• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے پہلے ازواج مطہرات

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
محترم بھائی @عبدالحسیب1133 نے سوال کیا ہے کہ
" کیا ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پہلے ازواج مطہرات تھیں ؟
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سیرت النبی ﷺ پر عالمی شہرت یافتہ کتاب " الرحیق المختوم " سے امہات المومنین کے متعلق کچھ تفصیلات پیش خدمت ہیں ، امید ہے معلومات افزا ہونگی ؛
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
البيت النبوي

1- كان البيت النبوي في مكة قبل الهجرة يتألف منه عليه الصلاة والسلام، ومن زوجته خديجة بنت خويلد
، تزوجها وهو في خمس وعشرين من سنه، وهي في الأربعين، وهي أول من تزوجها من النساء، ولم يتزوج عليها غيرها، وكان له منها أبناء وبنات، أما الأبناء، فلم يعش منهم أحد، وأما البنات فهن: زينب ورقية وأم كلثوم وفاطمة، فأما زينب فتزوجها قبل الهجرة ابن خالتها أبو العاص بن الربيع، وأما رقية وأم كلثوم فقد تزوجهما عثمان بن عفان رضي الله عنه الواحدة بعد الآخرى، وأما فاطمة فتزوجها علي بن أبي طالب بين بدر وأحد، ومنها كان الحسن والحسين وزينب وأم كلثوم.
ومعلوم أن النبيّ صلى الله عليه وسلم كان ممتازا عن أمته بحل التزوج بأكثر من أربع زوجات لأغراض كثيرة، فكان عدد من عقد عليهن ثلاث عشرة امرأة، منهن تسع مات عنهن، واثنتان توفيتا في حياته، إحداهما خديجة، والآخرى أم المساكين زينب بنت خزيمة، واثنتان لم يدخل بهما. وها هي أسماؤهن وشيء عنهن.

2- سودة بنت زمعة
، تزوجها رسول الله صلى الله عليه وسلم في شوال سنة عشر من النبوة، بعد وفاة خديجة بأيام، وكانت قبله عند ابن عم لها يقال له السكران بن عمرو، فمات عنها.

3- عائشة بنت أبي بكر الصديق
، تزوجها في شوال سنة إحدى عشرة من النبوة، بعد زواجه بسودة بسنة، وقبل الهجرة بسنتين وخمسة أشهر، تزوجها وهي بنت ست سنين، وبنى بها في شوال بعد الهجرة بسبعة أشهر في المدينة، وهي بنت تسع سنين، وكانت بكرا ولم يتزوج بكرا غيرها، وكانت أحب الخلق إليه، وأفقه نساء الأمة، وأعلمهن على الإطلاق.

4- حفصة بنت عمر بن الخطاب
، تأيمت من زوجها خنيس بن حذافة السهمي بين بدر وأحد، فتزوجها رسول الله صلى الله عليه وسلم سنة 3 هـ.

5- زينب بنت خزيمة من بني هلال بن عامر بن صعصعة
، وكانت تسمى أم المساكين، لرحمتها إياهم ورقتها عليهم، كانت تحت عبد الله بن جحش، فاستشهد في أحد، فتزوجها رسول الله صلى الله عليه وسلم سنة 4 هـ. ماتت بعد الزواج بشهرين أو ثلاثة أشهر.

6- أم سلمة هند بنت أبي أمية
، كانت تحت أبي سلمة، فمات عنها في جمادي الآخرى سنة 4 هـ، فتزوجها رسول الله صلى الله عليه وسلم في شوال من نفس السنة.

7- زينب بنت جحش بن رباب من بني أسد بن خزيمة
، وهي بنت عمة رسول الله صلى الله عليه وسلم، وكانت تحت زيد بن حارثة- الذي كان يعتبر ابنا للنبيّ صلى الله عليه وسلم- فطلقها زيد، فأنزل الله تعالى يخاطب رسول الله صلى الله عليه وسلم فَلَمَّا قَضى زَيْدٌ مِنْها وَطَراً زَوَّجْناكَها، وفيها نزلت من سورة الأحزاب آيات فصلت قضية التبني- وسنأتي على ذكرها- تزوجها رسول الله صلى الله عليه وسلم في ذي القعدة سنة خمس من الهجرة.

8- جويرية بنت الحارث سيد بني المصطلق من خزاعة
، كانت في سبي بني المصطلق في سهم ثابت بن قيس بن شماس، فكاتبها، فقضى رسول الله صلى الله عليه وسلم كتابتها، وتزوجها في شعبان سنة 6 هـ.

