• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امہات المومنین رضی اللہ عنہم کی خدمت میں چند اشعار

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
امہات المؤمنین کے متعلق ایک نظم بہت عرصہ پہلے دیکھی تھی۔ کافی دنوں سے سرگرداں تھا۔ یاد نہیں آرہی تھی۔ آج تلاش کے دوران اچانک سامنے آگئی۔ لیجیے اب آپ بھی اس سے محظوظ ہوں

امہات المومنین رضی اللہ عنہم کی خدمت میں چند اشعار


عامل شرع متیں ہیں امہات المومنین
دین کا حصن حصیں ہیں امہات المومنین​
میرے آقا کے قریں ہیں امہات المومنین
محسن دنیا و دیں ہیں امہات المومنین​
ذکر ان کا ہو تو سر کو خم، نظر نیچی کرو
امہات المومنین ہیں، امہات المومنین​
مصدرِ علم و حیا ہیں، منبع حسنات ہیں
مرکز حسن یقیں ہیں، امہات المومنین​
اہل بیت مصطفی ہیں صاحب حرمت بھی ہیں
روحِ دیں ہیں، بلکہ دیں ہیں، امہات المومنین​
عائشہ ہوں یا خدیجہ کہ ہوں بنت جحش
خاتم احمد اور نگیں ہیں، امہات المومنین​
صفیہ ہوں، ام حبیبہ ہوں کہ زینب، جویریہ
ایک صادق کی امیں ہیں، امہات المومنین​
ام سلمہ اور میمونہ ہوں، سودہ، ماریہ
سب کی سب جنت مکیں ہیں، امہات المومنین​
بنت حارث ہوں کہ حفصہ، محترم اپنے لیے
سارے عالم سے حسیں ہیں، امہات المومنین​
ماحی کفر و ضلالت، نورِ ذاتِ مصطفی
حامئی دین متیں ہیں، امہات المومنین​
کبریا کا لطف ہے ان پر، کرم ہے، فیض ہے
مصطفی کی خوشہ چیں ہیں، امہات المومنین​
سب مراحل میں رہی ہیں مصطفی کے ساتھ وہ
جن سے ہے تکمیل دیں، ہیں امہات المومنین​
دونوں عالم میں ہیں عالی مرتبت، والا حشم
ہیں جہاں آقا وہیں ہیں امہات المومنین​
ہیں نبی کے عقد میں، ان کے مقدس زوج میں
روحِ ختم المرسلیں ہیں، امہات المومنین​
اُن کی مدحت میں نہ کیوں محمود ہو رطلب اللسان
محسن دنیا و دیں ہیں امہات المومنین​

راجا رشید محمود
 
Top