• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی محبت ! مسلمانوں پر پھول برسانے کے بعد کے مناظر۔

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069

امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی محبت !
مسلمانوں پر پھول برسانے کے بعد کے مناظر ۔​




لنک




اللہ سبحان و تعالیٰ مسلمانوں کی مدد فرمائے اور مسلمان حاکموں کو ایک پیلٹ فارم قرآن و سنت پر جمع کر دے - آمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات:

روس، ایران، امریکا اور فرانس کے طیارے شامی معصوم بچوں کا منظم قتل عام کرتے ہوئے۔

فرانس حملوں پر واویلا مچانے والا میڈیا کہاں ہے؟
کوئی ہے ان مظلوموں کے لیے موم بتیاں جلانے والا؟
کوئی ہے ان کی خاطر ڈی پی تبدیل کرنے والا؟
کوئی حکمران ہے جو ان کے لیے پالیسی بیان جاری کرے؟
کہاں ہے اقوام متحدہ ؟
کہاں ہیں انسانی حقوق کی تنظیمیں؟
کہاں ہیں مذہبی رواداری پر لیکچر دینے والے؟
کہاں ہیں انسانیت، انسانیت کا راگ الاپنے والنے؟


 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
دیکھنے سے پہلے دل پہ پتھر رکھ لیں!

روس، ایران، امریکا اور فرانس کس طرح داعش کا نام استعمال کرتے ہوئے معصوم شامی مسلمانوں، عورتوں اور بچوں پر بمباری کررہے ہیں۔۔۔۔ کس طرح پوری دنیا کا کفر مسلمانوں کا منظم انداز میں قتل عام کررہا ہے۔

کوئی ہے ان مظلوموں کے لیے موم بتیاں جلانے والا؟
کوئی ہے ان کی خاطر ڈی پی تبدیل کرنے والا؟
کوئی حکمران ہے جو ان کے لیے پالیسی بیان جاری کرے؟
کہاں ہے اقوام متحدہ ؟
کہاں ہیں انسانی حقوق کی تنظیمیں؟
کہاں ہیں مذہبی رواداری پر لیکچر دینے والے؟
کہاں ہیں انسانیت، انسانیت کا راگ الاپنے والنے؟


 

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

اس ميں قطعی کوئ شک نہيں ہے کہ امريکی حکومت نے شام کے ان باسيوں کو مدد فراہم کی ہے جنھيں خود ان کی اپنی حکومت کی جانب سے قدغن اور غير انسانی مظالم کا سامنا ہے۔ يہ امر قابل توجہ ہے کہ اس وقت شام ميں ايک انسانی بحران جاری ہے جس ميں ہزاروں کی تعداد ميں لوگ ہلاک ہو چکے ہيں اور لاکھوں اپنے ہی ملک ميں پناہ گزينوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہيں۔

جو راۓ دہندگان امريکی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ امداد اور تعاون پر انگلياں اٹھا رہے ہيں انھيں چاہيے کہ اس ضمن ميں حقائق اور اعداد وشمار کا بغور جائزہ ليں، بجا‎ۓ اس کے کہ اپنے مخصوص سياسی نظريات کی تسکين کے ليے طرح طرح کی جھوٹی کہانياں گھڑی جائيں اور واقعات کے اصل ذمہ دار پر سے توجہ ہٹا لی جاۓ۔

امريکہ کے سخت ترين ناقد کو بھی اس حقيقت کو سمجھ لينا چاہيے کہ امريکی حکومت کی جانب سے جو امداد مہيا کی جا رہی ہے اس کا محور اور مقصد يہ ہے کہ شام کے ان لوگوں تک زندگی کی بنیادی ضروريات پہنچائ جائيں جو ايک آمر کی حکومت ميں اس کے ظلم کا شکار ہيں۔


انسانی بنيادوں پر دی جانی والی امداد – (1 بلين ڈالرز)


اس امداد ميں غذائ ضروريات، طبی سازوسامان، ايمرجنسی اور بنيادی طبی امداد، بنيادی رہائش کے حوالے سے سازوسامان، صاف پانی، نکاسی آب کے حوالے سے سازوسامان، کمبل اور تنازعے سے متاثر ہونے والوں کی ديگر بنيادی ضروريات کا سامان شامل ہے۔

صحت


فيلڈ ہسپتالوں اور بنيادی طبی کلينکس تک ہماری امداد کے ذريعے اس وقت شام ميں 2۔2 ملين شہريوں کی مدد کا کام جاری ہے۔ امريکہ حمص جيسے محصور اور لڑائ کے مرکز شہروں ميں مقيم عام شہريوں کی بنيادی طبی ضروريات پوری کر رہا ہے۔ امريکی کاوشوں سے مختلف بيماريوں کی روک تھام اور بروقت تشخيص کا نظام قائم کيا گيا ہے۔ امريکہ 144 ہسپتالوں، ہيلتھ کلينکس اور موبائل ميڈيکل يونٹس کو تعاون فراہم کر رہا ہے۔ امريکی امداد سے ان ہسپتالوں ميں قريب 85،000 آپريشنز کيے جا چکے ہيں۔

