• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی لعنت کے مستحق کوں لوگ ہیں۔؟!؟!

غرباء

رکن
شمولیت
جولائی 11، 2019
پیغامات
86
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
46
قرآن اور سنت کی رو سے لعنت کے مستحق لوگ
لعنت کا معنی و مفہوم امام ابن اثیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں :
لعنت کا اصل مفہوم اللہ تعالی کی رحمت سے دوری اور پھٹکار ہے.
تو جس پر اللہ کی ہی پھٹکار ہو گئی پھر اس کے لیے کوئی جائے امان نہیں، اس لیے ہم کو ہر ایسے فعل سے بچنا چاہیے جو موجب لعنت ہو،

جب بندہ برائیوں کا ارتکاب کرتا ہے تو اللہ کی لعنت اور پھٹکار اس پر پڑتی ہے بندہ اپنے رب کی رحمت سے نکل جاتا ہے! امن و سکون سے دور ہو جاتا ہے اور اللہ کے غضب کی وجہ سے وحشت گھبراہٹ ڈر اور خوف میں زندگی بسر کرنے لگتا ہے, اِس لیے ہمیں ان برائیوں اور خامیوں کو تلاش کرنا چاہیے جو اللہ کی لعنت اور غضب کا باعث ہیں اور ان برائیوں کو جاننا ہر مسلمان مرد عورت کیلئے ضروری ہے۔
کیا ہم ان لوگوں میں شامل ہے چلیں اپنا محاسبہ کریں؟؟؟

1.کافروں پر لعنت۔۔۔۔

اور جب آ گئی ان کے پاس ایک کتاب (یعنی قرآن) اللہ کے پاس سے جو اس کی تصدیق کرنے والی ہے جو ان کے پاس (پہلے سے موجود) ہے اور وہ پہلے سے کفار کے مقابلے میں فتح کی دعائیں مانگا کرتے تھے۔ پھر جب ان کے پاس آ گئی وہ چیز جسے انہوں نے پہچان لیا تو وہ اس کے منکر ہوگئے۔ پس اللہ کی لعنت ہے ان منکرین پر۔سورة البقرہ89

2.حق کو چھپانے والوں پر لعنت

یقیناً وہ لوگ جو چھپاتے ہیں اس شے کو جو ہم نے نازل کی بیناتّ میں سے اور ہدایت میں سے بعد اس کے کہ ہم نے اس کو واضح کردیا ہے لوگوں کے لیے کتاب میں تو وہی لوگ ہیں کہ جن پرلعنت کرتا ہے اللہ اور لعنت کرتے ہیں تمام لعنت کرنے والے۔
سورة البقرہ159

3.جھوٹوں پر لعنت

تو (اے نبی ﷺ ) جو بھی اس معاملے میں آپ (ﷺ)سے حجت بازی کرے اس کے بعد کہ آپ کے پاس صحیح علم آچکا ہے پس آپ ان سے کہہ دیجیے کہ آؤ‘ ہم بلاتے ہیں اپنے بیٹوں کو اور تم بلاؤ اپنے بیٹوں کو اور ہم (بلا لیتے ہیں) اپنی عورتوں کو اور تم (بلاؤ) اپنی عورتوں کو اور ہم بھی آ جاتے ہیں اور تم بھی آ جاؤ! پھر ہم سب مل کر دعا کریں اور لعنت کریں اللہ کی ان پر کہ جو جھوٹے ہیں۔
آل عمران61

4.مرتدین پر لعنت

کیسے ہدایت دے گا اللہ ان لوگوں کو جو ایمان کے بعد کافر ہوگئے ؟ اور انہوں نے گواہی دی کہ یہ رسول حق ہیں اور ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں بھی آ چکی ہیں۔ اور اللہ ایسے ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا۔

یہی وہ لوگ ہیں کہ جن کا بدلہ یہ ہے کہ ان پر اللہ کی ‘ فرشتوں کی اور تمام انسانوں کی لعنت ہے۔
آل عمران.86,87

5.منافقین پر لعنت

اللہ نے وعدہ کیا ہے ان منافق مردوں ‘ منافق عورتوں اور تمام کفار سے جہنم کی آگ کا ‘ جس میں وہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے۔ بس وہی ان کے لیے کفایت کرے گی۔ اور اللہ نے ان پر لعنت فرما دی ہے اور ان کے لیے عذاب ہے قائم رہنے والا۔
سورة توبہ 68

