#توہین_رسالت_ہم_کیا_کریں؟
#قابل_توجہ_باتیں
(1) تمام گستاخ ممالک کا صرف اقتصادی نہیں بلکہ ہر میدان میں بائیکاٹ کیا جائے
(2) اپنے گھر دفاتر ،مساجد،مدارس وغیرہ میں سیرت النبی صلی اللہ وعلیہ وسلم کے عناوین پر مشتمل کتابیں،رسائل،جرائد،مجلات،وغیرہ کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کیا جائے
(3) میڈیا کے ذریعے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوتی ،تعلیمی ،فلاحی ،اخلاقی ،عسکری ،عدالتی ،سیاسی ،سماجی ،معاشی ،اور معاشرتی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کیا جائے
(4) ریڈیو اور تمام ٹی وی چینلز کو پابند کیا جائے کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے حوالہ سے روازنہ کی بنیاد پر پروگرام مرتب کیے جائیں
(5) تمام قومی اخبارات سیرت طیبہ کے لئے ایک صفحہ مخصوص کریں
(6) اسلامیات کو تمام تعلیمی مراحل میں لازمی مضمون کا درجہ دیا جائے
(7) اپنا چہرہ،وضع ،قطع،لباس اور کھانا پینا سنت کے مطابق بنایا جائے
(8) کفار کی دوستی اور مشبابہت سے اپنے آپکو بچایا جائے
(9) اسلامی ثقافت کو اپنایا جائے
(10) سیرت طیبہ کے حوالہ سے پیدا کیے جانے والے تمام شکوک وشبہات کا دلائل کے ساتھ احسن انداز سے رد کیا جائے
سلیمان احمد