• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ کے وعدوں پر توکل ملت اسلامیہ کی اہم ضرورت ہے۔

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
اللہ کے وعدوں پر توکل ملت اسلامیہ کی اہم ضرورت ہے۔

اللہ تعالی نے وعدہ کیا ہے کہ دباو¿ کے مقابلے میں ثابت قدمی ، جدوجہد اور عہدہ و منصب کے سامنے سر تسلیم خم نہ ہونے کا نتیجہ اہداف کو پانے کی صورت میں برآمد ہوگا
جس وقت سامراجی طاقتیں اسلام پسندی کے اظہار کا ہر راستہ بند کرنے کا تصور کررہی تھیں ایرانی انقلاب نے برپا ہوکر دشمنوں پر خوف اوربا بصیرت انسانوں میں امید کی کرن روشن کردی
تہران(نیٹ نیوز)ولی امر المسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ملت اسلامیہ کے لئے عزت سے ہمکنار ہونے کا واحد راستہ پیغمبراکرم کی عظیم شخصیت اور آپ کے وجودی پہلوو¿ں سے درس حاصل کرنے میں مضمر ہے، پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی اور حضرت امام جعفر صادقؑ کے یوم ولادت پر ایرانی حکام اور وحدت اسلامی کانفرنس کے مہمانوں سے ملاقات میں کہاکہ انسانیت ساری تاریخ میں تمام تر مادّی پیشرفت اور تبدیلیوں کے باوجود ہمیشہ عظیم صفات اور اقدار کی متلاشی رہی ہے، اور آج ملت اسلامیہ کو دوسروں سے زیادہ ان عظیم خصوصیات کی ضرورت ہے، ولی امر مسلمین نے برادرانہ روی ، صبر اور مسلمانوں کے درمیان ایثار کے جذبے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج ملت اسلامیہ کی ایک اور ضرورت اللہ تعالی کے وعدوں پر توکل کرنا ہے کیونکہ اللہ تعالی نے وعدہ کیا ہے کہ دباو¿ کے مقابلے میں ثابت قدمی ، جدوجہد اور کوشش اور دنیوی لذات ، مال و دولت اور عہدہ و منصب کے سامنے سر تسلیم خم نہ ہونے کا نتیجہ اپنے مقصد اور مراد کو پانے کی صورت میں برآمد ہوگا،انہوں نے وحدت کو ملت اسلامیہ کی ایک اور اہم ضرورت قرار دیا اور خطے کے اسلامی انقلابات او ر علاقائی اقوام کی بیداری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے انقلابات ، امریکا اور سامراجی طاقتوں کی پے در پے پسپائی اور صہیونی حکومت کے دن زوال سے قریب تر ہونے کے باعث ملت اسلامیہ کو ایسے مواقع میسر آچکے ہیں جن کی مثال اس سے پہلے بہت کم ملتی ہے اور ملت اسلامیہ کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے،ان کا کہنا تھا کہ جس زمانے میں سامراجی طاقتیں یہ تصور کررہی تھیں کہ وہ اپنے اقدامات سے اسلام پسندی کے اظہار کا ہر راستہ بند کرچکی ہیں اسی زمانے میں اچانک ایران کے اسلامی انقلاب کی تاریخی ، عظیم اور ہمیشہ باقی رہنے والی آواز بلند ہوئی اور اس نے دشمنوں پر خوف و ہراس طاری کرنے کے ساتھ ساتھ ہوشیار دوستوں اور با بصیرت اور آگاہ انسانوں کے دلوں میں امید کی کرن بھی روشن کردی،فلسطین کے قانونی وزیر اعظم اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کے دوران ولی امر المسلمین نے کہاکہ مزاحمتی گروہوں کے لئے قوموں بالخصوص امت اسلامیہ کی حمایت نہایت اہمیت کی حامل ہے ، حالیہ برسوں کے دوران فلسطین کی کامیابی اور علاقے میں اسلامی بیداری کے اسباب کا وجود فلسطینی عوام اور گروہوں کی پایئداری و استقامت کا نتیجہ ہے، مستقبل میں بھی کامیابیاں اور الہی وعدوں کا پورا ہونا اسی پائداری اور استقامت پر موقوف ہے ، مزاحمت کو کمزور کرنے والا ہر اقدام مستقبل کو خطروں سے دوچار کردے گا ، عوام حماس سے مزاحمت کے علاوہ کوئی اورتوقع نہیں رکھتے، یہ بڑا عظیم سرمایہ ہے جس کی حفاظت کرنا چاہیے،یاسر عرفات اپنی شہرت اس وجہ سے کھو بیٹھے تھے کہ انہوں نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت ترک کر دی تھی۔
 
Top