• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

العلم والعلماء(عبدالرزاق ملیح آبادی)

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
العلم والعلماء(عبدالرزاق ملیح آبادی)

مصنف کا نام
عبدالرزاق ملیح آبادی

ناشر
ادارہ اسلامیات انار کلی ،لاہور


تبصرہ

علم انسانیت کی معراج ہے ،جس کے ذریعہ انسان اللہ تعالیٰ کی پہچان حاصل کرتا ،دین کی اساسیات سے واقف ہوتا اور مقصد حیات سے آگاہی حاصل کرتاہے ۔علم عظمت و رفعت کی علامت ہے اور علم ہی کی بدولت اللہ مالک الملک نے انسان کو دیگر مخلوقات سے فوقیت دی ۔کتاب وسنت میں دینی علم حاصل کرنے کی کافی ترغیب اور علما کے مراتب عام امتیوں سے اعلیٖ و افع بیان ہوئے ہیں ۔وحی کے علم کی حفاظت و ذمہ داری اور تبلیغ و اشاعت کا فریضہ علمائے امت پر عائد ہے ، اس مناسبت سے علماء کا فرض ہے کہ دینی علوم میں دلچسپی لیں اور کتاب وسنت کے احکام و فرائض ،فقہی مسائل اور ضروریات دین کے متعلقہ امور سے کما حقہ بہرہ مند ہوکر تبلیغ دین کی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہوں۔دینی علم سیکھنا اور سکھانا بہت معزز پیشہ ہے اور دینی تعلیم سے وابستہ افراد انتہائی قابل احترام ہیں ۔زیر نظر کتاب حافظ ابن عبد البر کی معروف کتاب جامع بیان العلم و فضلہ کا ترجمہ ہے ، جس میں علم کی فضیلت و اہمیت ،علماء کے فضائل ومناقب ، حصول علم کے لیے مصروف طلباء کی عظمت اورتعلیم سیکھنے اور سکھانے کے آداب کا بیان ہے۔یہ کتاب اپنے موضوع بہترین تصنیف ہے ، جو قارئین کی علمی ذوق کو ابھارے گی اوران میں حصول علم کا نیا ولولہ پیدا کرے۔(ف۔ر)
کتاب العلم والعلماء(عبدالرزاق ملیح آبادی)کو آن لائن پڑھنے یاڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست
کتاب اور مؤلف کتاب
مقدمہ مترجم
اسلام سے پہلے دنیا کے علوم
مسیحیت کا عروج
مسیحی تعصب اور ابن رشد
مسیحی یورپ کی اجتماعی حالت
مسیحی یورپ کی اخلاقی حالت
اسلام کا علم سے برتاؤ
اسلامی کتب خانے
فرانس میں عربوں کی شکست کا نتیجہ
انسان کی فرشتوں پر فضیلت
مقدمہ مؤلف
نیکی کی تعلیم
چالیس حدیثوں والی روایت
کتاب علم کی اجازت
تحریر پر نظرثانی
کم عمری میں تحصیل علم
طلب علم میں سفر
متعلم پر عالم کا رعب
آداب عالم ومتعلم
فاسقوں اوررزیلوں میں علم
طالب علم اور کسب مال
لاعلمی کی صورت میں عالم کا فرض
سنت کا تعلق کتاب اللہ سے
بدعت اور اہل بدعت
امام شافعی کا سفر نامہ
امام مالک سے ملاقات
عراق کا قافلہ
ہارون الرشید سے ملاقات
حجام کی بدسلوکی
اسماء الرجال
 
Top