• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امر کونی و امر دینی

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
امر کونی و امر دینی

رہی امر کی بحث سو امرِ کونی کے متعلق فرمایا:

اِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَيْءٍ اِذَآ اَرَدْنٰہُ اَنْ نَّقُوْلَ لَہٗ كُنْ فَيَكُوْنُ۴۰ۧ
سورۃ النحل
''یہی بات ہے کہ کسی چیز کے لیے ہمارا امر یہ ہے کہ جب اس کا ارادہ کریں تو ہم اس کے لیے کہیں کہ ہو جا، پس ہوجائے۔''
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
وَمَآ اَمْرُنَآ اِلَّا وَاحِدَۃٌ كَلَمْحٍؚبِالْبَصَرِ۵۰
القمر
''ہمارا امر تو بس ایک بات ہوتی ہے جیسے آنکھ کا جھپکانا۔''
اور فرمایا:
اَتٰىھَآ اَمْرُنَالَيْلًا اَوْ نَہَارًا فَجَعَلْنٰھَا حَصِيْدًا كَاَنْ لَّمْ تَغْنَ بِالْاَمْسِ۰ۭ
(یونس: ۱۰؍۲۴)
''اس سرزمین پر ہمارا امر دن یا رات کو پہنچا تو اسے کٹی ہوئی کھیتی کی مانند کر دیا گویا ایک دن پہلے اس کا نام و نشان نہ تھا۔''
امرِ دینی کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
اِنَّ اللہَ يَاْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْاِحْسَانِ وَاِيْتَاۗئِ ذِي الْقُرْبٰى وَيَنْہٰى عَنِ الْفَحْشَاۗءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ۰ۚ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ۹۰ (النحل: ۱۶؍۹۰)
''اللہ تم کو انصاف کرنے کا حکم دیتا ہے اور احسان کرنے کا اور قرابت والوں کو مالی امداد دینے کا اور بے حیائی کے ناشائستہ کاموں اور ایک دوسرے پر زیادتی کرنے سے منع فرماتا ہے۔ تم لوگوں کو نصیحت کرتا ہے تاکہ تم ان باتوں کا خیال رکھو۔''
اور فرمایا:
اِنَّ اللہَ يَاْمُرُكُمْ اَنْ تُؤَدُّوا الْاَمٰنٰتِ اِلٰٓى اَھْلِھَا۰ۙ وَاِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ اَنْ تَحْكُمُوْا بِالْعَدْلِ۰ۭ اِنَّ اللہَ نِعِمَّا يَعِظُكُمْ بِہٖ۰ۭ اِنَّ اللہَ كَانَ سَمِيْعًۢا بَصِيْرًا۵۸ (النساء: ۴؍۵۸)
''اللہ تعالیٰ تم کو حکم دیتا ہے کہ امانتیں ان کے مالکوں کو ادا کر دیا کرو اور جب لوگوں کے درمیان حکم بنو تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو۔ بے شک اللہ تعالیٰ تمہیں اچھی نصیحتیں کرتا ہے، بے شک اللہ تعالیٰ سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔''

الفرقان بین اولیاء الرحمان و اولیاء الشیطان- امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
 
Top