• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انجیل برناباس

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
انجیل برناباس

مصنف کا نام
مولانا محمد حلیم انصاری

ناشر
ادارہ اسلامیات لاہور۔کراچی


تبصرہ

اللہ تعالی نے بنی نوع انسان کی ہدایت وراہنمائی کے لیے جو سلسلہ نبوت ورسالت جاری فرمایا،اس کی آخری کڑی جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کی دلیل اصلی تو قرآن شریف ہے تاہم سابقہ آسمانی کتابوں میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی خبر دی گئی ہے۔تورات اور انجیل میں یہ پشین گوئیاں آج بھی موجود ہیں۔عموماً عیسائیوں کا اعتقاد ہے کہ دنیا میں چار انجیلیں موجود ہیں لیکن سولہویں صدی عیسوی میں ایک اور انجیل برناباس کے نام سے بھی منظر عام پر آنی ہے،جو برناباس حواری کی طرف مشہور ہے۔اس میں پیغمبر آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم گرامی واضح طور پر مرقوم ہے۔چنانچہ دنیائے عیسائیت نے ایسے جعلی قراردے کر مسترد کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ کسی مسلمان کی تصنیف ہے،جسے انجیل کے نام سے مشہور کر دیا گیاہے۔تاہم علمائے اسلام نے تحقیق و جستجو سے ایسے شواہد پیش کیے ہیں ،جن سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعتاً یہ انجیل ہی ہے جو گم ہوگئی تھی۔اس کی تائید اس امر سے بھی ہوتی ہے بعض انجیلوں کی گم شدگی کا اعتراف عیسائیوں کے ہاں بھی ملتا ہے۔بہر حال اس کی تفصیل زیر نظر کتاب میں موجود ہے علاوہ ازیں انجیل برناباس میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اپنے آپ کو خدا کا بیٹا بھی قرار نہیں دیا بلکہ اس کی نفی کی ہے۔اس کتاب کا مطالعہ انتہائی مفید ثابت ہوگا۔ہمیں اگرچہ اس کی زیادہ ضرورت نہیں کیونکہ ہمارے پاس قرآن وحدیث محفوظ صورت میں موجود ہیں تاہم تائید اور الزام کے طور پر اسے پیش کیا جاسکتا ہے ۔اس پہلو سے ہر مسلمان کو اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ اسلام کی حقانیت پراس کے ایمان وایقان میں اضافہ ہو اور وہ علمی وجہ البصیرت دنیائے عیسائیت کے سامنے اسلام کی برتری ثابت کرکے اسے اسلام کی جانب راغب کر سکے۔
اس کتاب انجیل برناباس کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:
Top