6.مسلمانوں کے قاتل پر لعنت

اور جو کوئی قتل کرے گا کسی مؤمن کو جان بوجھ کر تو اس کا بدلہ جہنّم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اور اللہ کا غضب اس پر ہوگا ‘ اور اللہ نے اس پر لعنت فرمائی ہے اور اس کے لیے بہت بڑا عذاب تیار کر رکھاہے۔
سورة نساء 93

7.عہد شکنی کرنے والوں پر لعنت

پس ان کے اپنے اس عہد کو توڑنے کے باعث ہم نے ان پر لعنت فرمائی اور ان کے دلوں کو سخت کردیا۔ وہ کلام کو اس کے اصل مقام سے ہٹاتے تھے اور جو کچھ ان کو دیا گیا تھا نصیحت کے طور پر اس کے اکثر حصے کو وہ بھول گئے۔ اور (اے نبی ﷺ ) آپ ہمیشہ ان کی طرف سے خیانت کی اطلاع پاتے رہیں گے سوائے ان میں سے چند ایک کے لہٰذا (ابھی) آپ (ﷺ)انھیں معاف کرتے رہیں اور درگزر سے کام ‘ لیں یقیناً اللہ تعالیٰ احسان کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔
سورة مائدہ 13

8.پاک دامن عورتوں پر تہمت لگانے والوں پر لعنت

یقیناً وہ لوگ جو تہمت لگاتے ہیں پاک دامن بےخبر مؤمنات پر ‘ ان پر پھٹکار ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ‘ اور ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہے۔سورة نور23

9. ظالموں پر لعنت

اور جنتی لوگ پکارکر کہیں گے جہنمیوں سے کہ ہم نے تو وہ وعدہ بالکل سچاپایا ہے جو ہمارے رب نے ہم سے کیا تھا تو کیا تم نے بھی سچا پایا ہے وہ وعدہ جو تمہارے رب نے تم سے کیا تھا ؟ وہ کہیں گے کہ ہاں ! تو (اس وقت) پکارے گا ایک پکارنے والا ان کے مابین کہ اللہ کی لعنت ہے ظالموں پر۔
سورة الاعراف 44

10.اللہ اور اسکے رسول کی نافرمانی کرنے والوں پر لعنت

یقینا وہ لوگ جو ایذا پہنچاتے ہیں اللہ اور اس کے رسول (ﷺ)کو “
یہ منافقین کا ذکر ہے۔ بعض دوسری مدنی سورتوں کی طرح اس سورۃ مبارکہ میں بھی منافقین کا ذکر کثرت سے آیا ہے۔
اللہ نے لعنت کی ہے ان پر دنیا اور آخرت دونوں میں اور ان کیلئے اس نے اہانت آمیز عذاب تیار کر رکھا ہے۔سورة الاحزاب57

11. قوم لوط والا عمل اپنانے والوں پر لعنت تھا۔
12. بیوی کے ساتھ اس کے دبر میں جماع کرنے والے پر لعنت۔
13. رشوت لینے اور دینے والے پر لعنت
14. لوگوں کی ضرورت کے باوجود غلہ سٹاک کرنے والے پر لعنت۔
15. جان بوجھ کر سنت کو ترک کرنے والے پر لعنت۔
16. بدعت ایجاد کرنے والے پر یا بدعتی کو جگہ دینے والے پر لعنت۔
17. غیر اللہ کے لئے ذبح کرنے والے پر لعنت۔
18.ان مردوں پر جو عورتوں کی چال ڈھال اختیار کرنے اور ان عورتوں پر جو مردانہ وضع قطع اختیار کرتے ہیں اُن پر لعنت۔
19. صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین کو گالی دینے والے پر لعنت۔
20. اپنے والدین کو سب وشتم لعن طعن کرنے والے پر لعنت.

اس طرح بہت سے اور لوگوں کا ذکر ہے جن پر اللہ تعالی کی طرف سے لعنت کی گئی ہے ہمیں چاہیے کہ ان تمام کی تفصیل پڑھیں اور اپنے آپ کو ان برائیوں سے دور رکھیں تاکہ ہم اللہ کی رحمت کے بجائے اللہ کی لعنت کے مستحق نہ ہو جائیں,
اللہ تعالی ہمیں اپنی رحمت کے سائے میں ہمیشہ جگہ دے آمین یا رب العالمین
 
Top