• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللهم لا سهل إلا ما جعلته سهلاً فأنت تجعل الحزن إن شئت سهلا

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
اللهم لا سهل إلا ما جعلته سهلاً فأنت تجعل الحزن إن شئت سهلا
" اللَّهُمَّ لا سَهْلَ إِلاَّ ما جَعَلْتَهُ سَهْلاً، وأنْتَ تَجْعَلُ الحَزْنَ إذَا شِئْتَ سَهْلاً"
کیا اب کفایت اللہ بھائی محدث فورم کو وقت نہیں دیتے؟؟
 
Last edited:

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
امام المحاملي (المتوفى: 330 )نے کہا:
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ قَالَ: «اللَّهُمَّ لَا سَهْلَ إِلَّا مَا جَعَلْتَهُ سَهْلًا وَأَنْ تَجْعَلَ الْحَزْنَ إِنْ أَرَدْتَ سَهْلًا» لَمْ يَذْكُرْ فَوْقَ ثَابِتٍ فِي الْإِسْنَادِ أَحَدًا[الدعاء للمحاملي ص: 79]

حمادبن سلمہ سے اس روایت کوعبد الله بن مسلمة بن القعنبی نے مرسلا روایت کیا ہے۔
امام ابوحاتم رحمہ اللہ نے اس روایت کے مرسل ہونے کو ہی درست قرر دیا ہے اور موصول روایت کو صریح طور پرغلط ٹہرا یا ہے۔[علل الحديث:ابن أبي حاتم-تحقيق:سعد الحميد. 5/ 401]

اس روایت کا مرسل ہونا ہی راجح ہے اور وجوہ ترجیح بہت ہیں ۔مثلا:

الف:
امام ابوحاتم رحمہ اللہ کا یہی فیصلہ ہے۔

ب:
عبداللہ القعنبی کی روایت بذریعہ کتابت ہے جیساکہ بعض نقول میں ہے۔[تاريخ بغداد، مطبعة السعادة: 7/ 174]
یہی حال ترک رفع الیدین سے متعلق حدیث ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا ہے کہ بذریعہ کتابت روایت کرنے والے نہ ترک رفع کا ذکر نہیں کیا ہے اوروہی راجح ہے۔

ج:
حماد عن ثابت عن انس والا موصول طریق بہت ہی معروف ومشہور ہے ۔اس لئے موصول بیان کرنے والے کے لئے ممکن ہے کہ وہم کا شکار ہوکر ارسال کی جگہ بھی موصول بیان کردے ۔ لیکن مرسل بیان کرنے والے کے بعید ہے کہ اتنے معروف طریق میں غلطی کرجائے۔
 
Top