غذا

امريکہ اس وقت شام ميں ڈبليو ايف پی آپريشن کو مدد فراہم کرنے والوں ميں سرفہرست ہے جس کے پہنچ ملک کے طول وعرض ميں قريب 3 ملين افراد تک ہے۔ اس کے علاوہ امريکی حکومت کے تعاون سے مختلف اين جی او پروگرامز کے تحت ان 313،000 افراد تک آٹا اور ديگر گھريلو استعمال کی اشياء پہنچ رہی ہيں جہاں تک ڈبليو ايف پی کی رسائ ممکن نہيں ہے۔


عبوری امداد (138 $ ملين)


اس امداد کے توسط سے شام ميں اپوزيشن اور مخالف دھڑوں کو فعال طريقے سے مقامی کونسلز اور آباديوں تک بنيادی اجناس اور سروسز کی فراہمی کو يقینی بنايا جا رہا ہے اس کے علاوہ قانون کی حکمرانی اور شام کے اندر مختلف علاقوں ميں استحکام بھی ممکن ہو سکا ہے۔

ايک اور پروگرام کے تحت اپوزيشن کے زير اثر آنے والے علاقوں ميں 10 ملين ڈالرز کی لاگت سے جنريٹرڑ، کرينز، ٹرک، ايمبولينسز اور واٹر بلاڈرز کی فراہمی کو يقینی بنايا جا رہا ہے۔

ايک اور پروگرام کے تحت شام کے 14 ميں سے 13 محافضات ميں 100 سے زيادہ حزب مخالف کی تنظيموں، سول سوسائٹی کے گروپوں اور مقامی کونسل کے 1100 مزاحمت کاروں کو تربيت فراہم کی گئ ہے۔ اس کے علاوہ اس پروگرام کے ذريعے شام ميں حزب مخالف، سول سوسائٹی کے مزامحت کاروں اور شہری صحافيوں کو 6000 سے زائد مواصلات کا سازوسامان فراہم کيا گيا ہے جن ميں ريڈيوز، انٹرنيٹ موڈمز، مواصلاتی نظام، سمارٹ فونز، ليپ ٹاپ، جنريٹرز، پرنٹرز، ويڈيوز اور کيمرہ شامل ہيں۔

دس ملين ڈالرز کی لاگت سے امريکی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ چھوٹی گرانٹس شام کی مقامی کونسلز، مقامی تحريکوں اور سول سوسائٹی کو فراہم کی جا رہی ہيں تا کہ انتظاميہ کو مضبوط کرنے کے علاوہ بنيادی سہوليات کی فراہمی کو يقینی بنايا جا سکے جن ميں ايمرجنسی پاور، نکاسی آب، پانی اور تعليم کی سہوليات شامل ہيں۔ اسی پروگرام کے تحت 21 مختلف اداروں کو مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے جس کے ذریعے تربيت، سازوسامان کی فراہمی اور تنخواہ کی ترسيل کو يقینی بنايا جا رہا ہے۔


سپريم ملٹری کونسل کو امداد – 6۔26 ملين ڈالرز


اپريل 30 سے اب تک امريکہ کی جانب سے جو 10 ملين ڈالرز فراہم کيے گۓ ہيں ان کے ذريعے 330،000 ايم آر ای، 529 ميڈيکل کٹس اور فيلڈ ميں موجود کلينکس کو 3 ٹن کے لگ بھگ سرجيکل آلات اور طبی سازوسامان فراہم کيے گۓ ہيں۔

اس کے علاوہ 6۔16 ملين ڈالرز کی امداد کے ذريعے فليٹ بيڈ ٹرکس، مواصلاتی نظام تک رسائ کے ليے ضروری سازوسامان، ليپ ٹاپ، ريڈيو کے ذريعے رابطے کا نظام اور اس سے متعلق سازوسامان اور ميڈيکل کٹس کی فراہمی کو يقینی بنايا جا رہا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
یہ ویڈیو رلا دے گی آپکو۔ مسلمانوں کے خون کی کوئی قیمت نہیں ویڈیو شئیر کریں جتنا ہو سکتا ہے تاکہ لوگوں تک ان کا ظلم پہنچ جائے





السلام علیکم !

شیخ محترم @اسحاق سلفی بھائی دل روتا ہے کیا ھم واقعی اتنے کمزور ہیں کہ اپنے بھائیوں کی مدد بھی نہیں کر سکتے -

کہا ہیں مسلمان حکمران ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
Top