• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الیاس گھمن صاحب کا ارطغرال پر فتوی

شمولیت
جون 21، 2019
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
41
اللہ تعالی ہمیں قرآن، سنت اجماع و قیاس کے مطابق چلنے کی توفیق دے۔

[emoji421]محمد عبد الرحمن کاشفی

کئی مفتیان کی شہادت اور کچھ علماء کا الیاس گھمن صاحب سے پرسنل پر رابطہ کرنے کے بعد ذرائع موثوقہ سے یہ بات سامنے آئی کہ الیاس گھمن صاحب نے ارطغرال غازی اور اسی طرح کی فلمیں بنام پراجیکٹ بنانے کی اجازت دی ہے۔

میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر آپ کی نظروں کے سامنے منحرفین کا طبقہ موجود ہو، اگر ان کی کارستانیوں کو آپ پڑھتے ہوں اور بالآخر اندھ بھکتی میں چور نہ ہوں; تو اس میں ذرہ برابر بھی کوئی تردد نہ ہوگا کہ ارتغرال غازی سیرئل کا ایکٹر ایک پلاسٹک مجاہد کے سوا اور کچھ بھی نہیں ہے۔اس سیرئل میں عشقیہ تعلقات، موسیقی اور فحش چیزوں کی نمائش کرنے میں کسی طرح کی کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔

تو الیاس صاحب گھمن کا اپنی بات کو منوانے کی فضول کوششیں کرنا، خود کو اتنا بڑا خیال کرنا کہ ساری دنیا کے جید علماء کی باتوں کو بشمول ازہر ہند دار العلوم دیوبند کے موقف کو رد کر دینا اور وہ بھی اتنے سنجیدہ معاملے میں انکی کھلم کھلا بیزاری سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔

اگر ارطغرال سیرئل دیکھنا کوئی باعث نیکی ہوتا یا واقعی اجتہادی مسئلہ ہوتا یا یوں کہہ لیں کہ اس میں خیر کثیر مضمر ہوتا تو بھی کوئی بات سمجھ میں آتی اور ہم سب انکی رائے کو پلکوں پر سجاتے اور اہلا و سہلا کہتے ہوئے ان کے تفردات کو انہیں کے سپرد کر دئے ہوتے۔

لیکن ایسے پراجیکٹس کو اسپونسر یا ترویج دینے میں جو قدم الیاس گھمن صاحب نے اٹھایا ہے، مجھے خوف ہے کہ مستقبل قریب میں کچھ انہونی نہ ہو جائے جیسے دوسروں کے ساتھ بھی ہو چکی ہے۔

اللہ ہم سب کو ہدایت پر باقی رکھے۔

Sent from my BKL-L09 using Tapatalk
 
Top