• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الوہیت مسیح کے ابطال پر ایک عیسائی عالم سے امام رازی کا مناظرہ :

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
الوہیت مسیح کے ابطال پر ایک عیسائی عالم سے امام رازی کا مناظرہ :

امام فخر الدین محمد بن ضیاء الدین عمر رازی متوفی ٦٠٦ ھ لکھتے ہیں :
جن دونوں میں خوارزم میں تھا مجھے معلوم ہوا کہ ایک عیسائی بہت تحقیق اور تدقیق کا مدعی ہے ۔ ہم نے علمی گفتگو شروع کر دی اس نے مجھ سے پوچھا کہ (سیدنا حضرت) محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت پر کیا دلیل ہے ؟ میں نے کہا جس طرح ہم تک حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے معجزات کی خبر تواتر سے پہنچی ہے اسی طرح ہم تواتر سے سیدنا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے معجزات کی خبر پہنچی ہے ‘ سو جس طرح ہم اس خبر متواتر کی وجہ سے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو نبی مانتے ہیں اسی طرح ہم اس خبر متواتر کی وجہ سے سیدنا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نبی مانتے ہیں ۔ اس عیسائی عالم نے کہا لیکن میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو نبی نہیں خدا مانتا ہوں میں نے کہا حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے متعلق الوہیت کا دعوی متعدد وجوہ سے باطل ہے ۔
(١) خدا اس کو کہتے ہیں جو لذاتہ واجب الوجود ہو اور اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ نہ جسم ہو نہ کسی چیز میں ہو نہ عرض ہو ‘ اور وہ تغیر اور حدوث کی علامات سے منزہ ہو اور حضرت عیسیٰ جسم اور متحیز تھے وہ پہلے معدوم تھے پھر پیدا ہوئے ان پر بچپن ‘ جوانی اور ادھیڑ عمری کے جسمانی تغیرات آئے ‘ وہ کھاتے پیتے تھے ‘ بول وبراز کرتے تھے ‘ سوتے جاگتے تھے اور تمہارے قول کے مطابق ان کو یہودیوں نے قتل کردیا اور صلیب پر چڑھا دیا اور بداہت عقل اس پر شاہد ہے کہ جس شخص کے یہ احوال ہوں وہ خدا نہیں ہوسکتا ۔
(٢) تمہارے قول کے مطابق حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) یہودیوں سے چھپتے پھرے اور جب ان کو سولی پر چڑھایا گیا تو وہ بہت چیخے اور چلائے ۔ اگر وہ خدا تھے تو ان کو چھپنے کی کیا ضرورت تھی اور چیخنے چلانے کی کیا ضرورت تھی ؟
(٣) اگر حضرت عیسیٰ خدا تھے تو جب یہود نے ان کو قتل کردیا تھا تو بغیر خدا کے یہ کائنات کیسے زندہ رہی ۔ ؟
(٤) یہ تواتر سے ثابت ہے کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) عبادت کرتے تھے جو شخص خود خدا ہو وہ عبادت کیوں کرے گا ؟
پھر میں نے اس عیسائی عالم سے پوچھا تمہارے نزدیک حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے خدا ہونے پر کیا دلیل ہے ؟ اس نے کہا حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) سے بہت عجیب وغریب امور کا ظہور ہوا ۔ انہوں نے مردوں کو زندہ کیا ‘ مادر اندھوں اور برص کے مریضوں کو شفا دی ‘ میں نے اس سے کہا لاٹھی کو سانپ بنادینا عقل کے نزدیک مردہ کو زندہ کرنے سے زیادہ عجیب وغریب ہے کیونکہ مردہ آدمی کے بدن اور زندہ آدمی کے بدن میں مشاکلت ہوتی ہے جب کہ لاٹھی اور سانپ میں کوئی مشابہت نہیں ہے اور جب لاٹھی کو سانپ بنا دینے کے باوجود حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا خدا ہونا لازم نہیں آیا تو چار مردے زندہ کرنے سے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا خدا ہونا کیسے لازم آئے گا ؟


(تفسیر کبیر ج ٢ ص ٤٦٤ ۔ ٤٦٣ مطبوعہ دارالفکر بیروت ‘ ١٣٩٨ ھ)
 
Last edited by a moderator:
Top