• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ پر توکل دلی و ذہنی سکون کا باعث

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اللہ پر توکل دلی و ذہنی سکون کا باعث

لوگوں کی اللہ کی رحمت سے مایوسی کی وجہ بے توکلی ہے، اور جو بے توکل ہے اس کا مایوس ہونا لازمی ہے، کیونکہ یہ دنیا ہے، یہاں آسانی ہے، تو تنگی بھی ہے، سکون ہے تو بے چینی بھی ہے، مال کی فراوانی ہے تو غربت بھی ہے۔لہذا مذکورہ صورتحال میں سے اگر توکل کرنے والے اور بے توکل شخص پر تنگی، بے چینی، اور غربت کی کیفیت آ جائے تو توکل کرنے والا پُراطمینان جبکہ بے توکل شخص مضطرب ہو جاتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ سب پریشانیوں کو حل کرنے والا، مشکلات میں اپنے بندے کی مدد کرنے والا، مضطرب کی پکار سن کر اس کو سکون دینے والا ایک اللہ ہے، اب جس شخص کو اللہ پر توکل ہی نہیں رہے گا تو اُس کا مایوس ہونا تو لازمی ہے، جبکہ اللہ پر توکل کرنے والا ہر پریشانی، مصیبت، بے چینی اور ہر قسم کے ناگوار حالات میں یہ یقین رکھتا ہے کہ اِن کو دور کرنے والا میرا ایک اللہ ہے۔ اس لیے وہ سکون اور پُر اطمینان ہو جاتا ہے۔
 
Top