• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

المصباح المنیر تہذیب وتحقیق تفسیر ابن کثیر

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
المصباح المنیر تہذیب وتحقیق تفسیر ابن کثیر
مصنف
حافظ ابوالفداء عمادالدین ابن کثیر
مترجم
مولانا محمد خالد سیف
ترتیب وتخریج
شعبہ تحقیق وتصنیف وترجمہ دارالسلام
نظرثانی
شعبہ تحقیق وتصنیف وترجمہ دارالسلام
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور

تبصرہ​

دینی علوم میں کتاب اللہ کی تفسیر وتاویل کا علم اشرف علوم میں شمار ہوتا ہے۔ ہر دور میں ائمہ دین نے کتاب اللہ کی تشریح وتوضیح کی خدمت سر انجام دی ہے تا کہ عوام الناس کے لیے اللہ کی کتاب کو سمجھنے میں کوئی مشکل اور رکاوٹ پیش نہ آئے۔ سلف صالحین ہی کے زمانہ ہی سے تفسیر قرآن، تفسیر بالماثور اور تفسیر بالرائے کے مناہج میں تقسیم ہو گئی تھی۔ صحابہ رضی اللہ عنہم ، تابعین عظام اور تبع تابعین رحمہم اللہ اجمعین کے زمانہ میں تفسیر بالماثور کو خوب اہمیت حاصل تھی اور تفسیر کی اصل قسم بھی اسے ہی شمار کیا جاتا تھا۔ تفسیر بالماثور کو تفسیر بالمنقول بھی کہتے ہیں کیونکہ اس میں کتاب اللہ کی تفسیر خود قرآن یا احادیث یا اقوال صحابہ یا اقوال تابعین و تبع تابعین سے کی جاتی ہے۔ بعض مفسرین اسرائیلیات کے ساتھ تفسیر کو بھی تفسیر بالماثور میں شامل کرتے ہیں کیونکہ یہ اہل کتاب سے نقل کی ایک صورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے قدیم تفسیری ذخیرہ میں اسرائیلیات بہت زیادہ پائی جاتی ہیں۔امام ابن کثیر رحمہ اللہ متوفی ۷۷۴ھ کی اس تفسیر کا منہج بھی تفسیر بالماثور ہے۔ امام رحمہ اللہ نے کتاب اللہ کی تفسیر قرآن مجید، احادیث مباکہ، اقوال صحابہ وتابعین اور اسرائیلیات سے کی ہے اگرچہ بعض مقامات پر وہ تفسیر بالرائے بھی کرتے ہیں لیکن ایسا بہت کم ہے۔ تفسیر طبری ، تفسیر بالماثور کے منہج پر لکھی جانے والی پہلی بنیادی کتاب شمار ہوتی ہے۔ بعض اہل علم کا خیال ہے کہ تفسیر ابن کثیر ، تفسیر طبری کا خلاصہ ہے۔امام ابن کثیر رحمہ اللہ کی اس تفسیر کو تفسیر بالماثور ہونے کی وجہ سے ہر دور میں خواص وعوام میں مرجع و مصدر کی حیثیت حاصل رہی ہے اگرچہ امام رحمہ اللہ نے اپنی اس تفسیر میں بہت سی ضعیف اور موضوع روایات یا من گھڑت اسرائیلیات بھی نقل کر دی ہیں جیسا کہ قرون وسطیٰ کے مفسرین کا عمومی منہاج اور رویہ رہا ہے۔ ادارہ دارالسلام نے ’تفسیر ابن کثیر‘کے متعدد عربی ایڈیشن شائع کرنے کے بعد ’المصباح المنیر في تهذيب تفسیر ابن کثیر‘کے نام سے اس کی تہذیب شائع کی۔یہ کام مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوری اور حافظ عبدالمتین راشد وغیرہم کی نگرانی میں انجام پایا۔ پھر ادارہ نے اسی تہذیب کو اردو قالب میں منتقل کرنے کا اہتمام کرایا جو اس وقت آپ کے کے سامنے ہے۔ اردو ترجمے کے فرائض مولانا محمد خالد سیف نے انجام دئیے ہیں۔ ترجمہ بہت عمدہ، سلیس اور دارالسلام کے معیار کے عین مطابق ہے۔ احادیث کی تخریج کا اہتمام تو کیا گیا ہے لیکن ان پر تحقیق پیش نہیں کی گئی۔ اس سے قبل ہم کتاب و سنت ڈاٹ کام پر مکتبہ اسلامیہ شائع کردہ تفسیر ابن کثیر دے چکے ہیں جو اس ادارے نے تخریج و تحقیق کے ساتھ شائع کی تھی اور یہ فرائض مولانا کامران طاہر نے سر انجام دئیے تھے۔بہرحال اس تہذیب کی افادیت اپنی جگہ مسلم ہے۔ ترجمہ قرآن کے لیے حافظ صلاح الدین یوسف اور مولانا عبدالجبار کی مدد لی گئی ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب المصباح المنیر تہذیب وتحقیق تفسیر ابن کثیر جلد 1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب المصباح المنیر تہذیب وتحقیق تفسیر ابن کثیر جلد 2 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب المصباح المنیر تہذیب وتحقیق تفسیر ابن کثیر جلد 3 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب المصباح المنیر تہذیب وتحقیق تفسیر ابن کثیر جلد 4 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب المصباح المنیر تہذیب وتحقیق تفسیر ابن کثیر جلد 5 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب المصباح المنیر تہذیب وتحقیق تفسیر ابن کثیر جلد 6 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست جلد 1

