(الوہیت کا مدار کس پر ہے ؟) میں نے ابھی تک اس پر کچھ لکھنے کی کوشش نہیں کی ۔ کیونکہ میں نے ابھی تک اس کے مفہوم کو نہیں سمجھا کہ اس سے کیا کہنا چاہتے ہیں ؟ وجہ یہ ہے کہ ۔مدار ،کا مفہوم اصل ہوتا ہے جیسے کہا جاتا ہے کہ اس کا دارومدار اسپر ہے یا جیسے ۔چھت کا دارومدار اسکی بنیاد پر ہے بنیاد ہے تو چھت قائم ہے ورنہ نہیں ۔ تو اب الوہیت کا مدار کس پر قائم کرتے ہیں ،اگر الوہیت سے مراد اللہ کی ذات ہے تو یہ سوال غلط ہے کیونکہ اللہ اصل ہے وہی اول ہے اور وہی آخر ہے اور اگر اس سے مراد عبادت ہے تب تو یہ معنی کیا جا سکتا ہے کہ اسکی اصل اللہ کی ذات ہے