• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الرحمہ انسٹی ٹیوٹ واربرٹن دینی تعلیم کی تبلیغ واشاعت کاعظیم ادارہ

شمولیت
اپریل 10، 2018
پیغامات
62
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
43
الرحمہ انسٹی ٹیوٹ دینی تعلیم کی تبلیغ واشاعت کاعظیم ادارہ

ارشاداحمدارشد
پاکستان کوقائم ہوئے ستربرس ہوچلے ہیں ۔سات دہائیاں گزرنے کے باوجودہمارے ملک کی شرح خواندگی میں خاطرخواہ اضافہ نہیں ہوسکا۔اگرہم حقیقی معنوں میں اپنے ملک کودرپیش مسائل پرقابوپانا،دفاع کومضبوط کرنا،خودانحصاری اورخودکفالت کی منزل حاصل کرناچاہتے ہیں توہمیں سب سے پہلے نظام تعلیم کی اصلاح کرناہوگی۔الرحمہ انسٹی ٹیوٹ ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جو محض رضائے الہی اورملک وقوم کے نوجوانوں کودینی ودنیوی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے آج سے 9 سال قبل پنجاب کے مردم خیزخطہ واربرٹن میں قائم کیا گیا’’الرحمہ انسٹی ٹیوٹ‘‘دارالسلام ایجوکیشنل سسٹم کا مرکزی تعلیمی ادارہ ہے جواسلامی و عصری علوم کا حسین امتزاج ہے۔اس کے پرنسپل حافظ عبدالعظیم اسدہیں۔حافظ عبدالعظیم کہتے ہیں کہ الرحمہ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا مقصد حقیقی و عملی مسلمان ،بین الاقوامی معیار کے مطابق اسلامی ریسرچ سکالرز، مدرسین اور مبلغین تیار کرنا ہے۔اس کانظام تعلیم اس اعتبارسے منفردہے کہ ابتدائی کلاسوں کوسینئر اساتذہ پڑھاتے ہیں تاکہ طلبہ کی اٹھان مضبوط بنیادوں پر ہو جبکہ پہلی کلاس کو ’’ماڈل کلاس‘‘ کا درجہ دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ذہین اور با صلاحیت طالب علموں کا الرحمہ انسٹی ٹیوٹ کی طرف مسلسل رجحان بڑھ رہا ہے۔الرحمہ انسٹی ٹیوٹ کو صالحیت و صلاحیت سے مالا مال اور ہائی کوالیفائڈ اساتذہ کی ٹیم میسر ہے۔ علوم اسلامیہ کے لیے 16اساتذہ کرام اور علوم عصریہ کے لیے 6 اساتذہ ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔ا لرحمہ انسٹی ٹیوٹ کے آٹھ سالہ تعلیمی دورانیے میں درسِ نظامی، وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے تحت ثانویہ عامہ،ثانویہ خاصہ، عالیہ اور عالمیہ کے جملہ امتحانات اور مڈل کے بعد میٹرک سے ایم۔اے تک ریگولر معیاری تعلیم کا اہتمام موجودہے۔ بعدازاں ہائر ایجو کیشن کے لیے اندرون و بیرون ملک یونیورسٹیوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی تک طلبہ کی عملی رہنمائی ادارے کا منشور ہے۔
ادارے میں ڈیڑھ سواقامتی طلبہ زیرتعلیم ہیں ۔موسم سرمامیں تعلیمی سرگرمیوں کاآغاز فجر کی اذان سے ایک گھنٹہ قبل نمازِ تہجدسے کیا جاتا ہے ۔روزانہ ورزش بھی تعلیمی سرگرمیوں کالازمی حصہ ہے۔یہاں کا امتحانی نظام انتہائی مضبوط ہے۔ Monthly test ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔ٹیسٹ کے رزلٹ پر ماہانہ میٹنگ میں بحث کی جاتی ہے اگر طلبہ میں کسی قسم کی کمزوری سامنے آئے تو اسے دور کرنے کا لائحہ عمل تیار کیا جاتا ہے۔ امتحانات کے لیے ماہرین تعلیم، نامور جامعات کے شیوخ الحدیث اور ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔ ہر طالب علم کے لیے test Oral پاس کرنا اورکسی بھی مضمون میں کامیابی کے لیے 50 فیصد نمبر زحاصل کرنا ضروری ہے جبکہ Aپلس پوزیشن حاصل کرنے کے لیے 90فیصد نمبرز مقرر کیے گئے ہیں۔
بہترین نظام تعلیم اورمضبوط امتحانی سسٹم کی وجہ سے الرحمہ کے طلبا جہاں وفاق المدارس السلفیہ پاکستان سے آل پاکستان پوزیشنیں حاصل کرتے ہیں وہاں پنجاب بورڈکے امتحانات، پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن، ایم-اے (اردو / اسلامیات) کے امتحانات میں فرسٹ ڈویژن اور سیکنڈ ڈویژن میں نمایاں نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کررہے ہیں۔
وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات 2018ء میں شریک تمام طلبہ نےAپلس گریڈ حاصل کیا۔2014ء سے 2018ء تک وفاق المدارس کے امتحانات میں آل پاکستان مسلسل 13 پوزیشنیں حاصل کرنے والا یہ منفرد ادارہ ہے۔اسی طرح ادارہ کے طلبہ پنجاب بورڈ کے امتحانات میں بھی ہرسال ضلع بھر میں شاندار کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔ گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے 2012ء سے 2018ء تک 7 سالوں میں73 طلباء میٹرک اور ایف –اے میں فی کس تیس ہزارسے اڑتالیس ہزارروپے تک سکالرشپ کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں جس سے طلبہ کو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں کافی مدد ملی ہے۔
یہ بات معلوم ہے کہ ماہ رمضان ،قرآن اوراسلام کاباہم گہراتعلق ہے چنانچہ جیسے ہی ماہ مقدس رمضان المبارک کاآغازہوتاہے ہے طلبہ میں علمی ،تحقیقی اورعبادات کا ذوق بیدار کرنے کے لئے خصوصی تعلیمی وتربیتی شیڈول جاری کیاجاتاہے۔ طلبہ کو اصول حدیث،اصول تفسیر،اصول فقہ اورعقائد وفرق کے تربیتی کورس کروائے جاتے ہیں۔
 
Top