• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ام شاریہ نام رکھنا

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
994
ری ایکشن اسکور
33
پوائنٹ
77
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اپنی اولاد کے لیے اچھے ناموں کا انتخاب کرنا چاہیے ۔ لڑکے کے لیے عبد اللہ ، عبد الرحمن بہت اچھے نام ہیں ۔ اسی طرح انبیاء اور نیک لوگوں کے ناموں کا انتخاب کرنا چاہیے۔ لڑکیوں کے نام کے لیے ازواج مطہرات، صحابیات کے نام اور اچھے معنی ومفہوم والے نام منتخب کرنے چاہیئں۔

سيدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

إِنَّ أَحَبَّ أَسْمَائِكُمْ إِلَى اللَّهِ عَبْدُ اللَّهِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ (صحیح مسلم، الآداب: 2132)

’’تمھا رے ناموں میں سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ نام عبداللہ اور عبدالرحمان ہیں ۔‘‘
  • نام رکھتے ہوئے اس بارے میں بھی غور کرنا چاہیے کہ یہ نام اس کے ساتھ ساری زندگی رہے گا، اگر نام اچھا نہ ہو تو وہ آدمی کے لیے شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے، یہ بھی ممکن ہے کہ اس کے دل میں نام رکھنے والے کے لیے برے جذبات پیدا ہو جائیں۔
  • اسی طرح اس بات کا بھی لحاظ کرنا چاہیے کہ یہ نام زندگی کے مختلف مراحل ( بچپن، جوانی، بڑھاپے) میں اس کے لیے موزوں ہوگا یا نہیں۔
  • "أم" اور "شارية" دونوں عربی زبان کے الفاظ ہیں۔ "أم" کا مطلب ماں ہے اور "شارية" کے دومعنی ہیں: خرید وفروخت کرنے والی اور فکری بحث مباحثہ کرنے والی۔ اس طرح " أم شارية" کا معنی ہو جائے گا: خریدو فروخت کرنے والی کی ماں یا فکری بحث کرنے والی کی ماں۔یہ نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن اگر کوئی ایسا نام رکھ لیا جائے جس کا معنی اچھا ہو تو زیادہ بہتر ہے۔
والله أعلم بالصواب.
 
Top