9- أم حبيبة رملة بنت أبي سفيان
، كانت تحت عبيد الله بن جحش، هاجرت معه إلى الحبشة، فارتد عبيد الله وتنصر، وتوفي هناك، وثبتت أم حبيبة على دينها وهجرتها، فلما بعث رسول الله صلى الله عليه وسلم عمرو بن أمية الضمري بكتابه إلى النجاشي في المحرم سنة 7 هـ.
خطب عليه أم حبيبة فزوجها إياه وبعث بها مع شرحبيل بن حسنة.

10- صفية بنت حيي بن أخطب من بني إسرائيل
، كانت من سبي خيبر، فاصطفاها رسول الله صلى الله عليه وسلم لنفسه، فأعتقها وتزوجها بعد فتح خيبر سنة 7 هـ.

11- ميمونة بنت الحارث
، أخت أم الفضل لبابة بنت الحارث، تزوجها في ذي القعدة سنة 7 هـ، في عمرة القضاء، بعد أن حل منها على الصحيح.
فهؤلاء إحدى عشرة سيدة تزوج بهن الرسول صلى الله عليه وسلم، وبنى بهن وتوفيت منهن اثنتان- خديجة وزينب أم المساكين- في حياته، وتوفي هو عن التسع البواقي.
وأما الإثنتان اللتان لم يبن بهما، فواحدة من بني كلاب، وأخرى من كندة، وهي المعروفة بالجونية، وهناك خلافات لا حاجة إلى بسطها.

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ترجمہ :

خانہء نبوت

1-ہجرت سے قبل مكہ ميں نبي صلى اللہ عليہ وسلم كا گھرانہ آپ اور آپ كى بيوى ام المومنین سیدہ خديجہ رضي اللہ عنہا پر مشتمل تھا۔ شادى كے وقت آپ كى عمر پچیس سال تھی اور سیدہ خديجہ رضي اللہ عنہا كى عمر چاليس سال۔
سیدہخديجہ رضي اللہ عنہا آپ كى پہلى بيوى تھیں اور ان كے جيتے جی آپ نے كوئى اور شادى نہیں كى ۔ آپ كى اولاد ميں سے حضرت ابراہیم كے سوا تمام صاحبزادے اور صاحبزادياں ان ہی حضرت خديجہ کے بطن سے تھیں۔ صاحبزادگان ميں سے تو كوئى زندہ نہ بچا البتہ صاحبزادياں حيات رہیں ۔ ان كے نام يہ ہیں ۔ زينب، رقيہ، ام كلثوم، اور فاطمہ ۔ زينب كى شادى ہجرت سے پہلے ان كے پھوپھی زاد بھائى حضرت ابو العاص بن ربيع سے ہوئى۔ رقيہ اور ام كلثوم كى شادى يكے بعد ديگرے حضرت عثمان رضي اللہ عنہ سے ہوئی۔ حضرت فاطمہ كى شادى جنگ بدر اور جنگ احد كے درميانى عرصہ ميں حضرت علي بن ابي طالب رضي اللہ عنہ سے ہوئی اور ان كے بطن سے حسن ، حسين، زينب اور ام كلثوم رضوان اللہ عليہم اجمعين پیدا ہوئیں۔

معلوم رہے كہ نبي صلى اللہ عليہ وسلم كو امت كے بالمقابل يہ امتيازى خصوصيت حاصل تھی کہ آپ مختلف اغراض كے پیش نظر چار سے زيادہ شادياں كر سكتے تھے ۔ چنانچہ جن عورتوں سے آپ نے عقد فرمايا ان كى تعداد گيارہ تھی جن ميں سے نو عورتيں آپ كى رحلت كے وقت حيات تھیں اور دو عورتيں آپ كى زندگی ہی ميں وفات پا چكى تھیں (يعنى سیدہ خديجہ اور ام المساكين سیدہزينب بنت خزيمة رضي اللہ عنہما) ان كے علاوہ مزيد دو عورتيں ہیں جن كے بارے ميں اختلاف ہے کہ آپ صلى اللہ عليہ وسلم كا ان سے عقد ہوا تھا يا نہیں۔ ليكن اس پر اتفاق ہے كہ انہیں آپ صلى اللہ عليہ وسلم كے پاس رخصت نہیں كيا گیا۔
ذيل ميں ہم ان ازواج مطہرات كے نام اور ان كے مختصر حالات ترتيب وار پیش كر رہے ہیں۔

