• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الشیخ محمد العریفی کا فتویٰ نکاح کے بارے میں

عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,017
پوائنٹ
120
السلام علیکم،
الشیخ محمد العریفی سعودی عرب کے معروف و مشہور عالم دین ہیں۔ ٹویٹر پر ان کے فالورز کی تعداد ساڑھے چار ملین تک پہنچ چکی ہے۔ بشار الاسد کے زیر اثر ایک ٹی وی چینل القناۃ الجدید نےپچھلے دنوں یہ خبر اڑا دی کہ شیخ العریفی نے شام کے حالات کو دیکھتے ہوئے وہاں لڑنے والوں کو نکاح المناکحہ یا نکاح الجہاد کے نام سے عارضی نکاح کے جواز کا فتویٰ دے دیا ہے۔ روافض کو موقع چاہیے تھا۔ اس خبر کو لے کر سوشل میڈیا پر وہ طوفان بدتمیزی برپا کیا گیا کہ اللہ کی پناہ۔
شیخ نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے ایسا کوئی فتویٰ نہیں دیا بلکہ ان کے ٹویٹر اکاونٹ کی نقل اور فتوے کا متن فوٹوشاپ وغیرہ کا کمال ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ ٹویٹر پر ۱۴۰ حروف سے زیادہ کا پیغام کسی صورت لکھا ہی نہیں جا سکتا جبکہ مذکورہ فتوے میں تقریبا ۲۸۰ حروف ہیں۔ شیخ کی وضاحتی ویڈیو یہاں دیکھی جا سکتی ہے:
جو اہل بصیرت اس جھوٹے فتوی کی آڑ میں کیے گئے روافض کے پراپیگنڈے سے واقف ہیں ان کے لیے اس شر کے اندر خیر کا پہلو یہ ہے کہ اس سے وہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ جو گروہ آج کے دور میں ایسا صریح جھوٹ اتنی ڈھٹائی کے ساتھ پھیلا سکتا ہے انہوں نے ماضی میں تاریخ کو کس بری طرح مسخ کیا ہو گا۔ ھدانا اللہ و ایاھم
والسلام علیکم
 
Top