• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

افطاری بھول کر جلدی کرلی

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
میرے کزن کا سوال ہے
میں اور میرا دوست افطار کرنے اپنے تیسرے دوست کے گھر گئے. افطاری سے کوئی ایک منٹ پہلے میزبان کو لگا کہ افطاری کا سائرن بج گیا ہے اور اس نے ہم سے کہا کہ سائرن بج گیا. افطاری تقریباً ایک منٹ بعد ہمیں افطار کے سائرن کی آواز آئی. یعنی ہم نے ایک منٹ پہلے افطاری کرلی.اب ہمارے روزے کا کیا حکم ہے.
شیخ @اسحاق سلفی

Sent from my SM-G360H using Tapatalk
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
غلطی سے جلدی افطاری کربیٹھیں تو ....؟
وہ شخص جو غلطی سے وقت سے قبل افطاری کر بیٹھے تو اس پر لازم ہے کہ حقیقت کا علم ہوتے ہی فورا کھانا پینا ترک کر دے اور اپنا روزہ مکمل کرے ۔ اور پھر جب افطار کا صحیح وقت ہو تو اس وقت روزہ افطار کرے ۔ کیونکہ رسول اللہ ﷺ کا فرمان ذی شان ہے :
مَنْ أَكَلَ نَاسِيًا وَهُوَ صَائِمٌ فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ فَإِنَّمَا أَطْعَمَهُ اللَّهُ وَسَقَاهُ (صحيح البخاري : 6669)
جس شخص نے روزہ کی حالت میں بھول کر کھا لیا ,تو اس پر لازم ہے کہ وہ اپنا روزہ مکمل کرے ۔ یقینًا اللہ ہی نے اسے کھلایا اور پلایا ہے ۔
مصدر: http://www.rafeeqtahir.com/ur/play-article-229.html
 
Top