2- سیدہ سودہ بنت زمعة : ان سے رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم نے حضرت خديجہ رضي اللہ عنہا كى وفات كے چند دن بعد نبوت کے دسويں سال ماہ شوال ميں شادى كى۔ آپ سے پہلے حضرت سودہ اپنے چچيرے بھائى سكران بن عمرو كے عقد ميں تھیں اور وہ انتقال كر كے انہیں بیوہ چھوڑ گئے تھے۔

3- سیدہ عائشہ بنت ابي بكر صديق رضي اللہ عنہما: ان سے رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم نے نبوت كے گیارھویں برس ماہ شوال ميں شادى كى ، يعنى حضرت سودة سے شادى كے ايك سال بعد اور ہجرت سے دو برس پانچ ماہ پہلے۔ اس وقت ان كى عمر چھ برس تھی۔ پھر ہجرت کے سات ماہ بعد شوال سنہ 1 هجرى ميں انہیں رخصت كيا گیا۔ اس وقت ان كى عمر نو برس تھی اور وہ باكرہ تھیں۔ ان كے علاوہ كسى اور باكرہ عورت سے آپ صلى اللہ عليہ وسلم نے شادى نہیں کی۔ حضرت عائشہ رضي اللہ عنہا آپ صلى اللہ عليہ وسلم كى سب سے محبوب بيوى تھیں اور امت كى عورتوں ميں على الاطلاق سب سے زيادہ فقيہ اور صاحب علم تھیں۔

4- سیدہ حفصہ بنت عمر بن خطاب رضي اللہ عنہما: ان كے پہلے شوہر خنيس بن حذافہ سہمى رضي اللہ عنہ تھے، جو بدر اور احد كے درميانى عرصہ ميں رحلت كر گئے اور وہ بیوہ ہو گئیں۔ پھر رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم نے ان سے شادى كر لى ۔ شادى كا يہ واقعہ سنہ 3 ہجرى كا ہے۔

5- سیدہ زينب بنت خزيمہ رضي اللہ عنہا: يہ قبيلہ بنو ہلال بن عامر بن صعصعہ سے تعلق ركھتی تھیں۔ مسكينوں پر رحم ومروت اور رقت ورأفت كے سبب ان كا لقب ام المساكين پڑ گیا تھا۔ يہ حضرت عبد اللہ بن جحش رضي اللہ عنہ كے عقد ميں تھیں۔ وہ جنگ احد ميں شہید ہو گئے تو رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم نے سنہ 4 ہجرى ميں ان سے شادى كر لى۔ مگر صرف آٹھ ماہ رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم كى زوجيت ميں رہ كر وفات پا گئیں۔

6- سیدہام سلمہ ہند بنت ابى اميہ رضي اللہ عنہا : يہ ابو سلمہ رضي اللہ عنہ کے عقد ميں تھیں۔ جمادى الآخرة سنہ 4 ہجرى ميں حضرت ابو سلمہ رضي اللہ عنہ كا انتقال ہو گیا تو ان كے بعد شوال سنہ 4 ہجری ميں رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم نے ان سے شادى كر لى ۔

7-سیدہ زينب بنت جحش بن رياب رضي اللہ عنہا : يہ قبيلہ بنو اسد بن خزيمة سے تعلق ركھتی تھیں اور رسول اللہ صلى الله عليه وسلم كى پھوپھی كى صاحب زادى تھیں۔ ان كى شادى پہلےحضرت زيد بن حارثہ رضي اللہ عنہ سے ہوئی تھی جنہیں رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم كا بيٹا سمجھا جاتا تھا ۔ خاتمہ ء عدت كے بعد اللہ تعالى نے رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم كو مخاطب كرتے ہوئے يہ آيت نازل فرمائىفلما قضى زيد منها وطرا زوجنكها (37:33)"جب زيد نے ان سے اپنی ضرورت پورى كر لى تو ہم نے انہیں آپ صلى اللہ عليہ وسلم كى زوجيت ميں دے دیا"۔
انہیں کے تعلق سے سورہ احزاب كى مزيد كئى آيات نازل ہوئیں جن ميں متبنى (لے پالك) كے قضيے كا دو ٹوک فيصلہ كر ديا گیا -- تفصيل آگے آ رہی ہے --- حضرت زينب رض سے رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم كى شادى ذى قعدہ سنہ 5 ھ ميں یا اس سے کچھ عرصہ پہلے ہوئی۔

