• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انسانوں کی ہٹ دھرمی اور اللہ کی رحمت

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَاِذْ قُلْتُمْ يٰمُوْسٰى لَنْ نُّؤْمِنَ لَكَ حَتّٰى نَرَى اللہَ جَہْرَۃً فَاَخَذَتْكُمُ الصّٰعِقَۃُ وَاَنْتُمْ تَنْظُرُوْنَ۝۵۵ ثُمَّ بَعَثْنٰكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَوْتِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ۝۵۶
اور جب تم نے کہا۔ اے موسیٰ (علیہ السلام) ہم تجھ پر ایمان نہ لائیں گے جب تک کہ خدا کو ظاہر نہ دیکھیں۔ پھر تمھیں بجلی نے آپکڑا اور تم دیکھ رہے تھے۔(۵۵) پھر ہم نے تمہاری موت کے بعد تمھیں پھر اٹھا کھڑا کیا۔ شاید کہ تم شکر کرو۔۱؎ (۵۶)
انسانوں کی ہٹ دھرمی اور اللہ کی رحمت
۱؎ بنی اسرائیل نے موسیٰ علیہ السلام سے مطالبہ کیا کہ ہمیں جس خدا کی طرف توبلاتا ہے وہ بالمشافہ دکھا، تاکہ ہم دیکھ کر اس پر ایمان لائیں۔ جس کا صاف مطلب یہ ہے کہ وہ خدا کے متعلق نہایت ہی ناقص فہم کا تخیل رکھتے تھے۔ ان کا خیال تھا کہ خدا بھی انسانوں کی طرح مجسم ہے اور اسے دیکھا جاسکتا ہے ۔ اس مطالبہ کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ متواتر ومسلسل بت پرستی کی وجہ سے وہ مشاہدات سے زیادہ مرغوب تھے اور کوئی تنزیہی تخیل جو بالا از تجربہ واحساس ہو، انھیں اپنی طرف جذب نہ کرسکتا تھا۔ موسیٰ علیہ السلام نے جب خدائے تعالیٰ کی توحید کی جانب ان کو ملتفت کرنا چاہا تو وہ اکڑگیے کہ جب تک خدا کو صورت وتمثال کے رنگ میں نہ دیکھ لیں گے نہ مانیں گے ۔ موسیٰ علیہ السلام ہرچند اس ضد کی معقولیت کو سمجھتے تھے، تاہم بطور اتمامِ حجت کے ان کے چند آدمیوں کولے کر پیش گاہِ جبروت میں حاضر ہوگیے۔ وہاں جب اللہ تعالیٰ نے اپنے جلال وحشمت کا ادنیٰ سا اظہار فرمایا تو عقل وحواس کی دنیا میں کھلبلی سی مچ گئی۔ ابھی حریم اقدس ونور کے چند پردے ہی چاک ہوئے تھے کہ قلب ودماغ کا توازن کھو بیٹھے اور موت آگئی۔ اس کے بعد اللہ کے فضل سے وہ سنبھلے۔ جان میں جان آئی تو فرمایا۔ جاؤ خدا کا شکریہ ادا کرو۔ عقل واستعداد کو کام میں لاؤ اور خدائے قدوس پر غائبانہ ایمان رکھو۔
حل لغات

{جَھْرَۃً} بالمشافہ۔ رودررو۔ بالکل سامنے۔
 
Top