مقدمہ ابن کثیر
سورہ فاتحہ
سورہ بقرہ پارہ 1
پارہ 2
پارہ 3
سورہ آل عمران
پارہ 4
فہرست جلد 2

سورہ نساء
پارہ 5
پارہ 6
سورہ مائدہ
پارہ 7
سورہ انعام
پارہ 8
سورہ اعراف
پارہ 9
سورہ انفال
پارہ 10
فہرست جلد 3

سورہ توبہ
پارہ 11
سورہ یونس
سورہ ہود
پارہ 12
سورہ یوسف
پارہ 13
سورہ رعد
سورہ ابراہیم
سورہ حجر
پارہ 14
سورہ نحل
پارہ 15
سورہ بنی اسرائیل
سورہ کہف
پارہ 16
سورہ مریم
فہرست جلد 4

سورہ طٰہٰ
پارہ 17
سورہ انبیاء
سورہ حج
پارہ 18
سورہ مومنون
سورہ نور
سورہ فرقان
پارہ 19
سورہ شعراء
سورہ نمل
پارہ 20
سورہ قصص
سورہ عنکبوت
پارہ 21
سورہ روم
سورہ لقمن
سورہ سجدہ
سورہ احزاب
پارہ22
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست جلد پنجم
سورہ السبا
نقشہ قوم سبا کا مسکن
سورہ فاطر
سورہ یس
پارہ 23
سورہ صفت
سورہ ص
سورہ زمر
پارہ 24
سورہ مومن
سورہ حم السجدہ
پارہ 25
سورہ شوریٰ
سورہ زحرف
سورہ دخان
سورہ جاثیہ
سورہ احقاف
پارہ 26
سورہ محمد
سورہ فتح
سورہ حجرات
سورہ ق
سورہ ذریت
پارہ 27
سورہ طور
سورہ نجم
فہرست جلد ششم
سورہ قمر​
سورہ رحمن
سورہ واقعہ
سورہ حدید
پارہ 28
سورہ مجادلہ
سورہ حشر
سورہ ممتحنہ
سورہ صف
سورہ جمعہ
سورہ منفقون
سورہ تغابن
سورہ طلاق
سورہ تحریم
پارہ 29
سورہ ملک
سورہ قلم
سورہ حاقہ
سورہ معارج
سورہ نوح
سورہ جن
سور ہ مزمل
سورہ مدثر
سورہ قیمہ
سورہ دہر
سورہ مرسلت
پارہ 30
سورہ نبا
سورہ نزعت
سورہ عبس
سورہ تکویر
سورہ انفطار
سورہ مطففین
سورہ انشقاق
سورہ بروج
سورہ طارق
سورہ الاعلیٰ
سورہ غاشیہ
سورہ فجر
سورہ بلد
سورہ شمس
سورہ لیل
سورہ ضحی
سورہ انشراح
سورہ تین
سورہ علق
سورہ قدر
سورہ بینہ
سورہ زلزال
سورہ غدیت
سورہ قارعہ
سورہ تکاثر
سورہ عصر
سورہ ہمزہ
سورہ فیل
سورہ قریش
سورہ ماعون
سورہ کوثر
سورہ کفرون
سورہ نصر
سورہ لہب
سورہ اخلاص
سورہ فلق
سورہ الناس
 
Top