• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بیٹے احمد نے قرآن پاک حفظ کر لیا

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
کراچی: امریکا میں زیر حراست پاکستانی سائنسدان خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بیٹے احمد نے قرآن پاک حفظ کرلیا۔

منگل کو نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کے موقع پر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ ان کے بھانجے اور عافیہ صدیقی کے بیٹے محمد احمد نے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
یہ خوشخبری سناتے ہوئے فرط جذبات سے ان کی آنکھیں نم ہو گئیں اور آواز بھرا گئی، اس موقع پر عافیہ صدیقی کے بیٹے احمد بھی موجود تھے۔ احمد کو تقریباً5 سال قبل پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا تھا جب اس کی عمر 11 برس تھی۔ربط
 

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
کہاں وہ وقت تھا جب ایک صحابیہ کی گستاخی پر آنحضرت ﷺ نے یہود کے پور ے قبیلے کو جلاوطن کردیا تھا اور ایک مسلمان لڑکی کی پکار پر ابن قاسم نے سندھ کے درودیوار ہلا ڈالے تھے۔اور کہاں آج کا وقت ہے کہ اسلام کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ہر طرح سے مشق ستم بنایا گیا ہے لیکن کوئی ایک مسلم حکمران ایسا نہیں جس کےسر میں جوں تک رینگی ہو۔یا خدایا یہ کیا ہوگیا ہے؟ائے مسلماں جیسی اب ہے تیری محفل کبھی ایسی تو نہیں تھی۔
 
Top