8- سیدہ جويرية بنت حارث رضي اللہ عنہا : ان كے والد قبيلہ خزاعہ کی شاخ بنو المصطلق کے سردار تھے۔ حضرت جويريہ بنو المصطلق كے قیدیوں ميں لائى گئی تھیں اور حضرت ثابت بن قيس بن شماس رضي اللہ عنہ کے حصے میں پڑی تھیں۔ انہوں نے حضرت جويريہ سے مكاتبت كر لى يعنى ايك مقررہ رقم كے عوض آزاد كر دينے كا معاملہ طے كر ليا۔ اس كے بعد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم نے ان كى طرف سے مقررہ رقم ادا فرما دى اوران سے شدى كرلى ۔ يہ شعبان 5 ھ يا 6 ھ كا واقعہ ہے۔

9-سیدہ ام حبيبہ رملہ بنت ابي سفيان رضي اللہ عنہما : يہ عبيد اللہ بن جحش كے عقد ميں تھیں اور اس کے ساتھ ہجرت كر كے حبشہ بھی گئی تھیں ليكن عبيد اللہ نے وہاں جانے کے بعد مرتد ہو كر عيسائى مذہب قبول كر ليا اور پھر وہیں انتقال كر گيا ليكن ام حبيبہ رضي اللہ عنہا اپنے دين اور اپنی ہجرت پر قائم رہیں۔ جب رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم نے محرم 7 ھ ميں عمرو بن امية ضمرى كو اپنا خط دے كرنجاشى كے پاس بھیجا تو نجاشى كو يہ پیغام بھی ديا کہ ام حبيبہ رضي اللہ عنہا سے آپ كا نكاح كر دے۔ اس نے ام حبيبہ رضي اللہ عنہا كى منظورى كے بعد ان سے آپ صلى اللہ عليہ وسلم كا نكاح كر ديا اور شرحبيل بن حسنہ کے ساتھ انہیں آپ صلى اللہ عليہ وسلم كى خدمت ميں بھیج ديا ۔

10- سیدہ صفية بنت حيي بن اخطب رضي اللہ عنہا: يہ بنى اسرائيل سے تھیں۔ اور خيبر ميں قيد كى گئیں، ليكن رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم نے انہیں اپنے ليے منتخب فرما ليا اور آزاد كر كے شادى كر لى ۔ يہ فتح خيبر سنہ 7 ھ كے بعد كا واقعہ ہے۔

11- سیدہميمونہ بنت حارث رضي اللہ عنہا: يہ ام الفضل لبابة بنت حارث رضي اللہ عنہا كى بہن تھیں۔ ان سے رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم نے ذى قعدہ سنہ 7 ھ ميں عمرہء قضا سے فارغ ہونے __ اور صحيح قول كے مطابق احرام سے حلال ہونے ___ كے بعد شادى كى ۔

یہ گيارہ بيوياں ہوئیں جو رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم كے عقد ميں آئیں اورآپ صلى اللہ عليہ وسلم كى صحبت ورفاقت ميں رہیں۔ ان ميں سے دو بيوياں يعنى حضرت خديجہ اور حضرت زينب ام المساكين كى وفات آپ صلى اللہ عليہ وسلم كى زندگی ہی ميں ہوئی۔ اور نو بيوياں آپ صلى اللہ عليہ وسلم كى وفات كے بعد حيات رہیں۔ ان كے علاوہ دو اور خواتين جو آپ كے پاس رخصت نہیں كى گئیں ان ميں سے ايك قبيلہ بنو كلاب سے تعلق ركھتی تھیں اور ايك قبيلہ كندہ سے۔ يہی قبيلہ كندہ والى خاتون جونيہ كى نسبت سے معروف ہیں ۔ ان كا آپ صلى اللہ عليہ وسلم سے عقد ہوا تھا يا نہیں اور ان كا نام ونسب كيا تھا اس بارے ميں اہل سير كے درميان بڑے اختلافات ہیں جنكىى تفصيل كى ہم كوئى ضرورت محسوس نہیں كرتے۔​
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
محترم @عبدالحسیب1133 بھائی معذرت چاہتا ہوں آپ کا سوال میری غلطی سے حذف (ڈیلیٹ ) ہوگیا ،
اب اپنی طرف سے سوال لکھ کر جواب دیا ہے ،
 
شمولیت
مارچ 18، 2018
پیغامات
38
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
11
محترم @عبدالحسیب1133 بھائی معذرت چاہتا ہوں آپ کا سوال میری غلطی سے حذف (ڈیلیٹ ) ہوگیا ، اب اپنی طرف سے سوال لکھ کر جواب دیا ہے ،
بہت شکریہ سر جزاکاللّه
سراب صرف ان ازواج کا بتائیں جو حضرت عائشہ سے پہلے تھی اور حوالہ بھی دیں
 
Top