مظفر اکبر
مبتدی
- شمولیت
- مارچ 20، 2017
- پیغامات
- 16
- ری ایکشن اسکور
- 5
- پوائنٹ
- 24
یکون فی امتی رجل یقال لہ محمد بن ادریس اضر علی امتی من ابلیس ویکون فی امتی رجل یقال لہ ابو حنیفہ ھو سراج امتی. ترجمہ:میری امت ایک آدمی ہوگا جس کا نام محمد بن ادریس(شافعی) ہوگا,وہ میری امت کے لئے ابلیس سے بھی زیادہ نقصان دہ ہوگا-اور میری امت میں ایک آدمی ابو حنیفہ نامی ہوگا,وہ میری امت کا چراغ ہوگا. موضوع(منگڑت):امام ابن جوزی نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے(الموضوعات 43/1). امام سیوطی نے فرمیا کہ یہ روایت موضوع ہے اور اسے مامون یا جویباری نے وضع کیا ہے.(اللائی المصنوعۃ فی الاحادیث الموضوعۃ.1/417). امام شوکانی نے فرمایا ہے کہ یہ ایسا جھوٹ ہے جس کا بطلان محتاج بیان نہیں(الفوائد المجموعۃ فی الاحادیث الموضوعۃ.ص 420). شیخ البانی نے بھی اسے موضوع قرار دیا.(السلسلۃ الضعیفۃ). طالب دعا,مظفر اکبر وانی سلفی