگولا میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ،نماز کی ادائیگی کی پاداش میں 8 مساجد شہید

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
لوانڈا: افریقی ملک میں ہر نئے دن مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ ہورہا ہے اور عبادت کی پاداش میں گزشتہ دو برس کے دوران حکومت نے 8 مساجد کو شہید کردیا ہے۔
افریقی ملک انگولا کی حکومت کی مسلم مخالف شرانگیزیاں دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہیں، انگولا میں مقیم مسلم آبادی کی نمائندہ تنظیم اسلامک کمیونٹی آف انگولا کے مطابق انگولا کی ایک کروڑ 80 لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی میں مسلمانوں کی آبادی 90 ہزار کے لگ بھگ ہے جبکہ ملک کے 12 صوبوں میں 78 مساجد قائم ہیں جہاں مسلمان باجماعت نماز ادا کرتے ہیں۔
اسلامک کمیونٹی آف انگولا کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے قانون کا غلط استعمال کرتے ہوئے اسلام پرغیراعلانیہ پابندی لگا رہی ہے اور مسلمانوں کو ان کے بنیادی حقوق سے ہی محروم کیا جارہا ہے، مسلمان مردوں پر باجماعت نماز کی ادائیگی پر پابندی جبکہ خواتین کو حجاب پہننے سے روک دیا گیا ہے۔ مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی پر مقامی قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا جارہا ہے۔ اسی قانون کے تحت حکومت گذشتہ 2 سال کے دوران 8مساجد کو شہید کرچکی ہے۔
دوسری جانب انگولا کے حکام نے مسلم کش اقدامات کی تردید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ انگولا میں اسلام پر پابندی کی خبریں مبالغہ آرائی پر مبنی ہیں اور ملک میں کسی بھی عبادت گاہ کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔

(ایکسپریس نیوز)
 
Top