• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

التقریب لعلوم الشیخ المحدث ارشاد الحق الاثری حفظہ اللہ

شمولیت
دسمبر 19، 2011
پیغامات
4
ری ایکشن اسکور
22
پوائنٹ
29
استاد محترم ابن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ نے ایک نیا پرگرام شروع کیا ہے
کہ شیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کی تمام کتب کی ایک علمی فہرست تیار کی جائے تاکہ ان کی قیمتی کتب سے استفادہ آسان ہو سکے اس نئے منصوبے کا تعارف استاد محترم الحسینوی صاحب اس طرح کرواتے ہیں
ہر اہل علم جانتا ہے کہ استاد محترم شیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کو اللہ تعالی نے علوم و فنون میں کس قدر پختگی اور وسعت عطا فرمائی ہے اور علمی منھج اعتدال کی دولت سے مالا مال کیا ہے ان کی کتب اصول حدیث اور جرح وتعدیل پر مشتمل ہے قرآن و

حد ث کے دفاع اور فرق باطلہ کے تعاقب پر مشتمل ہیں اور اگر ایک عالم دین کے سامنے شیخ محترم کی کتب کی علمی فہارس سامنے ہوں تو اس کے بہت زیادہ فوائد ہوں گے ان شاء اللہ

اسی لئے شیخ محترم کی تمام کتب سے ایک جامع فہرست تیار کر رہا ہوں تاکہ جو چیز کسی بھائی نے دیکھنی ہو وہ اس فہرست میں جس کتاب کا حوالہ دیا گیا ہے اسے پکڑے اور دیئے گئے صفحات کھولے اور اپنی مطلوبہ بحث کا مطالعہ کرے ۔
فائدہ :یہ کام شیخ اثری حفظہ اللہ کی تمام کتب پر کرنا ہے ابتداء راقم توضیح الکلام سے کر رہا ہے ۔ان شاء اللہ
۔۔۔۔۔۔۔۔
اور رواۃ حدیث پر کچھ کام مکمل ہو چکا ہے اور باقی پر جاری ہے
دیکھئے البشارہ ڈاٹ کام
 
Top