• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام ابراہیم بن ابی طالبؒ کی توثیق بارے سوال

شمولیت
جون 06، 2017
پیغامات
240
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
40
إبراهيم بن أبي طالب

الإمام الحافظ ، المجود ، الزاهد ، شيخ نيسابور ، وإمام المحدثين في زمانه أبو إسحاق بن أبي طالب محمد بن نوح بن عبد الله بن خالد النيسابوري المزكي۔

[ ص: 548 ] ذكره الحاكم ، فقال : إمام عصره بنيسابور في معرفة الحديث والرجال ، جمع الشيوخ والعلل۔

[سیر اعلام النبلاء]

السلام علیکم، ان کی توثیق کس کس نے کی ہے؟ کیا لفظ امام حافظ سے توثیق مراد لے سکتے ہیں؟
 
Last edited by a moderator:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
السلام علیکم،
إبراهيم بن أبي طالب
ان کی توثیق کس کس نے کی ہے؟ کیا لفظ امام حافظ سے توثیق مراد لے سکتے ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
امام ابراہیمؒ بن ابی طالب بہت بڑے محدث اورمشہور عالم تھے ،
علامہ الذھبیؒ نے تاریخ اسلام (جلد6 صفحہ 909 ) میں ان کا ترجمہ امام حاکمؒ کے ان الفاظ سے شروع کیا ہے :
إمام عصره بنَيْسَابُور في معرفة الحديث والرجال، قاله الحاكم
( یعنی حاکم فرماتے ہیں کہ نیشاپور میں جناب ابراہیمؒ حدیث اور رجال کی معرفت میں اپنے زمانے کے امام تھے )
اور آگے مشہور استاد المحدثین ابو علی نیشاپوریؒ کا قول نقل کیا ہے کہ میں نے شمائل و محاسن میں ان جیسا عالم نہیں دیکھا ،
" سمعت أبا عليّ النَّيْسابُوريّ الحافظ يقول: كنت أختلف إلى الوليّ بباب معمر، فقال لي بعض مشايخنا: ألا تحضر مجلس إبراهيم بن أبي طالب فترى شمائله ومَحَاسِنه؟ فأحضرني، فرأيت شيخًا لم ترَ عيناي مثله.))
اور اس کے بعد نقل کیا ہے کہ خراسان سے حدیث کے پانچ امام نکلے ، امام محمد بن یحیٰ ،امام بخاریؒ ، امام مسلم ؒ ،امام دارمیؒ ، اور امام ابراہیم بن ابی طالبؒ
(( سمعت أبا عبد الله بن أبي يعقوب يقول: سمعت أبا حامد ابن الشَّرْقيّ يقول: إنّما أخرجت خُراسان من أئمّة الحديث خمسة: محمد بن يحيى، والبخاريّ، والدّارِميّ، ومسلم، وإبراهيم بن أبي طالب ))
تعریف و ثناء اور امامت میں امام بخاریؒ و امام مسلم اور امام دارمیؒ کے ساتھ ان کا ذکر بہت بڑی بات ہے ،
پھر قابل توجہ امر یہ بھی ہے کہ کم از کم مجھے ان کی جرح میں کہیں کچھ نہیں ملا ،
ـــــــــــــــــــــــــــ
 
Top