ابو داؤد
رکن
- شمولیت
- اپریل 27، 2020
- پیغامات
- 582
- ری ایکشن اسکور
- 187
- پوائنٹ
- 77
اللہ کو اوپر نہ ماننے والے بدعتی حنفی ہیں
تحریر : محمد سلمان شیخ
جیسا کہ سب کو معلوم ہے دیوبندیو نے عقائد میں امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی طرف منہ ہی نہیں کیا اس وجہ سے کہ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کا عقیدہ وہی ہے جو اہل حدیث کا ہے اور دیوبندیو کا عقیدہ وہ ہے جو بدعتی اور گمراہ فرقوں کا ہے اس لیے انہوں نے عقائد میں امام ابوحنیفہ کی ماننے کا انکار کر دیا اور کہا ہم امام ابوحنیفہ کی صرف فروع میں تقلید کرتے ہیں عقائد میں نہیں، یعنی ان کے نزدیک امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے عقائد درست نہیں،
فقہ اکبر جو امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی طرف منسوب ہے اس میں اللہ کی اسماء و صفات کے بارے وہی عقائد منقول ہیں جو اہل حدیث کے ہیں ،
اسی طرح امام ابن العز حنفی رحمہ اللہ نے عقیدہ طحاویہ کی شرح لکھی اس میں بھی سارے وہی عقائد ہیں جو اہل حدیث کے ہیں اور یہ سارے عقائد دیوبندیہ کے عقائد کے خلاف ہیں،
اللہ پاک اوپر ہے نہ کہ ہر جگہ اس بارے سلف صالحین کے اقوال نقل کرتے ہوئے امام ابن ابی العز حنفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
"امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی طرف منسوب بعض ایسے افراد (دیوبندی بریلوی) ہیں جو علو (اللہ کے اوپر ہونے) کی حقیقت کا انکار کرتے ہیں، ان کی طرف توجہ نہیں کی جائے گی، کیونکہ امام صاحب کی طرف منسوب معتزلیوں اور ان کے علاوہ دیگر(بدعتی) لوگوں کی ایک جماعت ہے جو ان کے بہت سارے عقائد کا انکار کرتی ہے"
امام ابن ابی العز حنفی رحمہ اللہ کے بیان سے واضح ہوا کہ خود کو حنفی کہلوانے والے بدعتیو (دیوبندیہ بریلویہ) وغیرہ کی ایک جماعت ہے جو اللہ کے اوپر ہونے کا انکار کرتی ہے جو کہ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کا عقیدہ ہے اور اسی طرح ان کے بہت سے عقائد کا انکار کرتی ہے یہ نام نہاد حنفی منہ لگانے کے لائق نہیں۔